وزارت خزانہ

حکومت ہند اور اے آئی آئی بی نے کووڈ۔ 19 کے معاملے میں بھارت کی مدد کے لئے 750 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے

Posted On: 19 JUN 2020 6:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19 جون 2020،    حکومت ہند اور ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے آج یہاں غریبوں اور  کمزور  لوگوں پر  کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے برے اثرات کے سلسلے میں  کارروائی کے لئے بھارت کی مدد کرنے کے لئے   750 ملین ڈالر کے  ‘کووڈ۔ 19 فعال ردعمل اور  اخراجات میں مدد کا پروگرام’ پر دستخط کئے ۔ اے آئی آئی بی سے  ہندوستان کے لئے  یہ پہلا بجٹ میں تعاون  کا پروگرام ہے۔

حکومت ہند کی جانب سے  وزارت خزانہ کے  محکمہ اقتصادی امور  کے ایڈیشنل سکریٹری جناب سمیر کمار کھرے نے اور اے آئی آئی بی کی جانب سے ڈائرکٹر جنرل  (کارگزار) جناب رجت مشرا نے  دستخط کئے۔

جناب کھرے نے کہا  کہ خواتین سمیت کمزور طبقات کو ہونے والے نقصان کی بھرپائی کے لئے اور منظم اور غیر منظم دونوں شعبوں میں متاثرہ ورکرز کے لئے  سماجی تحفظ کے اقدامات میں اضافے کے لئے سماجی امداد فراہم کرانے کے مقصد سے کورونا وائرس کی عالمی وبا کا مقابلہ کرنے میں  حکومت کی فوری کارروائی  کے لئے  ہم اے آئی آئی بی کی مدد کے واسطے اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ صحیح وقت پر اے آئی آئی بی کی مالی امداد سے   حکومت کے   کووڈ۔ 19 ایمرجنس رسپانس پروگرام کو موثر طریقے سے نافذ کرنے میں مدد ملے گی۔

اس پروگرام کے  بنیادی استفادہ کنندگا میں  خط افلاس  سے نیچے زندگی گزارنے والے  خاندان، کسان، ہیلتھ کیئر ورکرز، خواتین، خواتین کے اپنی مدد آپ گروپ ، بیوائیں ، معذور افراد، بزرگ شہری، کم اجرت پانے والے، تعمیری مزدوروں اور دیگر کمزور گروپ شامل ہیں۔

اے آئی آئی بی کے  نائب صدر  (انویسٹ آپریشن) جناب ڈی جی پانڈین نے کہا کہ  ہندوستان کے لئے اے آئی آئی بی کی مدد کا مقصد ہندوستانی معیشت کے  انسانی سرمائے سمیت پیداواری صلاحیت کو  ہونے والے طویل مدتی نقصان سے بچنے کے لئے اقتصادی لچیلے پن کو یقینی بنانا ہے۔

ایشن انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) ایک کثیر جہتی  ڈیولپمنٹ بینک ہے جس کا مشن ایشیا میں سماجی اور اقتصادی حالات بہتر بنانا ہے۔ اس نے اپنے کام کی شروعات جنوری 2016 میں کی تھی۔اب اس بینک کے دنیا بھر میں منظور شدہ ارکان کی تعداد بڑھ کر 102 ہوگئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(19-06-2020)

U-3395

                          


(Release ID: 1633343) Visitor Counter : 305