امور داخلہ کی وزارت
غیر ملکی شہریوں کے کچھ زمروں کو ہندوستان میں آنے کی اجازت دینے کیلئے ویزا اور سفر کی بندشوں میں نرمی
Posted On:
03 JUN 2020 3:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی 04 جون 2020
حکومت نے غیر ملکی شہریوں کے کچھ زمروں کو ہندوستان میں آنے کی اجاز ت دینے کے لئے ویزا اور سفر کی بندشوں میں چھوٹ دینے کے معاملے پر غور کیا ہے۔ یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ غیر ملکیوں شہریوں کے حسب ذیل زمروں کو ہندوستان آنے کی اجازت دے دی جائے۔
· غیر ملکی تاجر جو غیر شیڈول کمرشیل ، چارٹرڈ پروازوں میں کاروباری ویزا (اسپورٹس کے لئے بی3 ویزا کے علاوہ) پر ہندوستان آرہے ہیں۔
· غیر ملکی ہیلتھ کیئر پیشہ ور افراد، صحت سے متعلق تحقیق کار، انجینئر اور تکنیشین جو لیباریٹریوں اور فیکٹریوں سمیت صحت کے ہندوستانی سیکٹر کی سہولتوں میں تکنیکی کام کے لئے ہیں۔ یہ ہندوستان میں کسی تسلیم شدہ اور رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر سہولت، رجسٹرڈ دواساز کمپنی یا تسلیم کی گئی ہندوستان میں یونیورسٹی سے حاصل دعوت نامہ کی حالت میں ہیں۔
· غیر ملکی انجینئرنگ، انتظامیہ، ڈیزائن یا دیگر اسپیشلسٹ جو ہندوستان میں واقع غیر ملکی کاروباری کمپنیوں کی طرف سے ہندوستان کا سفر کرنے والے ہیں۔ اس میں سبھی مینوفیکچرنگ یونٹس، ڈیزائن یونٹس، سافٹ ویئر اور آئی ٹی یونٹس کے ساتھ ساتھ مالی سیکٹر کی کمپنیاں (بینکنگ اور غیر بینکنگ مالی سیکٹر کی کمپنیاں) شامل ہیں۔
· غیر ملکی تکنیکی ماہرین اور انجینئر جو ایک رجسٹرڈ ہندوستانی کاروباری کمپنی کے دعوت نامے پر ہندوستان میں باہر کی تیار کی ہوئی مشینری اور آلات کی سہولیات کے قیام ، مرمت اور رکھ رکھاؤ کے لئے سفر کررہے ہیں۔ یہ آلات کے قیام یا وارنٹی کے تحت یا فروغ کے بعد سروسینگ یا کمرشیل شرطوں پر مرمت کے لئے ہوسکتے ہیں۔
غیر ملکی شہریوں کے مذکورہ زمروں کو بیرون ملکوں میں بھارتی مشنوں، ڈاک سے ، جو بھی لاگو ہو، ایک نیا تجارتی ویزا یا روزگار ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ بیرون ملکوں میں ہندوستانی مشنوں ڈاک کے ذریعہ جاری کئے گئے ویلڈ طویل مدتی، کثیر مقصدی داخلہ کاروباری ویزا (اسپورٹس کے لئے بی-3 ویزا کے علاوہ ) رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کو متعلقہ ہندوستانی مشن، پوسٹ سے یا نئی توثیق یا دوبارہ توثیق کے ساتھ تجارتی ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ ایسے غیر ملکی شہریوں کو پہلے سے حاصل کسی الیکٹرانک ویزا کی بنیاد پر ہندوستان کا سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سرکاری دستاویز کو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
Click here to see the Official Document
م ن، ح ا، ع ر
U-3035
(Release ID: 1629363)
Visitor Counter : 303
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil