پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

بادجن گیس رساؤ اور آگ لگنے کا واقعہ- پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت اور امریکہ کے محکمہ توانائی کے درمیان تبادلہ خیال

Posted On: 13 JUN 2020 8:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13 جون، 2020      پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے سینئر اہلکاروں نے تیل اور او این جی سی کے سی ایم ڈیز، بحران پر قابوپانے والی ٹیم اور دیگر ماہرین کے ساتھ 12 جون 2020 کو امریکہ کے محکمہ توانائی (ڈی او ای) کے سینئر افسران اور تیل اور گیس کے بحران پر قابو پانے والے امریکی ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ یہ تبادلہ خیال بادجن میں آئل انڈیا لمیٹڈ(او آئی ایل) کے گیس کے گنوئیں میں گیس کے رساؤ اور آگ پر قابو پانے کے سلسلے میں تھا۔سنگاپور کے بیرونی ماہرین نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

امریکہ کی طرف سے اس کے یہاں گیس کے رساؤ کے اسی طرح سے واقعات سے نمٹنے میں اپنے تجربات سے آگاہ کیا گیا۔ بھارت کی طرف سے بادجن میں  آگ پر قابو پانے اور کنوئیں کے رساؤ کو  بند کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں کے تعلق سے تمام کوششوں کی تفصیلات پیش کی گئی۔ کنوئیں کو بند کرنے کے سلسلے میں آگ کو پھیلنے سے روکنے، پانی کے بندوبست کے نظام ، ملبے کو ہٹانے اور جدید ٹیکنالوجیوں کا استعمال بھی شامل ہے، جن میں ڈرونس اور جدید تکنیکوں کو کام میں لایا گیا ہے۔امریکہ کے محکمہ توانائی اور ماہرین نے ان اقدامات کی موٹے طور توثیق کی ہے جو او آئی ایل اور او این جی سی کے ماہرین نے اب تک ا ٹھائے ہیں۔ او ا ٓئی ایل اور او این جی سی کے ماہرین نے آگ پر قابو پانے اور کنوئیں کے رساؤ کو روکنے  کے سلسلے میں جو منصوبہ بنائے ہیں ان کی بھی  امریکہ کے محکمہ توانائی اور ماہرین نے توثیق کی ہے۔ طرفین نے آنے والے دنوں میں اس سلسلے میں مزید تبادلہ خیال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کنوئیں کے رساؤ کو روکنے کے سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تبادلہ خیال بھارت اور امریکہ کی اسٹرٹیجک توانائی شراکت داری کا ایک حصہ ہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3265



(Release ID: 1631504) Visitor Counter : 183