وزارت خزانہ

محترمہ سیتا رمن نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے نیو ڈیولپمنٹ کے اسپیشل بورڈ آف گورنرس کی میٹنگ میں شرکت کی

Posted On: 27 MAY 2020 5:55PM by PIB Delhi

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OABM.jpg

 

 کارپوریٹ امور اور خزانے کی مرکزی وزیر  محترمہ سیتا رمن نے آج یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے نیو ڈیولپمنٹ بینک  ( این ڈی بی ) کے اسپیشل بورڈ  آف گورنرس کی میٹنگ میں شرکت کی ۔ 

          میٹنگ کے اہم ایجنڈے میں این ڈی بی کے اگلے صدر کا انتخاب ، نائب صدر اور چیف رِسک آفیسر  کی تقرری  اور رکنیت میں توسیع شامل تھی ۔

          اپنے افتتاحی کلمات میں وزیر خزانہ نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے فنڈ کی فراہمی میں این ڈی بی کے تعاون کی ستائش کی ، جس کی وجہ سے بھارت سمیت  رکن ملکوں کے ترقیاتی ایجنڈے  پر مثبت اثر پڑا ہے ۔ مختصر مدت میں این ڈی بی نے رکن ملکوں کے  16.6 ارب ڈالر کے 55 پروجیکٹوں کو منظوری دی ، جو  ایک قابلِ تعریف کامیابی ہے ۔ محترمہ سیتا رمن نے یہ بھی کہا کہ بینک نے اپنے لئے بھی ایک بڑا مقام بنایا ہے اور یہ اپنے جیسے  ایم  ڈی بی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے ۔

          وزیر خزانہ نے  این ڈی بی کے سبکدوش ہونے والے صدر جناب کے وی کامت کی  ، اُن کی رہنمائی کے لئے   ستائش کی ، جو انہوں نے  2014 ء میں برکس لیڈروں کے ذریعے بیان کردہ نظریہ کو شکل دینے کے لئے  کی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ کووڈ – 19 ایمرجنسی پروگرام لون   کے لانچ کے ذریعے کووڈ – 19 کے تئیں ، اُن کے تیزی سے اقدام کو  ، اُن کے بڑے تعاون کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔

          وزیر خزانہ نے برازیل کے جناب مارکوس ٹروئیجو  کے صدر منتخب ہونے  اور  بھارت کے جناب انل کشورا کے نائب صدر اور سی آر او مقرر  ہونے پر  انہیں مبارکباد دی ۔  محترمہ سیتا رمن نے  انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ   انہیں نئی قیادت سے  این ڈی بی  کو رکن ملکوں کو قرض دینے سے متعلق کارکردگی، شفافیت ، بین الاقوامی اعتماد  اور موثر طور پر این ڈی بی کے فرائض انجام دینے اور  موجودہ  کاموں کو  آگے بڑھانے  کی پوری امید ہے ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ برکس کی اقدار  کا تحفظ  اور این ڈی بی کو ایک عالمی ترقیاتی ادارے  کے طور پر فروغ دینے کے دونوں مقاصد کو حاصل کرنے  پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیئے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (27-05-2020)

U. No.  2837


(Release ID: 1627347) Visitor Counter : 208