محنت اور روزگار کی وزارت

امپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے لاک ڈاؤن کے دوران 36.02 لاکھ دعوے نمٹائے


ان میں 74 فیصد سے زیادہ مستفدین کم تنخواہ پانے والے ہیں

Posted On: 09 JUN 2020 4:33PM by PIB Delhi

امپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے مشکل دور میں اپنے ممبروں کی زندگی کو آسان بنائے رکھنے کے لئے انہیں وقت پر اور مؤثر طریقے سے خدمات فراہم کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ ای پی ایف او مرکزی لیبر اور روزگار کی وزارت کے تحت ایک قانونی اکائی ہے۔  لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے باوجود ای پی ایف او نے اپریل 2020 کے دوران 11.540 کروڑ کے 36.02 لاکھ دعوؤں کو نمٹایا۔ اس میں سے 4580 کروڑ روپے کے 15.54 لاکھ دعوے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے وائی) کے تحت کووڈ-19 کے دوران کئے گئے خصوصی شق کے تحت نمٹائے گئے۔

کووڈ-19 کے سخت بحران کے دوران ای پی ایف او کے ممبروں کی خصوصاً ان ممبروں کی جن کی تنخواہ ماہانہ 15 ہزار روپے سے کم ہے، ان کی مدد کی گئی اور ان ممبروں کو اس سہولت سے ماہانہ تنخواہ پانے میں کافی مدد ملی ہے۔ اس کے تحت ممبر اپنے 3 مہینے کی تنخواہ اور مہنگائی بھتہ یا ای پی ایف کھاتے میں جمع رقم کے 75 فیصد تک میں سے جو بھی کم ہو نکال سکتے ہیں۔ اس سے کئی مزدوروں کو وقت پر راحت ملی ہے اور وہ قرض کے جال میں پھنسے سے بچ گئے ہیں۔

لاک ڈاؤن مدت کے دوران جن ممبروں کے دعوے نمٹائے گئے ان کی تنخواہ زمرے کے اعداد وشمار پر ایک نظر ڈالے تو پتہ چلتا ہے کہ ایسے کل دعوے داروں میں سے 71 فیصد سے زیادہ 15 ہزار روپے سے کم تنخواہ پانے والے لوگ تھے۔  50 ہزار روپے سے زیادہ تنخواہ پانے والے صرف 2 فیصد لوگوں نے اپنے کھاتے سے پیسہ نکالنے کے لئے درخواست دی۔ کل نمٹائے گئے دعوؤں میں سے 24 فیصد ایسے لوگوں کے تھے جن کی تنخواہ 15 ہزار روپے سے 50 ہزار روپے درمیان ہے۔

کام کی جگہ پر ضروری سوشل ڈسٹینسنگ یعنی فاصلہ برقرار رکھنے کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ای پی ایف او نے لاک ڈاؤن کے دوران 50 فیصد سے بھی کم ملازمین کے ساتھ کام کاج کیا۔ ملازمین کی کمی کے باوجود ای پی ایف او کی طرف سے کووڈ-19ایڈوانس ادائیگی کے دعوے نمٹانے میں تقریباً 3 دن کا وقت لیا، جبکہ اس سے پہلے اس کام کے لئے 10 دن کا وقت لگتا تھا۔ای پی ایف او نے 50 فیصد سے کم ملازمین کے ساتھ کام کرنے کے باوجود اپریل، مئی 2019 میں نمٹائے گئے 33.5 لاکھ دعوؤں کے مقابلے میں اپریل، مئی 2020 میں کل 36.02 لاکھ دعوؤں کو نمٹایا، جو کہ کام کاج کی پروڈکٹویٹی کے لحاظ سے سو فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ ای پی ایف او کے ملازمین کے عزم اور استقلال کے علاوہ دعوؤں کو نمٹانے کے معاملے میں نئے پیمانے قائم کرنے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں بھی اہم رول ادا کیا ہے۔

چونکہ ای پی ایف او کے دفتر کم ملازمین کے ساتھ کام کرتے رہے، ایسے میں ممبروں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے کچھ نئے طریقے سے کام کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی۔موجودہ صورتحال کو اکثر بدل کر ای پی ایف او نے اپنی پہلی مکمل آٹومیٹک دعوے کے تصفیہ کا نظام شروع کیا اور یہ نظام محض 5 دن کے ایک ریکارڈ ٹائم میں شروع کیاگیا۔ اب آٹو موڈ کے ذریعہ کووڈ-19 کے تقریباً 54 فیصد دعوے نمٹا دیے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ یہ نظام مستقبل میں ای پی ایف او کے ذریعہ دعوؤں کو کم وقت میں نمٹائے جانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

خودکار اور ڈیڈیکیٹیڈ فورس (عملے) کے ساتھ  ای پی ایف او ہر روز کام کے دن 80 ہزار سے زیادہ کے دعوے نمٹا رہی ہے، جن کی مالیت تقریباً 270 کروڑ روپے ہے۔ ای پی ایف او دعوے نمٹا کر بحران کے اس دور میں اپنے ممبروں کے لئے سماجی تحفظ فراہم کرنےکو یقینی بنارہی ہے۔

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

10-06-2020

U-3167



(Release ID: 1630651) Visitor Counter : 172