وزارت آیوش
آیوش کی وزارت نے بین الاقوامی یوم یوگ -2020 کی تیاریاں شروع کیں اور اس سلسلے میں گھر پر یوگ ، کنبے کے ساتھ یوگ کی مہم کا آغاز کیا
Posted On:
16 JUN 2020 1:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16؍جون،رواں کووڈ-19 وبائی مرض کی صورت حال کے پس منظر میں روزانہ کی سرگرمیوں میں سستی آگئی ہے اور عوام کے آنے جانے پر بندشیں عائد ہیں، لہذا اس سال بین الاقوامی یوم یوگ کے منائے جانے کا مقصد یوگ کے صحت افزا پہلو ؤں اور تناؤ سے نجات حاصل کرنے کی خوبیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام تر متعلقہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے آیوش کی وزارت نے تربیت یافتہ افراد کی قیادت میں اجلاس کا اہتمام کیا ہے، جسے دور درشن پر 21 جون کو صبح ساڑھے چھ بجے عوام الناس کے لئے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا تاکہ عوام یکجا ہوکر یوگ پر عمل کرسکیں۔
نئے منظر نامے میں بین الاقوامی یوم یوگ کے تحت ابھرتا ہوا رجحان یہ ہے کہ یوگ کے صحتی فائدوں پر توجہ مرکوز کی جائے اور یوم یوگ کے موقع پر گھر پر ہی یوگ کیا جائے۔ آیوش کی وزارت اس رجحان کی حمایت کررہی ہے اور اس کے لئے گھر پر یوگ ، کنبے کے ساتھ یوگ کے موضوع کو اپنی آئی ڈی وائ سرگرمیوں کے تحت فروغ دے رہی ہے۔
ہر سال 21 جون کو دنیا بھر میں بین الاقوامی یوم یوگ ( آئی ڈی وائی) منایا جاتا ہے ۔ عوام الناس نے اس سے قبل کے برسوں میں بھی اس پر عمل کیا ہے، اسے اپنایا ہے اور اسے بھارتی ثقافت اور روایت کی ایک تقریب کے طور پر اپنا یا ہے۔ آئی ڈی وائی اس وقت صحتی ہنگامی حالات کے عین وسط میں آیا ہے، لہذا آئی ڈی وائی پر عمل اچھی صحت کی تلاش اور ذہنی سکون کے لئے کیا جانا ہے۔
آج پوری دنیا کووڈ -19 وبائی مرض کی وجہ سے فکر مند اور مایوس ہے۔ یوگ کی افادیت بطور خاص اب اجاگر ہوئی ہے کیونکہ اس پر عمل کرنے سے جسمانی اور ذہنی دونوں طرح کی آسودگی حاصل ہوتی ہے۔ ان مشکل بھری گھڑیوں میں بطور خاص یوگ کے دو اکثیر فوائد بہت اہم ہیں، جن سے عوام الناس استفادہ کر سکتے ہیں، پہلا فائدہ یہ ہے کہ عام صحت پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور انسانی جسم میں قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ عالمی پیمانے پر دوسرا تسلیم شدہ فائدہ یہ ہے کہ اس سے تناؤ کو شکست دی جاسکتی ہے۔
45 منٹ پر مشتمل مشترکہ یوگ پروٹوکول ( سی وائی پی) از حد مقبول عام دنیا بھر میں معروف پروگرام ہے اور اس کے آغاز سے ہی آئی ڈی وائی کے تحت اسے مرکزی حیثیت حاصل رہی ہے۔ اسے سرکردہ یوگ اساتذہ اور ماہرین کی ایک ٹیم نے وضع کیا ہے اور اس کے تحت جسمانی ، ذہنی ، جذباتی اور روحانی صحت کو بہتر بنانے کے لئے محفوظ طریقے بتائے جاتے ہیں، جنہیں روزانہ گھر پر عمل میں لایا جاسکتا ہے۔ یہ طریقہ اس طرح ڈیزائن کئے گئے ہیں کہ انہیں اکثریت آسانی کے ساتھ بلاتفریق عمر اور صنف ، اپنا سکتی ہے اور انہیں سادہ تربیتی اجلاس اور آن لائن کلاسوں کے ذریعے سیکھا جاسکتا ہے۔
آیوش کی وزارت اور یوگا پورٹل کے توسط سے عوام الناس کو عام یوگ پروٹوکول سیکھنے کی حوصلہ افزائی فراہم کررہی ہے۔ اس کے علاوہ اپنے شوسل میڈیا ہنڈلوں اور ٹیلی ویزن پر بھی اسے فروغ دے رہی ہے۔ پرسار بھارتی نے 11 جون 2020 سے صبح 8 بجے سے ساڑھے 8 بجے کے درمیان کامن یوگ پروٹوکول ڈی ڈی بھارتی پر ٹیلی کاسٹ کرنا شروع کیا ہے۔ یہ پروگرام آیوش کی وزارت کےشوسل میڈیا ہنڈلوں پر بھی دستیاب ہے۔ مقصد یہ ہے کہ عوام الناس کو عام یوگ اصول وضوابط سے واقف کرایا جائے اور اس کے لئے آڈیو ویزوول ڈیمانسٹریشن کا سہارا لیا جائے اور الیکٹرانک توسط سے بھی اسے فروغ دیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-- ق ر)
U-3307
(Release ID: 1631882)
Visitor Counter : 209
Read this release in:
Bengali
,
Odia
,
Telugu
,
Assamese
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Tamil
,
Malayalam