ریلوے کی وزارت
انڈین ریلویز نے ہائی رائس او ایچ ای الیکٹریفائڈ سیکشنز میں پہلی ڈبل اسٹیک کنٹینر ٹرین کامیابی کے ساتھ چلا کر ایک نیا عالمی معیار قائم کیا ہے
مال کی ڈھلائی کے کاموں میں اختراع، رفتار اور ضرورت کے مطابق تبدیلی پر خصوصی زور
انڈین ریلویز نے یکم اپریل 2020 سے 10 جون 2020 تک بلا روکاوٹ ہفتے میں ساتوں دن 24 گھنٹے اپنی مال گاڑیاں چلاکر 178.68 ملین ٹن اشیائے صارفین کی ڈھلائی کی ہے
مورخہ 24 مارچ 2020 سے 10 جون 2020 تک سپلائی چین کو جاری رکھنے کےلئے 32.40 لاکھ سے زیادہ ویگنوں میں سپلائی لے جائی گئی ہے؛ ان میں 18 لاکھ سے زیادہ ویگنوں میں ضروری اشیائے صارفین لے جائی گئی ہے
انڈین ریلویز نے 22 مارچ 2020 سے 10 جون 2020 تک مجموعی طور پر 3897 پارسیل ٹرینیں چلائی ہیں، جن کے ذریعہ کل 139196 ٹن سامان کی ڈھلائی کی گئی ہے
Posted On:
11 JUN 2020 6:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11 جون 2020، انڈین ریلویز نے پہلا ہائی رائس اوور ہیڈ اکوپمنٹ (او ایچ ای) ، جس میں کنٹریکٹ وائر اونچائی 7.57 میٹر ہے، شروع کرکے اور ویسٹرن ریولے میں ایکٹریفائڈ علاقے میں ڈبل اسٹیک کنٹینر کامیابی کے ساتھ چلاکر ایک نیا عالمی معیار قائم کیا ہے۔ پوری دنیا میں اپنی طرح کی یہ پہلی شاندار کامیابی ہے اور اس سے انڈین ریلویز کی نئی گرین پہل کے طور پر گرین انڈیا کے شاندار مشن کو بھی فروغ ملے گا۔ اس شاندار کامیابی سے انڈین ریلویز کو ہائی رائس او ایچ ای خطے میں ہائی ریچ پنٹو گراف کے ساتھ ڈبل اسٹیک کنٹینر ٹرین چلانے والا پہلا ریلوے بننے کا فخر حاصل ہوا ہے۔ یہ کامیاب سفر گجرات میں پالن پور اور بوٹاد اسٹیشنوں سے 10 جون 2020 کو کامیاب سے شروع کیا گیا تھا۔
اس قسم کی پہل میں مال کی ڈھلائی میں اختراع ، رفتار اور ضرورت کے مطابق تبدیلی لانے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ کووڈ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام رکنے کے باوجود ریلوے کی وزارت گزشتہ سال کے مال کی ڈھلائی کے اعداد و شمار سے بہتر کارکردگی پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔
انڈین ریلویز نے یکم اپریل 2020 سے 10 جون 2020 تک بلا روکاوٹ ہفتے میں ساتوں دن 24 گھنٹے ملک بھر میں اپنی مال گاڑیاں چلاکر 178.68 ملین ٹن اشیائے صارفین کی ڈھلائی کی ہے۔
مورخہ 24 مارچ 2020 سے 10 جون 2020 تک سپلائی چین کو جاری رکھنے کےلئے 32.40 لاکھ سے زیادہ ویگنوں میں سپلائی لے جائی گئی ہے؛ ان میں 18 لاکھ سے زیادہ ویگنوں میں ضروری اشیائے صارفین مثلاً اناج، نمک ، چینی، دودھ، کھانے کا تیل، پیاز، پھل اور سبزیاں ، پٹرولیم مصنوعات، کوئلہ ، فرٹیلائزر وغیرہ ملک بھر میں لے جائی گئی ہیں۔یکم اپریل 2020 سے 10 جون 2020 تک کی مدت کے دوران ریلویز نے 12.74 ملین ٹن اناج کی ڈھلائی کی ہے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 6.79 ملین ٹن کی ڈھلائی کی تھی۔
اس کے علاوہ انڈین ریلویز نے 22 مارچ 2020 سے 10 جون 2020 تک مجموعی طور پر 3897 پارسیل ٹرینیں چلائی ہیں، جن کے ذریعہ کل 139196 ٹن سامان کی ڈھلائی کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
(11-06-2020)
U-3216
(Release ID: 1631040)
Visitor Counter : 252