وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے ایس پی آئی سی ،ایم اے  سی اے وائی کے  بین الاقوامی کنونشن سے خطاب کیا


ایک سو تیس (130) کروڑلوگ ایک ساتھ آتے ہیں تو موسیقی بنتی ہے :  وزیراعظم

وزیراعظم کا  کہنا ہے کہ موسیقی ، ملک کی اجتماعی قوت کا ایک وسیلہ بن چکی ہے

Posted On: 01 JUN 2020 7:46PM by PIB Delhi

نئیدہلی  02جون 2020۔وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے توسط سے ایس پی آئ سی کے میکیز بین الاقوامی کنونشن سے خطاب کیا ۔ وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ  ان مشکل حالات میں  موسیقاروں کا جو  ش وجذبہ برقرار رہا اور اس کنونشن کے موضوع کے تحت  اس امر پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے کہ کووڈ  -19  وبائی مرض کی وجہ سے نوجوانوں میں درآئے نفسیاتی دباؤ کو کس طرح کم کیا جائے ۔ انہوں نے اس موقع پر اس بات کا بھی ذکرکیا کہ کس طریقے سے  موسیقی  نے  تاریخ  میں  ایک ترغیب کا ر کا کردار ادا کیا ہے اور جنگوں اور بحرانی صورتحال میں  ایک جامع کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے شعرا ، مغنی اور فنکاروں نے ہمیشہ ہی  ایسے وقتوں میں جراَت کا ثبوت دینے والوں نے نغمہ سنجی کی ہے اور موسیقی کا استعمال کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ آج بھی یہاں تک کہ انتے مشکل حالات میں  بھی  جب کہ پوری دنیا ایک نادیدہ دشمن سے نبردآزما ہے،  مغنی ، نغمہ نگار اورفنکار  ،شاعری کی تخلیق  کررہے ہیں ، نغمے گارہے ہیں ، جن سے عوامی اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کس طریقے سے ملک کے 130  کروڑعوام  تالی ، گھنٹی  ،شنکھ بجانے کے لئے اکٹھا ہوئے تاکہ وبائی مرض سے پورے  ملک کو نجات دلانے کے لئے توانائی فراہم کریں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب 130  کروڑ افراد ایک ہی جذبے سے متاثر ہوکر ایک ساتھ کھڑے ہوتے ہیں تو  یہ موسیقی بن جاتا ہے ۔ ٹھیک اسی طریقے سے جیسے  ہارمونیم میں  ایک ضابطہ ہوتا ہے ویسے ہی ہم آہنگی ،تحمل اور نظم وضبط  ہرشہری کو کرونا کے وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے درکار ہے ۔ انہوں نے اسپک میکے کنونشن میں  اس سال شامل کئے گئے نئے عناصر کی ستائش کی ۔ ان میں  نیچرواک ،  ہیری ٹیج واک ، یوگ اور ناریوگ کے ساتھ  ادب اور مجموعی خوراک  جیسی باتیں شامل ہیں۔ ناد یوگ کی وضاحت کرتے ہوئے انہیں نے کہا کہ ناد  موسیقی کی بنیاد ہے  اور  ذاتی توانائی  بھی اسی میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی ناد جب  ہم اپنی داخلی توانائی کو یوگ اور میوزک کے ذریعہ منظم بناتے ہیں تو برہمان کی شکل لے لیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ موسیقی اور یوگ میں مراقبے اور ترغیب کی قوتیں پوشیدہ ہوتی ہیں اوردونوں ہی توانائی کے وسائل ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ موسیقی نہ صرف مسرت کا وسیلہ رہا ہے بلکہ  خدمت کا ایک ذریعہ اور پرائشچت کا ایک تریقہ بھی  رہا ہے۔ ملک میں ایسے بہت سے عظیم موسیقار گزرے ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی  بنی نوع انسان کی خدمت کے لئے وقت کردی تھی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قدیم فنون اور موسیقی    تکنالوجی کی ہم  آہنگی  وقت کا تقاضہ بھی ہے ۔ریاستوں اور زبانوں  کی حدود سے اوپر اٹھ کر آج موسیقی  پہلے سے کہیں  زیادہ بڑے  پیمانے پر ایک بھارت شریشٹھ  بھارت کے آئیڈیل  کو مستحکم بنارہی ہے ۔وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ عوام اپنی خلاقیت کا استعمال کرکے  سوشل میڈیا پر نئے پیغامات دے رہے ہیں اورکرونا کے خلاف ملک کی  نبرد آزمائی کو تقویت فراہم کررہے ہیں۔ وزیر اعظم نےتوقع جتائی کہ  یہ کنونشن کروناوائرس کے خلاف  ہماری جنگ کو نئی سمت ادا کرے گا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔رم

U-2953



(Release ID: 1628595) Visitor Counter : 257