کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

خریف کے سیزن کے دوران فرٹیلائزرز کی بلا روک ٹوک سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے گوڑا نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ فرٹیلائزر کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ


گوڑا نے کورونا کے بحران کے برے اثر کو محدود رکھنے میں حکومت کے ساتھ تعاون کے لئے فرٹیلائزر صنعت کئ تعریف کی

حکومت مزدوروں کی کمی، ہنر مند افرادی قوت کو باہر لانے پر پابندی اور ریوائیول اینڈ ای ایس ایس پروجیکٹوں کو انجام دینے کے لئے مشینری / آلات برآمد کرنے پر پابندی کے چیلنجوں پر قابو پانے میں فرٹیلائزر انڈسٹری کی مدد کرے گی

Posted On: 16 JUN 2020 5:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  16 جون 2020،    خریف کی بوائی کے سیزن کے دوران  کسانوں کو فرٹیلائزرز کی خاطر خواہ سپلائی کو یقینی بنانے کےلئے  کیمیکل اور فرٹیلائزرز کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے   آج یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ   فرٹیلائزر انڈسٹری کے  تمام متعلقین کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر گوڑا نے کہا کہ  میں  کورونا وبا کے برے اثرات کو محدود رکھنے کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون  کے لئے  یہاں موجود  صنعت کے تمام لیڈروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ اس بحران  اور اس کے نتیجتاً لاک ڈاؤن نے  کئی چیلنج پیدا کئے ہیں، جن سے ملک بھر میں  فرٹیلائزرز کی دستیابی پر  برا اثر پڑ سکتا تھا۔ خوش قسمتی سے  ہم سبھی اسی موقع پر  آگے آئے  اور  ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ  حریف کی آنے والی فصل کےلئے  فرٹیلائزر کی دستیابی آسان رہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RLP2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DPNM.jpg

مرکزی وزیر نے ہم سبھی جانتے ہیں کہ خریف کا سیزن شروع ہوچکا ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں کسانوں نے  اپنی کھیتی کے کام شروع کردیئے  ہیں۔ اس کے علاوہ  اس سال  اچھا مانسون ہوسکتا ہے۔ اس لئے  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس سال بھی  فرٹیلائزر کے لئے مانگ  گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ خریف کے سیزن کے دوران  یوریا کی مانگ تخمیناً 170 لاکھ ایم ٹی  ہے جبکہ  پروڈکشن  تقریباً 133 لاکھ ایم ٹی کا ہے۔ اس فرق کودرآمدات کے ذریعہ  دور کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں دو عالمی ٹینڈر پہلے ہی جاری کئے جاچکے ہیں اور محکمہ  ملک بھر کے کسانوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے  یوریا کی درآمدات جاری رکھے گا۔

 فرٹیلائزرز کے محکمے  کے افسروں کی کوششون کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ لاک ڈاؤن  کے دوران  انہوں نے دن رات اور ریاستی حکومتوں اور ریلوے کی وزارت اور وزارت داخلہ کے ساتھ تال میل برقرار رکھتے ہوئے کام کیا تاکہ  فرٹیلائزرز کی یونٹوں کو  کچے مال ، اسٹاف اور  فرٹیلائزرز  کو لانے لے جانے میں  رکاوٹوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔فرٹیلائزر کی سبسڈی کے بارے میں جناب گوڑا نے کہا کہ  محکمے نے  پی اینڈ کے فرٹیلائزرز کے لئے  ٹیوٹری اینٹ پر مبنی سبسڈی مقرر کئے جانے  کے لئے ضروری  منظوری فراہم کرانے میں تیزی سے کام کیا ہے۔ اس کے بغیر سبسڈی کا حساب کتاب لگایا جاتا  جس سے  سبسڈی کا حساب لگانے میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی اور اس کا  پروڈکشن پر برا اثر پڑسکتا  تھا۔

جناب گوڑا نے  یقین دہانی کرائی کہ ان کی وزارت  مجموعی طور پر صنعت کو درپیش عام مشکلات  کو دور کرنے کےلئے  تمام ضروری کارروائیاں کرے گی۔ کمپنی افسروں نے  پیش آنے والی دشواریوں  سے روشناس کرایا۔

وزیر مملکت جناب منسکھ منڈاویا نے  فرٹیلائزر کو لانے لے جانے کے لئے  ساحلی جہاز رانی اور  بندرگاہوں پر  فرٹیلائزر  صنعتوں کو درپیش  مسائل پر بات چیت کی۔

فرٹیلائزرز کے محکمے کے سکریٹری  جناب چھبیلیندر راہل نے  کو لانے لے جانے کے معاملے میں  ریلوے کی وزارت ، ریاستی حکومتوں اور دیگر ایجنسیوں سے کووڈ کے دوران  تال میل  کے سلسلے میں محکمے کے افسران کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔

سرکاری شعبے کے مختلف اداروں، کو آپریٹیو اور فرٹیلائزرز کمپنیوں کے سی ایم ڈی/ ایم  ڈی، ڈی جی ایف اے آئی اور وزارت کے سینئر افسر بھی  اس کانفرنس میٹنگ میں موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(16-06-2020)

U-3310


(Release ID: 1632008) Visitor Counter : 219