وزارت خزانہ

قانون اور طریقہ کار کے معاملے میں جی ایس ٹی کونسل کی سفارشات

Posted On: 12 JUN 2020 4:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12 جون 2020،    چالیسیوں جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ آج یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر  محترمہ نرملا سیتا رمن  کی صدارت میں منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں  خزانے اور کارپوریٹ امور کے  مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ ٹھاکر کے علاوہ  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے وزرائے خزانہ اور  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کی  وزارت خزانہ کے سینئر افسروں نے بھی شرکت کی۔

جی ایس ٹی کونسل نے  قانون اور طریقہ کار کی تبدیلیوں کے بارے میں درج ذیل سفارشات کیں۔

تجارت کی سہولت فراہم کرانے کے اقدامات:

(الف)  گزشتہ ریٹرنس  کے لئے  تاخیری  فیس میں کمی:

ریٹرن داخل کرانے میں التوا میں پڑےہوئے معاملات کا نمٹارا کے ایک اقدام کے طور پر   جولائی 2017 سے جنوری 2020 تک  کی ٹیکس کی مدت کے لئے  فارم  جی ایس ٹی آر۔ 3 بی جمع نہ کرائے جانے کےلئے  تاخیری فیس  درج ذیل کے مطابق کم / معاف کردی گئی ہے۔

  1. کوئی ٹیکس  بقایہ نہ ہونے پر  ‘صفر  ’ تاخیری فیس
  2. کوئی ٹیکس بقایہ ہونے پر تاخیری فیس  کی زیادہ سے زیادہ حد 500 روپے  فی ریٹرن مقرر کی گئی ہے۔

تاخیری فیس کی گھٹائی گئی شرح  یکم جولائی 2020 سے  30 ستمبر 2020 تک  جمع کرائے جانے والے تمام جی ایس ٹی  آر۔ 3 بی ریٹرن پر  لاگو ہوگی۔

(ب)۔ فروری، مارچ اور اپریل 2020 کی ٹیکس کی مدت کے لئے  تاخیر سے ریٹرن داخل کرانے پر  چھوٹے ٹیکس دہندگان کو مزید راحت:

فروری، مارچ اور اپریل 2020 میں  کی گئی سپلائی کے لئے   چھوٹے ٹیکس دہندگان  (جن کا مجموعی کاروبار 5 کروڑ روپے تک کا ہو) کو مخصوص تاریخوں کے بعد (6 جولائی 2020 تک ) مذکورہ مہینوں کے لئے  ریٹرن تاخیر سے داخل کرانے پر  سود کی شرح  30 ستمبر 2020 تک  18 فیصد سالانہ سے گھٹاکر   9 فیصد سالانہ کردی گئی ہے۔

(ج) بعد کی ٹیکس کی مدت  (مئی، جون اور جولائی 2020) کے لئے  چھوٹے ٹیکس دہندگان کو راحت:

کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے پیش نظر  5 کروڑ روپے تک کے مجموعی کاروبار والے ٹیکس دہندگان کو  مئی ، جون اور جولائی 2020 ماہ میں کی گئی سپلائی کے لئے  ستمبر 2020 تک فارم جی ایس ٹی آر 3 بی  میں  ریٹرن داخل کرائے جانے  پر  تاخیری فیس اور سود میں  مزید  راحت دی گئی ہے۔

(د) رجسٹریشن  مسترد کئے جانے  کو واپس کرانے کے لئے  مدت میں توسیع :

ایس ٹیکس دہندگان  کو سہولت فراہم کرانے کے لئے جو   وقت  پر اپنے مسترد کئے گئے جی ایس ٹی رجسٹریشن کو  بحال نہیں کراسکے، ایک موقع فراہم کرایا جارہا ہے کہ وہ 30 ستمبر 2020 تک  اپنے رجسٹریشن  کو مسترد کئے جانے کی واپسی کےلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ بات  ایسے تمام معاملوں میں لاگو ہوگی جہاں  12 جون 2020 تک  رجسٹرد مسترد کئے گئے ہیں۔

جی ایس ٹی کونسل کی سفارشات کے بارے میں یہ ریلیز  تمام متعلقین کی معلومات کے لئے جاری کی گئی ہے۔متعلقہ سرکولر نوٹی فکیشن  جاری کئے جانے کے بعد ہی  یہ نافذ ہوں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(12-06-2020)

U-3241


(Release ID: 1631290) Visitor Counter : 309