وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نریندر مودی اور لاؤس پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک کے وزیر اعظم عالی جناب ڈاکٹر تھونگ لون سیسولیتھ کے درمیان فون پر گفتگو
Posted On:
12 JUN 2020 8:44PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لاؤس عوامی جمہوریہ کے وزیر اعظم ڈاکٹر تھونگ لون سیسولیتھ کے ساتھ آج فون پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے صحت اور اقتصادی چیلنجوں پر ایک دوسرے سے ہمارے خیالات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے لاؤس میں عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لاؤ س حکومت کی جانب سے کئے گئے مؤثر اقدامات کی تعریف کی۔
دونوں لیڈروں نے کووڈ-19 کے بعد کی دنیا کے لئے تیاری کرنے کی غرض سے بہترین طور طریقے اور تجربات ایک دوسرے سے شیئر کرنے اور بین الاقوامی تعاون کرنے کی ضرورت سے اتفاق کیا۔
وزیر اعظم نے لاؤس کے ساتھ بھارت کے تاریخی اور ثقافتی رابطوں کو اجاگر کیا اور واٹ فو میں وراثت کے عالمی مقام کی بحالی میں شامل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ لاؤس کے وزیر اعظ نے لاؤس کے ترقی کے پروگرام کے لئے بھارت کی حمایت اور تعاون کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صلاحیت سازی اور اسکالرشپ میں بھارت کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نے لاؤس کے ساتھ اپنی ترقیاتی شراکت داری جاری رکھنے کے لئے بھارت کے عزم کو دہرایا۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ ایک قیمتی شراکت داری ہے اور جو ہندوستان اپنے پڑوسیوں کو فراہم کرتا ہے۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-3246
(Release ID: 1631318)
Visitor Counter : 266
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam