وزارت دفاع
رکشا منتری راج ناتھ سنگھ نے کووڈ-19 کے اثرات کم کرنے کے لیے آسٹریلیا کی وزیردفاع سے ٹیلی فون پر گفت و شنید کی
Posted On:
26 MAY 2020 3:28PM by PIB Delhi
نئی دلی،26 مئی2020،
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے آج آسٹریلیا کی وزیر دفاع محترمہ لنڈا رینالڈ سے ٹیلی فون پر گفت و شنید کی۔ دونوں وزرائے دفاع نے کووڈ-19 وبائی مرض کے سلسلے میں اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے محترمہ لنڈا رینالڈ کو کووڈ-19 کے خلاف بین الاقوامی نبردآزمائی کے سلسلے میں بھارت کے تعاون سے آگاہ کیا اور اس وبائی مرض کے خلاف جاری عالمی جدوجہد میں باہمی تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیالات کیا۔ دونوں شخصیات نے اس امر پر اتفاق کیا کہ بھارت-آسٹریلیا کلیدی شراکت داری دونوں ملکوں کو دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کووڈ-19 سے متعلقہ چنوتیوں کا سامنا کرنے کے لیے اچھی بنیاد فراہم کرتی ہے۔
دونوں وزرا نےبھارت-آسٹریلیا کلیدی شراکت داری کے فریم ورک کے تحت باہمی دفاعی اور سلامتی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں اپنی اپنی عہد بندگی کا بھی اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ت ع۔
U-2803
(Release ID: 1626934)
Visitor Counter : 193
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam