PIB Headquarters

کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن

Posted On: 13 JUN 2020 6:28PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZTPU.jpgCoat of arms of India PNG images free download

 

  • ابھی تک کووڈ-19 کے 154330 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی صحت یابی کی شرح بڑھ کر 49.95 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں  یں 7135 مریض صحت یاب ہوئے۔
  • نوویل کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لئے جانچ کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں اب 885 لیب میں جانچ ہورہی ہے۔
  • کووڈ-19 کے لئے ایک نیا کلینکل مینجمنٹ پروٹوکول جاری کردیا گیا ہے۔
  • اہم سپلائی کی دستیابی کے سلسلے میں ریئل ٹائم معلومات دستیاب کرانے کو ہیلتھ کیئر سپلائی چین کے لئے ایک ویب پر مبنی حل آروگیہ پتھ کا افتتاح کیا گیا ہے۔

 

(گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے متعلق پریس ریلیز، فیلڈ دفاتر، سوشل میڈیا کی سرگرمیوں سے حاصل معلومات اور پی آئی بی کے ذریعے حقائق کی، کی گئی جانچ پڑتال پر مشتمل)

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00587UX.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00613EU.jpg

 

صحت و کنبہ بہبود کی وزارت سے کووڈ-19 کے سلسلے میں حاصل اَپڈیٹس، صحت یابی کی شرح بڑھ کر 49.95 فیصد ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے کل 7135 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس طرح ابھی تک کل 154329 مریض کووڈ-19 سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کووڈ-19 مریضوں کی صحت یابی کی شرح 49.95 فیصد ہے۔ فی الحال 145779 ایکٹیو معاملات ہیں اور وہ سبھی سرگرم طبی نگرانی میں ہیں۔ متاثرہ افراد میں نوویل کورونا وائرس کا پتہ لگانے کی آئی سی ایم آر کی جانچ صلاحیت مسلسل بڑھائی جارہی ہے۔ سرکاری لیب کی تعداد اب بڑھ کر 642 ہوگئی ہے، جبکہ نجی لیب کی تعداد اب بڑھ کر 243(کل 885) ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 143737 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس طرح ابھی تک جانچ کیے گئے کل نمونوں کی تعداد 5507182 ہوگئی ہے۔

وزارت نے کووڈ-19 کے لئے تازہ ترین کلینکل مینجمنٹ پروٹول جاری کیا ہے۔ نئے پروٹوکول میں ہلکے، اوسط یا سنگین کی بنیاد پر کلینکل سنگینی کے لئے کووڈ-19 معاملات کے بندوبست کا التزام ہے۔ انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول کے طور طریقوں کو بھی سنگینی کے اعتبار سے تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ رہنما ہدایات مریضوں کے ذیلی گروپ کے لئے جانچ سے متعلق تھیریپی کا بھی تعین کرتے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1631367

             

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور لاؤ پیپلس ڈیموکریٹک ریپبلک کے وزیر اعظم ڈاکٹر تھونگ لوؤن سیسواولتھ کے درمیان فون پر بات چیت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لاؤ پیپلس ڈیموکریٹک ریپبلک کے وزیر اعظم ڈاکٹر تھونگ لوؤن سیسواولتھ کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔ اس بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے صحت اور اقتصادی چیلنجوں کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے لاؤس میں عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لاؤ س حکومت کی جانب سے کی گئی مؤثر تدابیر کی ستائش کی۔ دونوں لیڈروں نے کووڈ-19 کے بعد نئی دنیا کے مطابق تیار ہونے کے لئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت اور بہترین طور طریقوں اور تجربات کو مشترک کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1631229

                                       

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور تنزانیہ کے صدر ڈاکٹر جون پومبے جوزف میگوفولی کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تنزانیہ کے صدر ڈاکٹر جون پومبے جوزف میگوفولی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے جولائی 2016 میں دار السلام کے اپنے دورے کو محبت کے ساتھ یاد کیا اور اس بات پر زور دیا کہ بھارت تنزانیہ کے ساتھ اپنے روایتی دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ وزیر اعظم نے کووڈ -19 کے پیش نظر تنزانیہ کے ہندوستانی شہریوں کو باہر نکالنے تنزائیائی افسروں کے ذریعے کی گئی مدد کے لئے صدر ڈاکٹر میگوفولی کو مبارکباد دی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1631226

 

