وزارت دفاع

آپریشن سمدر سیتو- آئی این ایس جلشوا 700 ہندوستانیوں کو لے کر مالے سے توتیکورین کے لئے روانہ ہوا

Posted On: 06 JUN 2020 11:05AM by PIB Delhi

اپنے شہریوں کو سمندر کے ذریعہ غیر ملکی ساحلوں سے واپس لانے کی بھارت کی قومی کوشش کے لئے بھارتی بحریہ کے تعاون۔ آپریشن سمدر سیتو کے تحت بھارتی بحریہ کا جہاز جلشوا اپنے تیسرے دورے پر چار جون دو ہزار بیس کو مالے، مالدیپ پہنچا۔ پانچ جون دو ہزار بیس کو وہاں اس جہاز میں 700 ہندوستانی شہری سوار ہوئے اور دیر شام یہ ہندوستان کے لئے روانہ ہوا۔ امبارکیشن کے دوران مالدیپ کوسٹ گارڈ کے کمانڈنٹ کرنل محمد سلیم نے جہاز کا دورہ کیا۔

اس دورے کے ساتھ ، جلشوا حکومت ہند کے مشن وندے بھارت کے وسیع تر منصوبے کے تحت مالدیپ اور سری لنکا سے تقریبا 2700 ہندوستانی شہریوں کو کامیابی کے ساتھ ہندوستانی ساحلوں پر لے آئے گا۔

جہاز پر سوار ہوتے وقت یہ جہاز سخت کووڈ پروٹوکول پر عمل کرے گا اور اس کے سات جون دو ہزار بیس کو توتیکورین پہنچنے کی امید ہے۔

نکالے گئے اہلکاروں کو تمل ناڈو کے توتیکورین میں اتارا جائے گا اور دیکھ بھال کے لئے انہیں ریاستی حکام کو سونپ دیا جائے گا۔

*************

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

 (06-06-2020)

U: 3105


(Release ID: 1630004) Visitor Counter : 256