صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 سے متعلق اَپڈیٹس ملک میں کووڈ سے صحت یابی کی شرح بہتر ہوکر 42.4 فیصد ہوئی کل 116041 نمونوں کی جانچ کی گئی
Posted On:
27 MAY 2020 5:03PM by PIB Delhi
ایک درجہ بند، پیش بندانہ اور سرگرم نقطہ نظر کے ذریعے حکومت ہند کووڈ-19 کی روک تھام، کنٹرول اور بندوبست کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اشتراک سے متعدد اقدامات کررہی ہے۔ اعلیٰ ترین سطح پر اس کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے اور نگرانی کی جارہی ہے۔
لاک ڈاؤن سے کئی فائدے ہوئے ہیں، اس سے خاص طور پر انفیکشن کے پھیلنے کی رفتار کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے۔ شماریات اور پروگرام نفاذ کی وزارت کے اندازوں کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑی تعداد میں موت کے معاملات کو روکا جاسکا ہے۔ اسی کے ساتھ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران صحت کے شعبے کے لئے خصوصی بنیادی ڈھانچے کے فروغ، آن لائن ٹریننگ ماڈیول اور ویبینار کے توسط سے انسانی وسائل کا فروغ، جانچ کی صلاحیت میں اضافہ، سپلائی، آلات اور آکسیجن میں اضافہ، ضروری رہنما ہدایات کے اجرا، معیارات کے تعین اور انھیں مشتہر کرنا، نیز ان پر عمل کرنا، تشخیصی صلاحیتوں کے فروغ اور دواؤں کے تجربے، ٹیکوں کی تحقیق وغیرہ کے فروغ کا کام ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گھر گھر جاکر رابطہ کرنے اور آروگیہ سیتو جیسے آلات کے استعمال کے ذریعے نگرانی کے نظام کو مضبوط بنایا جانا اس کا ایک کامیاب تکنیکی پہلو رہا ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران صحت کے شعبے کے لئے ضروری بنیادی ڈھانچے میں تیزی سے اضافہ کیا گیا ہے۔ ملک میں 27 مئی 2020 تک کووڈ کے علاج کے لئے مخصوص 930 اسپتال تیار کئے گئے جن میں 158747 آئیسولیشن بیڈ، 20355 آئی سی او بیڈ اور 69076 آکسیجن سے لیس بیڈ دستیاب ہیں۔ ملک میں کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے لئے فی الحال مخصوص 2362 کووڈ صحت مراکز بھی بنائے گئے ہیں، جن میں 132593 آئیسولیشن بیڈ، 10903 آئی سی یو بیڈ اور 45562 آکسیجن سے لیس بیڈ کا انتظام ہے۔ 652830 بیڈ والے 10341 قرنطینہ مراکز اور 7195 کووڈ نگہداشت مراکز بھی بنائے گئے ہیں۔ مرکزی حکومت نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں / مرکزی اداروں کو 113.58 لاکھ این95 ماسک اور 89.84 لاکھ ذاتی تحفظی آلات یعنی پی پی ای دستیاب کرائے ہیں۔ ملک میں 435 سرکاری لیباریٹریز اور 189 پرائیویٹ لیباریٹریز (کل 624 لیبس) کے توسط سے جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ بحیثیت مجموعی کووڈ کے لئے اب تک 3242160 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ کل 116041 نمونوں کی جانچ کی گئی۔
ملک میں اب تک کورونا انفیکشن کے کل 151767 معاملات سامنے آئے ہیں، جن میں سے 64426 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور بیماری سے صحت یابی کی شرح بہتر ہوکر 42.4 فیصد ہوگئی ہے۔ ملک میں کووڈ سے اموات کی شرح 2.86 فیصد ہے، جبکہ دنیا میں یہ شرح 6.36 فیصد ہے۔
صحت و کنبہ بہبود کی وزارت نے کووڈ-19 کی وبا کے دوران پیدائش، زچگی، نوزائیدہ بچوں، بچوں، بلوغت کی عمر کو پہنچنے والے افراد کی صحت + غذائی خدمات (آر ایم این سی اےایچ+این) کے سلسلے میں ایک رہنما نوٹ جاری کیا ہے۔ تفصیلات درج ذیل لنک پر دستیاب ہیں:
https://www.mohfw.gov.in/pdf/GuidanceNoteonProvisionofessentialRMNCAHNServices24052020.pdf
وزارت کی جانب سے آنکھوں کی حفاظت – چشموں کی ری پروسیسنگ اور ری یوز کے سلسلے میں ایک ایڈوائزری جاری ہے۔ تفصیل درج ذیل لنک پر دستیاب ہے:
https://www.mohfw.gov.in/pdf/Advisoryonreprocessingandreuseofeyeprotectiongoggles.pdf
کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی امور پر سبھی قابل اعتبار اور تازہ ترین اطلاعات، رہنما ہدایات اور مشورے کے لئے مستقل طور پر درج ذیل کو دیکھیں:
https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA۔
کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔
کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر فون کریں۔
کووڈ-19 پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے:
https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 2830
27.05.2020
(Release ID: 1627294)
Visitor Counter : 243
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam