ریلوے کی وزارت

انڈین ریلویز مطالبے کے مطابق  ریاستوں کو  شرمک اسپیشل ٹرینیں فراہم کراتا رہے گا


ریلوے بورڈ کے چیئرمین  نے  اعادہ کیا کہ  جنتی ٹرینوں کی ضرورت ہوگی، 24 گھنٹے کے اندر  فراہم کرائی جائیں گی

 اب تک  4347 شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائی گئی ہیں، جن کے ذریعہ تقریبا 60 لاکھ لوگوں کو  لے جایا گیا ہے

Posted On: 09 JUN 2020 5:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  9 جون 2020،      انڈین ریلویز  ریاستوں  کے مطالبے کے مطابق  شرمک اسپیشل ٹرینوں کے ذریعہ  مہاجروں کو  آرام اور حفاظت کے ساتھ   لے جانے کا کام جاری رکھنے  کے لئے عہد بند ہے۔

انڈین ڑیلویز نے اب تک  4347 شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائی ہیں، جن کے ذریعہ تقریباً 60 لاکھ افراد کو ان کی ریاستوں میں پہنچایا گیا ہے۔ یہ شرمک ٹرینیں یکم مئی 2020 سے چلائی جارہی ہیں۔

انڈین ریلویز نے   ریاستی حکومتوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ  ریاستوں سے  مطالبہ حاصل ہونے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر  شرمک اسپیشل  ٹرین فراہم کرانا جاری رکھے گا۔  ریلوے کی وزارت نے ریاستوں حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ  وہ شرمک اسپیشل ٹرینوں کے بارے میں اپنے مطالبے  سے آگاہ کریں اور  دیکھیں کہ  ان کے مطالبے کے مطابق  بقیہ افراد کو  ریل کے ذریعہ  پہنچانے کے ان کے مطالبے پر  اچھی طرح عمل ہوتا ہے۔

 ریلوے بورڈ کے چیئرمین نے ریاستوں کو 29 مئی اور 3 جون کو  اس سلسلے میں خطوط لکھے اور اس بات پر زور دیا کہ  ‘درخواست کئے جانے پر انڈین ریلویز  24 گھنٹے کے اندر مطلوبہ تعداد میں شرمک اسپیشل ٹرینیں   فراہم کرائے گا’۔ آج بھی ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو  ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں  اسی بات پر زور دیا گیا ہے۔

انڈین ریلویز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی  کسی ضرورت کے لئے  اضافی شرمک اسپیشل ٹرینیں فراہم کرائے گا۔ وہ ایک قلیل مدتی نوٹس پر مذکورہ مطالبے  کے علاوہ  پیدا ہونے والے کسی بھی اضافی مطالبے کو بھی پورا کرے گا۔

ہندوستان کے سپریم کورٹ نے   اپنے حکم بتاریخ  28 مئی 2020 میں  خواہش مند مہاجر مزدوروں  کو  ان کے آبائی مقامات پر پہنچانے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔ انڈین ریلویز اس حکم پر  مزید عمل کرنے کے لئے  تمام ضروری اقدامات کررہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-3161

                          



(Release ID: 1630688) Visitor Counter : 142