PIB Headquarters
کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹ
Posted On:
14 JUN 2020 7:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14 جون 2020/ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سےمتعلق پریس ریلیز ،فیلڈ دفاتر ، سوشل میڈیا کی سرگرمیوں سے حاصل معلومات اور پی آئی بی کے ذریعہ حقائق پر مبنی جانچ پڑتال پر مشتمل )
- ابھی تک کووڈ-19 کے 162378 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی صحت یابی کی شرح بڑھ کر 50 فی صد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 8049 صحت یاب ہوئے مریض بھی شامل ہیں۔
- وزیراعظم ، سینئر وزرا اور حکام کے ساتھ مل کر کووڈ-19 کے سلسلے میں قومی سطح پر صورتحال اور تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
- مرکزی وزیر داخلہ نے ایک میٹنگ کی صدارت کی اور دہلی میں کووڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ کووڈ-19 ٹیسٹنگ کو قومی راجدھانی میں دو دن کے اندر دوگنا کردیا گیا ہے اور 6 دن میں تین گنا کردیا جائے گا۔
- وزارت صحت نے وضاحت کی ہے کہ ریمنڈ سویر دوا کو صرف ممنوعہ ایمرجنسی مقاصد کے استعمال کے لئے تحقیقاتی / جانچ معالجے کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت سے کووڈ-19 کے سلسلہ میں حاصل اپ ڈیٹس ۔ صحت یابی کی شرح بڑھ کر 50 فی صد ہوئی۔ اب تک کل 162378 مریض کووڈ19 سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
1۔ یہ اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ کووڈ-19 کے تمام معاملات میں سے آدھے معاملات بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ہر وقت جانچ اور طبی انتظام نے صحتیاب ہونے کی راہ میں اہم کردار نبھایا ہے۔ فی الحال 149348 سرگرمعاملات ہیں اور وہ سبھی طبی نگرانی میں ہیں۔
جس میں منشیات ریمیڈیز ویئر کو صرف ہنگامی استعمال کے محفوظ مقاصد کے لئے تحقیقاتی تھیراپی کےطور پر شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ توسلزوماب اور کنولیسنٹ پلازما کے آف لیبل (جدا الیبل) استعمال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مجوزہ پروٹوکول میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ان تھیرپیز کا استعمال فی الحال محدود معاملوں ، دستیابی اور ہنگامی استعمال کے تحت کیا جائے گا ۔ ان ریمسیٹڈیز ویئر کا استعمال اعتدال پسند امراض (جوآکسیجن پر ہیں) کے مریضوں میں کیا جاسکتا ہے۔ لیکن کوجئی مخالف علامات ظاہر نہیں ہیں۔ ملک میں ان دواؤں کا استعمال ، مشترکہ کورونا یا لیبارٹیز سےمصدقہ کووڈ-19 کے معاملوں میں بالغوں اوربچوں میں شدید بیماری کی صورتحال اسپتال میں داخل ہونے پر کچھ بیماریوں کے لئے محدود ہے۔
صحت و کنبہ بہبود کی وزارت سے کووڈ-19 کے سلسلے میں حاصل اَپڈیٹس، صحت یابی کی شرح بڑھ کر 50 فیصد ہوئی۔ ابھی تک کل 162378 مریض کووڈ-19 سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے کل 8049 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس طرح ابھی تک کل 162378 مریض کووڈ-19 سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کووڈ-19 مریضوں کی صحت یابی کی شرح 50.60فیصد ہے۔ فی الحال 149348 ایکٹیو معاملات ہیں اور وہ سبھی سرگرم طبی نگرانی میں ہیں۔
متاثرہ افراد میں نوویل کورونا وائرس کا پتہ لگانے کی آئی سی ایم آر کی جانچ صلاحیت مسلسل بڑھائی جارہی ہے۔ سرکاری لیب کی تعداد اب بڑھ کر 647 ہوگئی ہے، جبکہ پرائیوٹ لیب کی تعداد اب بڑھ کر 247(کل 893) ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 151432 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس طرح ابھی تک جانچ کیے گئے کل نمونوں کی تعداد 5658614 ہوگئی ہے۔
وزارت نے , 13 جون 2020کووڈ-19 کے لئے تازہ ترین کلینکل مینجمنٹ پروٹول جاری کیا ہے۔ نئے پروٹوکول میں ہلکے، اوسط یا سنگین کی بنیاد پر کلینکل سنگینی کے لئے کووڈ-19 معاملات کے بندوبست کا التزام ہے۔ انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول کے طور طریقوں کو بھی سنگینی کے اعتبار سے تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ رہنما ہدایات مریضوں کے ذیلی گروپ کے لئے جانچ سے متعلق تھیریپی کا بھی تعین کرتے ہیں۔