ہیلتھ کیئر سپلائی چین کے لئے ایک ویب پر مبنی  حل ’آروگیہ پتھ‘ لانچ کیا گیا، جو ریئل ٹائم پر ضروری سپلائی فراہم کرے گا

سی ایس آئی آر نیشنل ہیلتھ کیئر سپلائی چین پورٹلhttps://www.aarogyapath.inکو لانچ کیا گیا ہے، اس کا مقصد اصل وقت (ریئل ٹائم) پر اہم ترین حفظان صحت سپلائی کو دستیاب کرانا ہے۔ آروگیہ پتھ مینوفیکچررز، سپلائرز اور صارفین کی مدد کرے گا۔ کووڈ۔ 19 وبا سے پیدا شدہ موجودہ قومی صحت ایمرجنسی کے دوران سپلائی چین میں سنگین رخنہ پڑا ہے۔ ایسے میں اہم ترین اشیاء کی پیداوار اور تقسیم کی صلاحیت مختلف وجوہات سے بحران میں پڑ سکتی ہے۔ ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ’کسی کو آروگیہ (صحت مند زندگی) کی طرف لے جانے والا راستہ دستیاب کرانے‘ کے نقطہ نظر سے آروگیہ پتھ نامی یہ اطلاعاتی پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے۔ حفظان صحت سے متعلق سامانوں کو ایک ہی جگہ دستیاب کرنے والا یہ مربوط عوامی پلیٹ فارم صارفین کو روز محسوس والی متعدد دشواریوں سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1631339

 

ویڈیو بلاگنگ مسابقہ ’میرا جیون میرا یوگ‘ کے لئے درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ 21 جون 2020 تک بڑھادی گئی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ حال ہی میں اعلان کردہ ویڈیو بلاگنگ مسابقہ ’میرا جیون، میرا یوگ‘ کے لئے اندراجات (درخواستیں) جمع کرنے کی آخری تاریخ 21 جون 2020 تک بڑھا دی گئی ہے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پریہ عالمی مسابقہ آیوش کی وزارت اور انڈین کونسل آف کلچرل ریلیشنز (آئی سی سی آر) کے ذریعہ چھٹے بین الاقوامی یوم یوگ کے موقع پر مشترکہ طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ، مسابقے کے لئے اندراجات جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 جون 2020 رکھی گئی تھی۔ ہندوستان اور بیرون ملک سے اس تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ یوگ برادری کو ویڈیوز تیار کرنے میں مزید وقت مل سکے، اس لئے وزارت اور آئی سی سی آر نے آئی ڈی وائی کے مطابق اندراجات جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ 21 جون ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1631307

 

 

