صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 سے متعلق اَپڈیٹس


صحت یاب ہوچکے مریضوں کی تعداد ایکٹیو مریضوں کی تعداد سے زیادہ ہوئی

آئی سی ایم آر کے ذریعے 50 لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی

کووڈ-19 کے بندوبست میں ریاستوں کی مدد کرنے کے لئے 6 شہروں میں مرکزی ٹیمیں تعینات

Posted On: 10 JUN 2020 4:20PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  10/جون 2020 ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5991 مریض کووڈ-19 کی بیماری سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 135205 ہوگئی ہے، جبکہ ایکٹیو مریضوں کی کل تعداد اب 133632 ہے۔ پہلی بار، صحت یاب ہوچکے مریضوں کی کل تعداد ایکٹیو مریضوں کی تعداد سے زیادہ ہوئی ہے۔ صحت یابی کی شرح اب 48.88 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ آئی سی ایم آر کے ذریعے کئے گئے جانچ کی تعداد 50 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ آج یہ تعداد 5061332 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، آئی سی ایم آر نے 145216 نمونوں کی جانچ کی ہے۔ آئی سی ایم آر نے ایکٹیو مریضوں میں نوویل کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لئے جانچ کی صلاحیت بڑھانے کا سلسہلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ سرکاری لیب کی تعداد اب بڑھ کر 590 ہوگئی ہے، جبکہ نجی لیب کی تعداد بڑھ کر اب 233 (کل 823) ہوگئی ہے۔

6شہروں ممبئی، احمدآباد، چنئی، کولکاتہ، دہلی اور بنگلورو میں کووڈ-19 کے لئے شروع کئے گئے عوامی صحت تدابیر کا جائزہ لینے کے لئے ریاستی صحت محکموں اور میونسپل صحت اہلکاروں کو تکنیکی مدد اور ابتدائی مدد دستیاب کرنے کے لئے مرکزی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

یہ ٹیمیں کووڈ-19 کے لئے شروع کی گئیں عوامی صحت تدابیر کا جائزہ لینے کے لئے آئندہ ایک ہفتہ کے دوران مذکورہ شہروں کا دورہ شروع کردیں گی۔ یہ ٹیمیں شروع کی گئی سرگرمیوں کی یومیہ رپورٹ ریاستی محکمہ صحت اور صحت و کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت کو پیش کریں گی۔ وہ فوری اہمیت کے کسی معاملے کے سلسلے میں انھیں مطلع کریں گی اور دورہ ختم ہونے سے قبل اپنے مشاہدات اور مشوروں پر مشتمل ایک رپورٹ پیش کریں گی۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی امور پر سبھی قابل اعتبار اور تازہ ترین اطلاعات، رہنما ہدایات اور مشورے کے لئے مستقل طور پر درج ذیل کو دیکھیں:

https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر فون کریں۔

کووڈ-19 پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے:

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3178

 


(Release ID: 1630791) Visitor Counter : 302