--
وزیراعظم نے کووڈ-19 کے خلاف ہندوستان کی جنگ کا جائزہ لیا
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سینئر وزرا اور حکام کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں کووڈ-19 وبائی مرض کے سلسلہ میں ہندستان کے ردعمل اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ میٹنگ میں وبائی مریض کے تناظرمیں قومی سطح پر صورتحال اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں دہلی سمیت مختلف ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
دارالحکومت میں کووڈ 19 بیماری کے موجودہ اور ابھرتے ہوئے منظر نامے پر تبادلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ دو ماہ کے لئے پیش قدمی اور پیش قیاسیوں پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے تجویز پیش کی کہ وزیرداخلہ اور وزیر صھت کو لفٹننٹ گورنر ، این ٹی کی دہلی حکومت کے وزیراعلی کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس طلب کرنا چاہئے تاکہ کووڈ -19 کے بڑھتے ہوئے معاملات سے پیداشدہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مربوط اور مستحکم تیاری کی جاسکے۔
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں انہوں نے کووڈ-19 کی دہلی میں صورتحال کا جائزہ لیا
اس میٹنگ میں مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن ، دہلی کے لفٹننٹ گورنر جناب انل بیجل ، وزیر اعلی جناب اروند کیجری وال اور ایمس (آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز) کے ڈائریکٹر کے علاوہ دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکزی حکومت ، قومی راجدھانی کو محفوظ رکھنے کے لئے دہلی میں کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکاری فوری طور پر دہلی حکومت کو 500 تبدیل شدہ کوچیز فراہم کرے گی۔ جس میں کووڈ-19 مریضوں کے 8 ہزار بستر مہیا کئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کووڈ ٹیسٹنگ دن میں دو گنی اور چھ دن میں تین گنی کی جائے گی۔ جناب امت شاہ نے یہ بھی بتایا کہ نیتی آیوگ کے رکن، ڈاکٹر وی کے پال کی چیئرمین شپ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ پرائیوٹ اسپتالوں میں 60 فی صد کورونا بستر اور کم اور مقررہ قیمت پر ٹیسٹنگ اور علاج دستیاب کرایا جائے گا۔ کمیٹی اپنی رپورٹ کل تک پیش کرے گی۔
جناب نریندر سنگھ تومر نے زراعت کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندرسنگھ تومر نے زراعت کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سےزرعی شعبے میں خوشحالی میں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں ملک میں خود انحصاری اور خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے سائنسدانوں سے بھی درخواست کی کہ وہ زرعی پیداوار میں اضافہ اور اس میں درپیش مشکلات کو کم کرنے میں اپنا کر دار ادا کریں۔ جناب تومر نےکہا کہ کورونا وائرس کے بحران میں جب عالمی معیشت کے پہیے سست پڑ گئے تھے۔ ہندستانی کسانوں نے دیہی علاقوں میں دستیاب وسائل کے ساتھ ایک بہت بڑی فصل پیدا کی ، لاک ڈاؤن کے دوران معمول کی کٹائی معمول کی رفتار سے جاری رہی۔ فصلوں کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ تھی اور خریف فصلوں کی بوائی بھی پچھلے سال کے مقابلے میں 45 فی صد زیادہ رہی ہے اس سے ہمارے دیہات اورکسانوں کی ابھرنے کی قوت اور لچک ظاہر ہوتی ہے۔
بی اے آر سی میں اعلی کوالٹی، سستے فیس ماسک تیار کرنے کئے گئے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
بھابھا ایٹمی ریسرچ سینٹر (بی اے آر سی) میں اعلی معیار کے سستے چہرہ ماسک تیار کئے گئے ہیں۔ یہ ایٹمی ریسرچ سینٹر محکمہ جوہری توانائی سے وابستہ ہے۔ ماسک، ایچ ای پی نے فلٹر کا استعمال کرکے تیار کئے گئے ہیں اور توقع ہے کہ یہ سستے بھی رہیں۔ یہ بات مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے گزشتہ ایک سال کے دوران محکمہ کی حصولیابیوں پر روشنی ڈالتے وقت بتائی۔ انہوں نے سائنسدانوں کی کووڈ-19 کے تناظر میں معاشرے کی حمایت میں آنے کے لئے تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ ایٹمی /جوہری توانائی کے سائنسدان اعلی کوالٹی کے چہرہ ماسک تیار کرنے کے علاوہ ، پرسنل پروٹیکٹیو / اکویمنٹ (پی پی ای) پروٹوکول تیار کررہے ہیں، جو ریڈی ایشن اسٹرلائزیشن کے بعد دوبارہ استعمال کی جاسکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے لئے ایس او پی، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزارت کے زیر غور ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آر ٹی پی سی آر تیار کرنے کے لئے نئے علاقوں کی شناخت بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
*کیرل۔ وزیر صحت کے کے شیلجا نے کہا ہے کہ ریاستی سرکار منگل کو وزیراعظم سے بات چیت کے بعد چارٹیڈ طیاروں سے لوٹنے والے تارکین کے کووڈ-19 منفی سرٹی فکیٹ کو لازمی بنانے پرفیصلہ کرے گی۔ وزیر موصوفہ نے اشارہ دیا کہ کیرل ابھی تک معاشرتی انفیکشن سے بچا ہوا ہے، کیونکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد معاشری انفیکشن کے ذریعہ صرف 10 فی صد لوگ ہی اس بیماری کے رابطے میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ان اعداد کو پانچ فی صد پر محدو د کرنے کی سمت میں سرگرم طریقے سے کام کررہی ہے۔ کووڈ-19 سے کیرل کے 6 لوگوں کی موت ہوئی جن میں پانچ خلیج ممالک میں اور ایک کی ممبئی میں موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی خلیج ممالک میں مرنے والے کیرل کی لوگوں کی تعداد بڑھ کر 225 ہوگئی ہے۔ کل ریاست میں کووڈ-19 کے 85 نئے معاملے سامنے آئے، فی الحال 1342 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔
* تمل ناڈو : پڈوچیری میں کووڈ-19 کے 18 نئے معاملے سامنے آئے، جس سے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 194 ہوگئی۔ وہیں ابھی تک چار لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلی نے کرونا وائرس سے متاثر اے آئی ڈی ایم کے کے ایم ایل اے کو ہر طبی مدد دینے کا بھروسہ دلایا ہے۔ کوئمبٹور میں 18 لوگ کووڈ-19 میں پازیٹیو پائے گئے۔ کل ریاست میں 1989 نئے معاملے سامنے آئے۔ 1362 لوگ صحت یاب ہوگئے ہیں اور 30 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اکیلے چنئی میں 1484 نئے معاملے سامنے آئے۔ کل معاملے 42687 سرگرم معاملے : 18878 اموات، 397 ، صحت یاب ہوئے، 22047 چنئی میں سرگرم معاملوں کی تعداد 14180۔
کرناٹک: قیاس آرائیوں کے درمیان ، طبی وتعلیم کے وزیر کے سدھاکر نے کہا کہ حکومت کے سامنے لاک ڈاؤن کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ وزیر تعلیم سریش کمار نے کہا کہ آن لائن کلاسوں پر روک لگانے کا حکومت ارادہ رکھتی ہے۔ کل 308 نئے معاملے سامنے آئے۔ 209 افراد کو ڈسچارج کردیا گیا اور تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ کل پازیٹیو معاملے 6824، سرگرم معاملے 3092 ، اموات 81 ، ڈسچارج 3648 ۔
آندھراپردیش: اسمبلی اجلاس کے درمیان آندھراپردیش کے سکریٹری نے رہنما ہداہات جاری کی ہیں، ممبران اسمبلی کے کارکنان کو اجازت دینے سے انکار کردیا گیا ہے ۔ بی جے پی کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے ٹی ٹی ڈی پر ٹوئیٹ کیا اور کہ ریاست کے کنٹرول سے تھیرومالا مندر کو الگ کرنے کے متعلق عرضداشتیں آندھراپردیش ہائی کورٹ میں اپنی حتمی مرحلے میں ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15633 نمونوں کی جانچ کے بعد 253 نئے معاملے سامنے آئے اور دو لوگوں کی موت درج کی گئی ہے۔کل معاملے 4841 ، سرگرم معاملے 2034 ، صحت یاب ہوئے 2723 ، اموات 84۔
تلنگانہ: کووڈ-19 کے درمیان ضلع اسپتالوں کو ڈاکٹروں کی 60 فی صد کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تارکین کام گاروں ، پھنسے سیاحوں اور طلبا کی آمدورفت کے لئے جنوب وسطی ریلوے ابھی تک زون سے مختلف مقامات کے لئے 240 شرمک اسپیشل ٹرینوں کو چلا رہا ہے۔ شرمک ٹرینوں کو چلانے کے علاوہ زون دفتر یہاں سے گذرنے والی شرمک اسپیشل ٹرینوں کی دیکھ ریکھ بھی کررہا ہے۔ کل معاملوں کی تعداد 4737 برقرار ہے۔ جب کہ ابھی تک کل 182 لوگوں کی اموات ہوچکی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ان معاملات میں سے زیادہ تر گریٹر حیدر آباد میونسپل کارپوریشن میں درج کئے گئے۔
