ریلوے کی وزارت

یکم جون 2020 سے ملک بھر میں 200 خصوصی ریل گاڑیاں چلیں گی؛


یکم جون سے  چلنے والی200 ریل گاڑیوں سے پہلے دن 1.45 لاکھ سے زیادہ مسافر سفر کریں گے؛

یکم جون سے 30 جون 2020 تک کی ایڈوانسڈ ریزرویشن مدت کے لیے تقریباً 26 لاکھ مسافروں نے ریزرویشن کرایا ہے؛

یہ خدمات  شرمک اسپیشل ٹرینوں اور 12 مئی سے چلنے والی  30  اسپیشل اے سی ٹرینوں کے علاوہ ہوں گی؛

مسافروں کو 90  منٹ پہلے اسٹیشن پہنچنا ہوگا؛صرف کنفرم / آر اے سی ٹکٹ والے مسافروں کو ہی ریلوے اسٹیشن میں داخلے اور ٹرین پر سوار ہونے کی اجازت دی جائے گی؛

وزارت داخلہ کے رہنما خطوط کے مطابق تمام مسافروں کی جانچ کی جائے گی اور صرف ایسے مسافروں کو ہی ٹرین میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی  جن میں کورونا کی کوئی علامت نہیں پائی جائے گی؛

Posted On: 31 MAY 2020 6:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  31 مئی  2020  / ریلوے کی وزارت نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور وزارت داخلہ کے مشورے سے اعلان کیا ہے کہ یکم جون 2020 سے انڈین ریلویز کی ٹرین خدمات جزوی طور پر مزید بحال کی جائیں گی۔  یکم جون سے  چلنے والی200 ریل گاڑیوں سے پہلے دن 1.45 لاکھ سے زیادہ مسافر سفر کریں گے۔ کل (یعنی یکم جون 2020 کو ) انڈین ریلویز 200 مسافر خدمات شروع کرے گا  جن کی فہرست ضمیمہ (درج ذیل  لنک)میں دی گئی ہے۔

سلسلے وار طریقے سے مسافر ٹرین خدمات کی بحالی میں ایک اہم قدم کے طور پر انڈین ریلویز کل سے 200 ٹرینیں شروع کرے گا جو کہ یکم مئی سے چلائی جانے والی موجودہ شرمک اسپیشل ٹرینوں  اور 12 مئی سے چلائی جانے والی اسپیشل اے سی ٹرینوں (30 ٹرین) کے علاوہ ہوں گی۔

یہ ٹرینیں مستقل ٹرینوں کے طریقے پر چلائی جائیں گی۔  یہ پوری طرح ریزرو ٹرینیں ہیں جن میں اے سی اور نان اے سی کلاس دونوں ہیں۔ جنرل کوچز میں بھی سیٹیں ریزرو کی گئی ہیں۔ ٹرین میں کوئی بغیر ریزرویشن والا کوچ نہیں ہوگا۔ مسافروں سے کلاس کے مطابق عام کرایہ لیا جائے گا اور جنرل کوچز میں  جن کو ریزرو  کیا جائے گا ، کے لیے ریزرو ٹرینوں کا سیکنڈ سیٹنگ (2  ایس) کرایہ لیا جائے گا اور تمام مسافروں کو سیٹ مہیا کرائی جائے گی۔

آج صبح 9 بجے تک  مجموعی طور پر 25,82,671 مسافروں کی بکنگ ہوئی۔  ان ٹرینوں کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ آئی آر سی ٹی سی ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن کی جا رہی ہے۔ انڈین ریلویز نے 22 مئی 2020 سے ریزرویشن کاؤنٹروں ، کامن سروس سینٹروں (سی ایس سی)  اور ٹکٹ ایجنٹوں کے ذریعے بھی ٹکٹ ریزرویشن کی اجازت دی ہے۔

جیسا کہ پہلے ہی اطلاع دی جا چکی ہے کہ انڈین ریلویز نے 12 مئی 2020 سے چلنے والی 30  اسپیشل  راجدھانی ٹائپ ٹرینوں اور یکم جون 2020 سے شروع کیے جانے والی 200  اسپیشل میل ایکسپریس (مجموعی طور پر 230 ٹرینوں) کے لیے ہدایات میں ترمیم کی ہے۔ تمام 230 خصوصی ریل گاڑیوں کے لیے ایڈوانسڈ ریزرویشن کی مدت (اے آر پی) کو 30 دن سے بڑھا کر 120 دن کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان سبھی 230 ٹرینوں میں پارسل اور لگیج کی بُکنگ کی اجازت ہوگی۔  مذکورہ تبدیلیاں 31 مئی 2020 کی ٹرین بکنگ تاریخ کے صبح 8 بجے سے لاگو ہوں گی۔  دیگر شرائط مثلاً کرنٹ بکنگ، سڑک کے کنارے آنے والے اسٹیشنوں وغیرہ کے لیے سیٹوں کے تتکال کوٹا ، ایلوکیشن وغیرہ مستقبل ٹائم ٹیبل ٹرینوں کے مطابق ہی رہیں گی۔  ان ہدایات کو انڈین ریلویز کی ویب سائٹ  www.indianrailways.gov.in پر  ٹریفک کمرشیئل ڈائریکٹوریٹ میں ہیڈ کمرشیئل سرکولرز کے تحت بھیجا جا سکتا ہے۔

