کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کووڈ19 سے نمٹنے کے لئے سی آئی پی ای ٹی ، حفظان صحت ، مینوفیکچرنگ اور پی پی ای کو سند عطا کرنے اور ڈبلیو ایچ او؍آئی ایس او رہنما خطوط کے مطابق دیگر متعلقہ مصنوعات کی تیاری کے لئے تحقیق و ترقیات پر مبنی اقدامات کرے گا


مرتھل ، جے پور ، مدورئی  او رلکھنؤ میں واقع سی آئی پی ای ٹی مراکز نے کورونا وائرس سے نبردآزمائی کے لئے تحفظاتی سازو سامان کے طور پر چہرے پر لگائے جانے والا شیلڈ وضع کیا ہے

Posted On: 27 MAY 2020 1:37PM by PIB Delhi

کووڈ19 وبائی مرض سے نمٹنے کےلئے  کیمیاوی اشیاء اور کیمیاوی کھادوں کی وزارت ، حکومت ہند کے تحت مقتدر قومی ادارے سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پلاسٹکس انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ( سی آئی پی ای ٹی ) حفظان صحت کے شعبوں مثلاً پی پی ای  کی مینوفیکچرنگ اور سند عطا کرنے اور ڈبلیو ایچ او ؍ آئی ایس او رہنما خطوط کے مطابق دیگر متعلقہ مصنوعات تیار کرنے کے لئے تحقیق و ترقیات ، پہل قدمیوں کا آغاز کرے گا۔

سی آئی پی ای ٹی نے کہا ہے کہ کابینہ سکریٹریٹ سے موصولہ ہدایات کے مطابق سی آئی پی ای ٹی کو حفظان صحت کے شعبوں میں تحقیق و ترقیات حکمت عملیاں شروع کرنے کے لئے مشورہ دیا گیا ہے۔ اسی پر عمل کرتے ہوئے آئی ایس او؍ ڈبلیو ایچ او کے رہنما خطوط اور  قومی منظوری بورڈ برائے ٹسٹنگ اور معیارات کے تعین سے متعلق تجربہ گاہ ( این اے بی ایل ) کے ذریعے پی پی ای اور متعلقہ مصنوعات کے لئے درکار آزمائشی سہولتیں سی آئی پی ای ٹی کے تین مراکز یعنی آئی پی ٹی ،بھونیشور، چنئی اور لکھنؤ میں  فراہم کرائی گئی ہیں اور اس سلسلے میں جلد ہی  متعلقہ کام شروع ہو جائے گا۔

سی آئی پی ای ٹی: در اصل ہنرمندی اور تکنیکی امداد  کا مرکز ہوتا ہے ۔ مرتھل میں واقع اس مرکز نے صحتی کارکنان ، کاشت کاروں ، مزدوروں اور  پولیس عملے وغیرہ کے لئے ایک فیس شیلڈ بنایا ہے جو ان تمام افراد کو کورونا وائرس سے نبردآزمائی کے عمل میں تحفظاتی سازو سامان کے طور پر مدد دے گا۔

سی آئی پی ای ٹی: جے پور میں واقع سی آئی پی ای ٹی: آئی پی ٹی لکھنؤ اور سی آئی پی ای ٹی: سی ایس ٹی ایس مدورئی  کو فیس شیلڈ بنانے  کے لئے  تیار کیا گیا ہے اور فریموں کی تیاری کا کام جاری ہے۔

http://pibcms.nic.in/WriteReadData/userfiles/image/cfp1D1GV.jpg

http://pibcms.nic.in/WriteReadData/userfiles/image/cfp2FK1R.jpg

 

سی آئی پی ای ٹی نے انتظامی وزارت کی ہدایت پر لازمی خدمات میں مدد دینے کے لئے خوردنی اناج کی پیکیجنگ کی جانچ کی  صلاحیت  میں بھی  توسیع کی ہے۔ اس سلسلے میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کےلئے 9 رکنی کور- ٹیم  تشکیل دی گئی ہے تاکہ آن لائن تربیتی پروگرام اور دروازے دروازے والی خدمات صنعتوں کو فراہم کی جا سکیں  یعنی انہیں ٹیکنالوجی امداد بہم پہنچائی جا سکے ۔ اسی طریقے سے سی آئی پی ای ٹی کم سے کم افرادی قوت کے ساتھ ، سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے تین شفٹوں کی بنیاد پر کام کرنے کی تجویز رکھتی ہے۔

کووڈ19 کے وبائی مرض کی پریشان کن صورتحال سے نمٹنے کے لئے  سی آئی پی ای ٹی نے پی ایم کیئرس فنڈ میں نیز مقامی اداروں ؍میونسپل کارپوریشن ؍ریاستی حکومت کے حکام کو  اپنا تعاون دیا ہے اور سی آئی پی ای ٹی کے تمام تر ملازمین نے باہم مل کر اپنی ایک دن کی تنخواہ جو 18.25 لاکھ  روپئے کے بقدر بنتی ہے ، یہ تنخواہ پی ایم کیئرس فنڈ میں بطور عطیہ دی ہے ۔

سی آئی پی ای ٹی نے اب تک مختلف مقامی اداروں ؍میونسپل کارپوریشن ؍ریاستی حکومتوں کے حکام کو 85.50 لاکھ روپئے کے بقدر کا تعاون  فراہم کیا ہے اور اس سے قبل  سی آئی پی ای ٹی کے مجاز حکام کی اجازت بھی حاصل کی ہے۔  تاکہ مصیبت کے شکار لوگوں کی تکالیف اور مہاجر مزدوروں کی پریشانیوں کو کم سے کم کیا جا سکے اور انہیں حکومت ہند کی جانب سے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد خوراک اور پناہ گاہ فراہم کی جا سکے۔ یہ لاک ڈاؤن کورونا وائرس (کووڈ 19) کے پھوٹ پڑنے کے نتیجے میں نافذ کیا گیا ہے۔

*************

( م ن  ۔ م ف (

U. No. 2829



(Release ID: 1627162) Visitor Counter : 179