صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 سے متعلق اپڈیٹس


کووڈ-19 کے مجموعی طور پر 95526 مریض صحت یاب ہوئے

Posted On: 02 JUN 2020 6:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  2/مئی 2020 ۔ فی الحال 97581 ایکٹیو معاملات ہیں اور سبھی سرگرم طبی نگرانی میں ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے مجموعی طور پر 3708 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ-19 سے مجموعی طور پر 95526 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کووڈ-19 مریضوں کی صحت یابی کی شرح 48.07 فیصد ہے۔ ہندوستان میں صحت یابی کی شرح بڑھ رہی ہے اور دنیا میں سب سے کم شرح اموات ہے۔ ابھی تک شرح اموات 2.82 فیصد ہے۔

ہندوستان کی آبادی اور 14 سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی کل آبادی تقریباً برابر ہے۔ یکم جون 2020 کی صورت حال کے مطابق ان 14 سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں کے کل معاملات ہندوستان سے 22.5 گنا زیادہ ہیں۔ ان 14 سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں کووڈ-19 کے سبب ہوئی کل اموات ہندوستان کے مقابلے 55.2 گنا زیادہ ہیں۔

ان حالات میں توجہ اس بات پر ہے کہ معاملات کی بروقت نشان دہی اور کلینکل مینجمنٹ کے ذریعے جس حد تک ممکن ہوسکے، اموات کم سے کم ہوں۔ اموات کی نسبتاً کم تعداد کا سبب دو اہم حکمت عملی، وقت پر معاملات کی پہچان اور معاملات کا کلینکل مینجمنٹ ہوسکتی ہے۔

اگر کووڈ-19 کے سبب ہوئی اموات سے متعلق دستیاب اعداد و شمار کا تجزیہ کیا جائے تو یہ واضح ہوتا ہے کہ ہندوستان میں کووڈ-19 کے سبب ہوئی اموات کا 50 فیصد عمر کے اس گروپ سے متعلق ہے جو بھارت کی آبادی کا محض 10 فیصد  (60 سال سے زیادہ عمر کے لوگ) ہے۔ہندوستان میں کووڈ-19 کے سبب ہوئی اموات کے 73 فیصد معاملات میں صورت حال یہ ہے کہ متعلقہ مریض کسی دوسرے مرض (ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، دل اور سانس سے متعلق بیماریاں وغیرہ) کا بھی شکار رہا ہے، اس لئے ان اعلیٰ خطرات والے گروپوں کو مؤثر طریقے سے محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔

اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ اعلیٰ خطرات والے مریضوں میں کووڈ-19 کی روک تھام کے لئے انھیں درج ذیل سمیت کچھ دیگر احتیاط برتنی چاہئے: پہلے سے موجود طبی حالات (جیسے ذیابیطس، ہائیپر ٹینشن اور امراض قلب) کے معاملے میں ڈاکٹر کے ذریعے دی گئیں دوائیں برابر جاری رکھیں۔ آیوش کی وزارت کے ذریعے قوت مدافعت میں اضافہ کے لئے بتائی گئیں تدابیر کو اپنائیں، جن میں ہربل چائے پینا، ’کاڑھا‘ پینا شامل ہے۔ اگر طبی مشورے کی ضرورت ہو تو ٹیلی میڈیسن (ای سنجیونی) کا استعمال کریں۔ اگر آپ کووڈ-19 کے مریضوں کے رابطے میں آئے ہیں تو آروگیہ سیتو ایپ پر اپنا تجزیہ کریں اور صحت کی ریگولر اپنے طور پر نگرانی کریں۔ یہ صلاح دی جاتی ہے کہ اگر اعلیٰ خطرات والے شخص میں کووڈ-19 کی علامات نظر آئیں تو انھیں ہیلپ لائن نمبروں کے توسط سے ٹیلی میڈیکل کے طور پر طبی رہنمائی حاصل کرنی چاہئے یا ڈاکٹر سے ملنا چاہئے۔

شہری بھی اعلیٰ خطرات والے گروپ کی حمایت کے سلسلے میں تعاون لے سکتے ہیں۔ اس کے لئے وہ کچھ آسان کام کرسکتے ہیں، جیسے ہاتھ اور تنفس کی صفائی پر عمل، اگر کسی میں علامات نظر آرہی ہوں تو اس کے قریبی رابطے میں آنے سے بچنا، دوری رکھتے ہوئے اعلیٰ خطرات والے لوگوں کے روزمرہ کے کاموں میں مدد کرنا، لوگوں اور مذہبی تقریبات کے بڑے گروپوں میں شرکت سے پرہیز کرنا وغیرہ۔

جب تک بہت ضروری نہ ہو گھر پر رہنے کی صلاح دی جاتی ہے۔

کووڈ-19 پر فتح حاصل کرنے کے لئے ہم اسے ایک عوامی تحریک ’’جن ابھیان‘‘ بنائیں۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ #IndiaWillWin کا استعمال کریں اور کووڈ-19 کے خلاف لڑائی کا عزم کریں اور ان تین سرگرمیوں: بیداری، روک تھام کی کوشش اور وقت پر علاج میں ایک دوسرے کو تعاون دیں۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی امور پر سبھی قابل اعتبار اور تازہ ترین اطلاعات، رہنما ہدایات اور مشورے کے لئے مستقل طور پر درج ذیل کو دیکھیں:

https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر فون کریں۔

کووڈ-19 پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے:

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2989

02.06.2020


(Release ID: 1628901) Visitor Counter : 353