پی آئی بی کے فیلڈ یعنی علاقائی دفاتر سے حاصل جانکاریاں

  • چنڈی گڑھ: سینئر افسروں اور ماہرین صحت کے ساتھ تفصیلی صلاح و مشورہ کے بعد چنڈی گڑھ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 30 جون 2020 یعنی لاک ڈاؤن کے ختم ہونے تک (a) سی ٹی یو اپنی بین ریاستی بسیں نہیں چلائے گا، (b) مسافروں کو چنڈی گڑھ پر لانے کے لئے دوسری ریاستوں کو دی گئی بین ریاستی بسوں کو چلانے کی اجازت واپس لے لی جائے گی، (c) چنڈی گڑھ، پنجاب اور ہریانہ کے ذریعے ٹرائی- سٹی بسوں کو چلانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، (d) ٹرینوں سے آرہے سبھی مسافروں کی پہنچنے پر جانچ کی جائے گی اور انھیں 14 دن تک خود کو قرنطینہ میں رکھنے کی صلاح دی جاتی ہے۔ ان کے لئے آروگیہ سیتو اپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی ہے اور انھیں خود ہی اپنی نگرانی کرنی ہوگی۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی انتظامیہ جہاں تک ممکن ہوگا رینڈم (اتفاقی) چیکنگ کرے گی۔ (e) گھریلو پروازوں اور سڑک کے ذریعے آنے والے مسافروں کے لئے بھی یہی بندوبست نافذ ہوگا۔ (f) یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سڑک کے راستے سے چنڈی گڑھ آرہے لوگوں کو اپنے ساتھ خود کے ذریعے نکالے گئے دستاویز رکھنے چاہئیں، جنھیں انتظامیہ کی ویب سائٹ سے موبائل فون کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس سے انتظامیہ کو ان کے سفر اور ان کی رہائش پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی۔ یہ واضح کردیا گیا ہے کہ یہ دستاویز پرمٹ یا پاس نہیں ہیں۔ یہ آفیشیل ریکارڈ کے لئے صرف سفر کی جانکاری سے متعلق دستاویز ہے۔ (g) سرکاری / پی ایس یو / نجی کمپنیوں کے ملازمین کو شناختی کارڈ دکھانے پر دفتر جانے کی اجازت ہوگی۔
  • پنجاب: کووڈ کے کمیونٹی اسپریڈ کو روکنے کے مقصد سے کی گئی ایک انوکھی پہل کے سلسلے میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے ایک موبائل پر مبنی ایپ ’گھر گھر نگرانی‘ کا افتتاح کیا، جس سے اس وبا کے مکمل خاتمے تک ریاست میں گھر گھر نگرانی کی جائے گی۔ مہم کے تحت ریاست پنجاب کے 30 سال سے زیادہ عمر کی پوری دیہی اور شہری آبادی کا سروے کیا جائے گا، جس کے دائرے میں کو-موربیڈیٹی یعنی کوئی دیگر مرض یا انفلوئینزا جیسی بیماری / سنگین ساخت کی بیماریوں سے متاثر 30 سال سے کم عمر کے لوگ بھی ہوں گے۔ سروے میں گزشتہ ایک ہفتہ کے لئے کسی شخص کی صحت سے متعلق مکمل صورت حال اور ان کو لاحق دیگر امراض کی مکمل تفصیلات کو شامل کیا جائے گا، تاکہ ریاست کو اس کی روک تھام سے متعلق  حکمت عملی منصوبے کے لئے ایک بیحد اہم ڈیٹا بیس تیار کرنے میں مدد ملے گی اور کمیونٹی کے لئے ہدف بند منصوبے بنائے جاسکیں گے۔
  • ہریانہ: ہریانہ کی چیف سکریٹری نے کہا ہے کہ ریاست کورونا وائرس کے بحران کے سبب پیدا شدہ کسی بھی طرح کے حالات سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس عالمی وبا کے پھیلاؤ کو مؤثر طریقے سے روکنے کے لئے سرگرم حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ چیف سکریٹری نے ڈپٹی کمشنروں اور کووڈ-19 کے لئے تعینات نوڈل افسروں کو سرگرم آئی ای سی سرگرمیوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر نگرانی، سختی سے روک تھام، روابط کا پتہ لگانے، ہدف بند کلینکل مینجمنٹ کے علاوہ کووڈ-19 کے بندوبست کی تیاریوں میں اضافہ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل لازم کردیا گیا ہے اور اسے سختی سے نافذ کیا گیا ہے۔ چیف سکریٹری نے ڈپٹی کمشنروں کو پابند وقت طریقے سے روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے ابتدائی مرحلے میں پوشیدہ ممکنہ انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے سنگین تنفسی انفیکشن یا انفلوئینزا جیسی بیماریوں کی باریکی سے نگرانی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
  • مہاراشٹر: جمعہ کو کووڈ-19 سے 3493 نئے معاملے درج کئے گئے، جس سے ابھی تک ریاست میں کورونا وائرس انفیکشن سے کل معاملات 101141 کے ساتھ ایک لاکھ کے ہندسے کو تجاوز کرگئے ہیں۔ ان میں ایکٹیو پوزیٹیو معاملات کی تعداد 49616 کی سطح پر ہے۔ اس انفیکشن سے ابھی تک کل 3717 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ صرف ممبئی شہر میں ہی کورونا وائرس کے کل 55451 معاملے سامنے آچکے ہیں اور 2044 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ دوسری طرف مہاراشٹر حکومت نے نجی لیب میں کووڈ-19 کی جانچ (آر ٹی- پی سی آر) کے لئے زیادہ سے زیادہ شرح 2200 روپئے مقرر کردیا ہے، جبکہ پہلے یہ 4400 روپئے تھا۔
  • گجرات: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 495 نئے انفیکشن کے معاملات کے ساتھ کورونا وائرس کے پوزیٹیو مریضوں کے تعداد بڑھ کر 22562 ہوگئی ہے۔ سابق فائیننس سکریٹری ڈاکٹر ہس مکھ ادھیا کی زیر صدارت 6 رکنی اقتصادی احیاء کمیٹی نے اپنی حتمی رپورٹ پیش کردی ہے، جس میں کووڈ-19 وبا کے بعد کی صورت حال میں اقتصادی احیاء کے لئے طویل مدتی اور قلیل مدتی حکمت عملی پر مرکوز 231 مشورے دیے گئے ہیں۔
  • راجستھان: آج صبح تک ریاست میں سامنے  آئے 118 نئے معاملات کے ساتھ راجستھان میں کووڈ-19 کے کل معاملات بڑھ کر 12186 ہوگئے ہیں۔ اس میں 275 افراد کی موت شامل ہے۔ 9175 لوگ ابھی تک صحت یاب ہوچکے ہیں اور 8784 لوگوں کو چھٹی دی جاچکی ہے۔ ان نئے معاملات میں سے زیادہ تر معاملات بھرت پور اور پالی اضلاع میں درج کئے گئے۔ اس کے بعد جے پور کا نمبر رہا۔
  • مدھیہ پردیش: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 202 نئے معاملات سامنے آئے، جس سے ریاست میں کورونا وائرس سے کل معاملات بڑھ کر 10443 ہوگئے ہیں۔ اس مدت کے دوران کووڈ-19 سے 9 مریضوں کی موت ہوگئی، جس سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑپھ کر 440 ہوگئی ہے۔ 31 مئی کو لاک ڈاؤن کی شرطوں میں نرمی کے بعد سے مریضوں کی تعداد میں 2354 کا اضافہ ہوچکا ہے اور اس دوران 90 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
  • چھتیس گڑھ: ریاست میں 47 نئے پوزیٹیو معاملات درج کئے گئے، جس سے کورونا وائرس انفیکشن سے کل معاملات بڑھ کر 1445 ہوگئے ہیں۔
  • اروناچل پردیش: اروناچل پردیش میں ’ووکل فار لوکل‘ کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے توانگ کے ضلع گھریلو پیداوار (ڈی ڈی پی) کی کارکردگی پر صلاح و مشورے کے لئے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ آتم نربھر بھارت کے تحت مئی اور جون مہینوں کے لئے مہاجرین کے لئے اروناچل پردیش کو 35 ایم ٹی چنا دستیاب کرادیا گیا ہے۔
  • آسام: آسام میں کووڈ – 19 سے 25 نئے پوزیٹیو معاملات سامنے آئے۔ ریاست میں کل معاملات بڑھ کر 3718 ہوگئے ہیں۔ ایکٹیو معاملات کی تعداد 2123 کی سطح پر برقرار ہے۔ 1584 لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 8 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
  • منی پور: وزیر اعلیٰ نے میت رام میں یوناکو (یو این اے سی سی او) اسکول میں بنے کووڈ-19 کیئر سینٹر کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کووڈ-19 کے معاملات میں اضافہ کی اصل وجہ نظم و ضبط کی کمی رہی۔
  • میزورم: میزورم میں ریاستی دیہی روزگار مشن کے تحت چیکان گاؤں کی دیہی تنظیموں نے سیرچپ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو شیرچپ ضلع میں بنے قرنطینہ مراکز کے لئے سبزیاں عطیہ کیں۔
  • ناگالینڈ: ناگالینڈ کے محکمہ زراعت نے کووڈ-19 کے بعد کے حالات میں زرعی پیداوار کی حوصلہ افزائی کے لئے ریاست کے سبھی اضلاع میں ایک ایک ماڈل زرعی گاؤں گود لیا ہے۔ ناگالینڈ میں صحت و کنبہ بہبود کا محکمہ وبا کے دوران ریاست کے شہریوں کی جامع ذہنی صحت کے جائزے کے لئے ایک آن لائن سروے کرارہا ہے۔
  • سکم: سکم کے شروعاتی دو کووڈ-19 مریض پوری طرح صحت مند ہوچکے ہیں اور انھیں آج اسپتال سے چھٹی دے دی گئی، ان کا ابھی تک ایس ٹی این ایم اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔
  • کیرالہ: کیرالہ میں اتوار کے لاک ڈاؤن کے لئے کچھ رعایتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریاست میں 20 جون سے چارٹرڈ طیاروں سے واپس آنے والوں کے لئے کووڈ-19 سرٹیفکیٹ لازمی کردیا گیا ہے۔ سفر کے 48 گھنٹوں کے دوران جانچ رپورٹ جاری ہونی چاہئے۔ امور خارجہ کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے ریاستی حکومت کے اس فیصلے کو غیرعملی قرار دیا ہے۔ ریاست کے باہر کووڈ-19 کے سبب کیرالہ کے 8 دیگر لوگوں کی موت ہوگئی، ان میں سے پانچ کی موت خلیجی ممالک میں، دو کی موت نئی دہلی میں اور ایک کی موت ممبئی میں ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی خلیجی ممالک میں مرنے والے کیرالہ کے باشندوں کی تعداد بڑھ کر 220 ہوگئی ہے۔ کل ریاست میں کووڈ-19 سے 78 نئے معاملات کی توثیق ہوئی۔ کل 1303 لوگوں کا علاج چل رہا ہے اور ریاست کے مختلف اضلاع میں 227402 لوگ نگرانی میں ہیں۔
  • تمل ناڈو: پڈوچیری میں کووڈ-19 کے 13 نئے معاملات میں سے 5 ورکر ایک ہی کمپنی کے تھے۔ 91 ایکٹیو معاملات کے ساتھ کل معاملات کی تعداد بڑھ کر 176 ہوگئی ہے۔ علاج کے بعد 82 لوگوں کو چھٹی دے دی گئی ہے ، جبکہ 3 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ تمل ناڈو میں دوسرا رکن اسمبلی کووڈ-19 کی جانچ میں پوزیٹیو پایا گیا ہے۔ اس بار رکن اسمبلی اے آئی اے ڈی ایم کے کا ہے۔ ڈی ایم کے ، کے رکن اسمبلی جے انباجاگن کی اسی ہفتے کے شروعات میں کووڈ-19 سے موت ہوگئی تھی۔ کل وائرس کے انفیکشن سے 1982 نئے معاملات سامنے آئے۔ 1342 لوگ صحت یاب ہوگئے، جبکہ 18 لوگوں کی موت ہوگئی۔ صرف چنئی سے 1477 نئے معاملے سامنے آئے۔ کل تک کل معاملات 40698، ایکٹیو معاملات 18281، اموات  367، چنئی میں ایکٹیو معالات کی تعداد 13906 تھی۔
  • کرناٹک: طبی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر کے سدھاکر نے کہا ہے کہ ریاست میں جانچ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ جانچ میں اب کسی طرح کی تاخیر نہیں ہے اور آئی سی ایم آر پروٹوکول کے تحت مشکوک معاملات کی جانچ کی رہی ہے۔ کم از کم 3 لاکھ لوگ کووڈ-19 کی وبا کے سبب نوکریاں گنوا سکتے ہیں، جو بلاواسطہ یا بالواسطہ پر اپنی روزی روٹی کے لئے سیاحت کے شعبے پر منحصر ہیں۔ کل 271 نئے معاملات درج کئے گئے، 464 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دی گئی اور  7 لوگوں کی موت ہوگئی۔ کل پوزیٹیو معاملے 6516، ایکٹیو معاملے 2995، اموات 79، صحت یاب ہوئے 3440۔
  • آندھراپردیش: 14477 نمونوں کی جانچ کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 186 نئے معاملے سامنے آئے۔ 42 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی جبکہ دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ کل معاملات  4588، ایکٹیو معاملات 1865، صحت یاب ہوئے 2641، اموات 82۔
  • تلنگانہ: ریاست میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولے جانے کے سلسلے میں اگرچہ غیریقینی صورت حال برقرار ہے، تاہم کئی پرائیویٹ اسکول پہلے ہی ورچول کلاسیز شروع کرچکے ہیں۔ دوسری طرف کچھ دیگر اسکول پیر سے ورچول کلاسیز شروع کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ تلنگانہ حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن کی افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔ تلنگانہ، خاص طور سے حیدرآباد میں ایسی افواہیں تھیں کہ ریاست ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن کی جانب بڑھ رہی ہے۔ تلنگانہ میں کل معاملات کی تعداد بڑھ کر 4484 ہوگئی ہے۔ برسراقتدار پارٹی کے وارنگل ضلع سے ایک رکن اسمبلی وائرس کی جانچ میں پوزیٹیو پائے گئے ہیں اور وہ ریاست کے پہلے کورونا متاثر رکن اسمبلی ہیں۔ ایکٹیو معاملات کی تعداد 2032 کی سطح پر ہے، دوسری جانب اس وائرس سے 174 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

 

حقائق کی جانچ

Fact Check

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007CRJI.jpg

Image

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009V8KZ.jpg

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3269


(Release ID: 1631502) Visitor Counter : 336