مہاراشٹر: ریاست نے ایک بار پھر کووڈ-19 کے معاملوں میں 3427 کا فرق درج کیا گیا۔ جس سے کل معاملوں کی تعداد بڑھ کر 104568 ہوگئی۔ دوسری جانب ممبئی میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو رکنے میں ایک حد تک کامیابی ملی۔انفیکشن میں یہ اضافہ ریاست کے دیہی علاقوں میں درج کیا گیا اور شولہ پور اورنگ آباد ،یوونت مل ، جل گاؤں جیسے ضلع انتظامیہ کے لئےتشویش کی بات بن گئے ہیں۔
گجرات: گجرات کے لئے جون کا مہینہ اچھا نہیں رہا اور انفیکشن میں خاصا اضافہ درجہ کیا گیا۔ اس مہینے پہلی مرتبہ ایک دن میں کووڈ -19 کے 500 سے زیادہ معاملے سامنے آئے اور معاملوں میں اضافہ جاری رہا۔ ریاست میں انفیکشن کے 517 نئےمعاملے درج کئےگئے جس سے کووڈ مریضوں کی کل تعداد 2379 کے سطح پر پہنچ گئی وہیں انفیکشن سے 33 مریضوں کی موت کے ساتھ ریاست میں کل مرنے والوں کی تعداد1449ہوگئی ،جون مہینے کے شروعات دنوں میں ریاست میں 6285 معاملے سامنے آچکے ہیں۔
راجستھان: ریاست کے صحت افسران کے مطابق اتوار کو 131 نئے معاملوں کے ساتھ کووڈ-19 کے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 12532 ہوگئی۔ ، وہیں چار نئے لوگوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی کل تعداد 286 ہوگئی ۔ نئے معاملوں 34 بھرت پور سے ۔ 15 الور سے ، 12 جے پور سے ہیں۔
مدھیہ پردیش:بھوپال انتظامیہ نے پیر کے روز سے مذہبی مقامات کو کھولے جانے کی اجازت دے دی ہے۔ ابھی بھوپال میں کووڈ-19 کے 2145 معاملے سامنے آچکے ہیں۔ 69 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں 198 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد مدھیہ پردیش میں کووڈ 19 کے کل معاملوں کی تعداد بڑھ کر 10641 کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
چھتیس گڑھ: چھتس گڑھ ریاست کے کووڈ کے 105 نئے معاملے کے ساتھ کل انفیکشن کے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1550 کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں سرگرم معاملوں کی تعداد 913 کے سطح پر بنی ہوئی ہے۔
آسام : آسام میں کووڈ-19 کے 43 نئے پازیٹیو معاملے سامنے آئے اس طرح کل معاملوں کی تعداد 3943 ہوگئی ہے۔ سرگرم معاملے 2127 کی سطح پر برقرار رہیں۔ 1805 لوگ صحت یاب ہوگئے ہیں اور 8 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
منی پور: ریاست میں لوٹنے والے کو فوری جانچ کو یقینی بنانے کے لئے حکومت نے کووڈ 19 کی جانچ کی مشین لگانے کی اسکیم بنائی ہے جو ایک دن میں تین ہزار سے چار ہزار تک نمونوں کی جانچ کرسکتی ہے۔ منی پور کے وزیر اعلی نے کووڈ 19 ریاستی مشارورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی اس میں جہاں تک ممکن ہو ریاست میں لوٹنے والوں کا نام لوگوں کی جانچ کو یقینی بنانے کے طریقے پر غوروخوض کیا گیا۔
میزورم: میزورم پولیس نے کورنٹائن مراکز میں نشیلی اشیا اور شراب کی سپلائی کرنے والے چھ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔
ناگالینڈ: ناگالینڈ نے نام ضلع انتظامیہ نے ریاست میں لوٹنے والے 6 لوگوں کے کووڈ 19 پازیٹیو پائے جانے کے بعد وانگاہو سرکاری کالج اور آئی ٹی آئی کیمپس کی ایک کلو میٹر کے دائرے کے اندر عوام کی آمدروفت پر روک لگادی ہے۔ ریاست تمباکو کنٹرول اکائی سے آزاد کرانے ا ور ریاست بھر میں سرکاری مقامات پر تھوکنے پر پابندی کو ترغیب دی جارہی ہے۔
سکم : سکم میں کووڈ -19 کے پانچ نئے پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں یہ سبھی ریاست میں لوٹنے والے لوگوں سے متعلق ہیں اس طرح ریاست میں کل سرگرم معاملوں کی تعداد 63 کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
م ن۔ ش ت- ج
Uno 3278
(Release ID: 1631656)
Visitor Counter : 341
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada