صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 سے متعلق تازہ ترین صورت حال


بھارت نے دنیا بھر میں ایک لاکھ پر سب سے کم کیس درج کیے ہیں اور روبہ صحت ہونے والوں اور مثبت معاملات کے درمیان فاصلہ برتا جارہا ہے

Posted On: 22 JUN 2020 1:12PM by PIB Delhi

 

ڈبلیو ایچ او کی صورت حال پر مبنی رپورٹ نمبر 153 مورخہ 21 جون 2020 سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت دنیا بھر میں وہ ملک ہے جہاں ایک لاکھ آبادی پر کورونا لاحق ہونے کے معاملات پر اس کی گھنی آبادی کے باوجود بے حد کم مشاہدے میں آئے ہیں۔ بھارت میں فی لاکھ آبادی پر کورونا کے کیسوں کے معاملات 30.04 ہیں۔ جبکہ اس معاملے میں عالمی اوسط  تین گنا زیادہ یعنی 114.67 ہے۔  اس طریقے سے امریکہ میں ایک لاکھ پر 671.24 مریض مشاہدے میں آئے ہیں۔  جرمنی، اسپین، برازیل میں یہ تعداد بالترتیب 583.88، 526.22 اور 489.42 ہے۔

اس طریقے سے یہ کم تعداد ہر لحاظ سے اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت ہند نے ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ مل کر کووڈ-19 کی روک تھام، اس پر قابو حاصل کرنے اور اس کے انتظام کے لیے جو معیاری، حفظ ماتقدم پر مبنی اور سرگرم طریقہ کار اپنایا تھا اور اقدامات کیے تھے، اس کے نتیجے یہی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JVC1.jpg

 

اب تک دو لاکھ 37 ہزار 195 مریض کووڈ-19 سے صحت سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9ہزار 440 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ کووڈ-19 مریضوں میں روبہ صحت ہونے کی فیصد 55.77 فیصد ہے۔  فی الحال ایک لاکھ 74 ہزار 387 ایکٹیو کیس ہیں، اور سب کے سب سرگرمی کے ساتھ طبی نگرانی میں ہیں۔ روبہ صحت ہوئے مریضوں اور اکیٹیو کیس والے مریضوں کے مابین فاصلہ بڑھتا جارہا ہے۔ اسے درج ذیل گراف میں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ آج روبہ صحت ہوئے مریضوں کی تعداد سرگرم مریضوں یعنی متاثرہ مریضوں سے تجاوز کرتے ہوئے 62 ہزار 808 کے بقدر پہنچ گئی ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JPHJ.jpg

کووڈ-19 کی جانچ سے متعلق بنیادی ڈھانچہ لگاتار منظم ہوتا جارہا ہے۔ سرکاری تجربہ گاہوں کی تعداد بڑھ کر 723 اور نجی تجربہ گاہوں کی تعداد بڑھ 262 ہوگئی ہے۔ اس طریقے سے مجموعی طور پر 985 تجربہ گاہیں دستیاب ہیں۔  ان تجربہ گاہوں کی تعداد کا گوشوارہ درج ذیل ہے۔

ریئل ٹائم آرٹی پی سی آر پر مبنی ٹسٹنگ تجربہ گاہیں: 549، (سرکاری 354 + نجی 195)

اصل میں نیٹ پر مبنی تجربہ گاہیں: 395 (سرکاری341+ نجی 18)

سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹسٹنگ تجربہ گاہیں: 77 ( سرکار 28+ نجی 49)

یومیہ جس قدر تعداد میں نمونوں کی جانچ کی جارہی ہے، اس میں بھی لگاتار اضافہ ہورہا ہے اور اسی طریقے سے جانچ کیے گئے نمونوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 43 ہزار 267 نمونوں کی جانچ کی گئی، جبکہ اب تک 69 لاکھ 50 ہزار 493 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

کووڈ-19 سے متعلق تمامتر اصل اور تازہ ترین اطلاعات حاصل کرنے کے لیے یعنی تکنیکی معاملات اور رہنما خطوط اور مشاورت ناموں کے لیے براہ کرم باقاعدگی کے ساتھ ہمارے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

https://www.mohfw.gov.in/ and @MoHFW_INDIA .

تکنیکی سوالات، جن کا تعلق کووڈ-19 سے ہو، انہیں درج ذیل ویب سائٹ پر پوچھا جاسکتا ہے۔

covid19[at]gov[dot]in

دیگر سوالات درج ذیل ویب سائٹ پر کیے جاسکتے ہیں۔

ncov2019[at]gov[dot]in and @CovidIndiaSeva

کووڈ -19 سے متعلق کسی بھی جانکاری کے لیے براہ کرم صحت وکنبہ بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر پر  رابطہ قائم کریں۔

+91-11-23978046 or 1075

ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی کووڈ-19 سے متعلق ہیلپ لائن نمبران درج ذیل ویب سائٹ پر درج ذیل ہیں۔

thttps://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf .

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3403

م ن۔   ت ع۔



(Release ID: 1633299) Visitor Counter : 221