آر اے سی اور ویٹ لسٹ موجودہ قوانین کے مطابق ہی تیار کی جائے گی۔بغیر ریزرویشن کے کوئی ٹرین جاری نہیں کیا جائے گا اور ریل گاڑی میں سفر کے دوران کسی مسافر کو کوئی ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ یکم جون 2020  اور اس کے بعد کی تاریخ کی سفر کے لیے یکم جون 2020 سے تتکال ٹکٹ کی بکنگ کی جا سکتی ہے۔

ان خصوصی ٹرینوں سے سفر کرنے والے مسافروں کو درج ذیل احتیاط برتنی ہوں گی :

۱۔       داخلے کے وقت اور سفر کے دوران تمام مسافروں کو ضروری طور پر فیس کور  / ماسک پہننے ہوں گے۔

۲۔       مسافروں کو 90 منٹ پہلے اسٹیشن پر پہنچنا ہوگا تاکہ اسٹیشن پر تھرمل جانچ کی جا سکے۔ صرف ایسے مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی جن میں کورونا کی کوئی علامت نہیں پائی جائے گی۔

۳۔       مسافروں کو سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرنا ہوگا۔

۴۔       اپنی منزل مقصود پر پہنچ جانے پر مسافروں کو اس ریاست  / مرکز کے زیر انتظام خطے کے ذریعے مقررہ صحت کے پروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا۔

کینسیلیشن اور ریفنڈ کا قانون : ریلوے مسافر (ٹکٹ کینسل کیا جانا اور کرایے کی واپسی) قوانین 2015 لاگو ہوں گے۔ بہت تیز بخار یا کووڈ -19 کی علامتیں پائے جانے پر مسافر کو کرایے کی واپسی کے علاوہ سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اگر اسٹیشن پر جانچ کے دوران کسی مریض میں تیز بخار / کووڈ – 19 کی علامتیں وغیرہ پائی جائیں گی تو کنفرم ٹکٹ ہونے کے باوجود اس کو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایسے معاملوں میں  مسافر کو درج ذیل کے مطابق پورے کرایے کی واپسی کی جائے گی۔

  1. ایک مسافر کے پی این آر پر
  2. پارٹی کے ٹکٹ پر  اگر کسی ایک مسافر کو سفر کرنے کے لائق نہیں پایا گیا اور اسی پی این آر پر تمام دیگر مسافر اگر سفر کرنا نہ چاہے تو تمام مسافروں کا پورا کرایہ واپس لوٹا دیا جائے گا۔
  3. ایک پارٹی کے ٹکٹ پر  اگر کسی ایک مسافر کو سفر کرنے کے لائق نہیں پایا گیا اور اسی پی این آر پر تمام دیگر مسافر  سفر کرنا چاہیں تو  اس صورت  میں  جس مسافر کو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ،اس مسافر کا پورا کرایہ واپس لوٹا دیا جائے گا۔

کرایے میں کھانے کے چارجز شامل نہیں ہوں گے  لیکن  پینٹری کار والی ٹرینوں میں محدود طریقے سے آئی آر سی ٹی سی کھانے کی اشیاء اور پیک کیا ہوا پینے کا پانی  پیمنٹ کی ادائیگی کرنے پر فراہم کرائے گا۔  ریلوی اسٹیشنوں پر تمام پکی کیٹرنگ اور وینڈینگ ایکائیاں (ملٹی پرپس اسٹال، بک اسٹال، کیمسٹ اسٹال وغیرہ ) کھلی رہیں گی۔

ریل گاڑی کے اندر  کوئی چادر ، کمبل وغیرہ فراہم نہیں کرایا جائے گا۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی چادریں وغیرہ ساتھ لے کر چلیں۔  اس مقصد کے لیے اے سی کوچز کے اندر درجۂ حرارت مناسب طور پر برقرار رکھا جائے گا۔ تمام مسافروں کو لازمی طور پر آروگیہ سیتو اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا  اور اس کا استعمال کرنا ہوگا۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ کم سے کم سامان کے ساتھ سفر کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ ا گ۔ ت ح ۔

U - 2932



(Release ID: 1628278) Visitor Counter : 996