صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 سے متعلق اَپڈیٹس

Posted On: 24 MAY 2020 4:46PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 24 مئی 2020 ۔

ایک درجہ بند، پیش بندانہ اور سرگرم نقطہ نظر کے ذریعے حکومت ہند کووڈ-19 کی روک تھام، کنٹرول اور بندوبست کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اشتراک سے متعدد اقدامات کررہی ہے۔ اعلیٰ ترین سطح پر اس کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے اور نگرانی کی جارہی ہے۔

صحت و کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ-19 معاملات کے بندوبست سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آج چودھری برہم پرکاش آیوروید چرک سنستھان، دہلی کا دورہ کیا، جو کہ ایک مخصوص کووڈ صحت مرکز  (ڈی سی ایچ سی) کے طور پر کام کررہا ہے۔ انھوں نے متعدد سہولیاتی مراکز اور وارڈوں کا دورہ کیا اور آیوش کی وزارت کی ہدایات کے مطابق جامع نقطہ نظر کے توسط سے کووڈ-19 کے مریضوں کو دستیاب کرائی جارہی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی رہنما ہدایات کے مطابق مخصوص کووڈ صحت مراکز ایسے اسپتال ہیں جو ان سبھی معاملات کی دیکھ بھال کریں گے، جو طبی نقطہ نظر سے متوسط سطح کے ہیں۔ اس صحت مرکز کو یا تو مکمل اسپتال یا اسپتال میں ایک الگ بلاک ہونا چاہئے جس میں الگ سے داخل ہونے / نکلنے / زون کا انتظام ہو۔

صحت و کنبہ بہبود کی وزارت نے بیرونی ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے نئی رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ رہنما ہدایات درج ذیل لنک پر دستیاب ہیں:

https://www.mohfw.gov.in/pdf/Guidelinesforinternationalarrivals.pdf

صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے ذریعے گھریلو سفر (ہوائی / ٹرین/ بین ریاستی بس ٹریول) کے لئے بھی نئی رہنما ہدایات جاری کی ہیں جو درج ذیل لنک پر دستیاب ہیں:

https://www.mohfw.gov.in/pdf/Guidelinesfordomestictravel(airortrainorinter-statebustravel).pdf

اب تک کل 54440 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2657 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 41.28 فیصد ہے۔

کل سے ہندوستان میں کووڈ-19 کے مصدقہ معاملات کی تعداد میں 6767 کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ مصدقہ معاملات کی کل تعداد اب تک 131868 ہے۔ طبی نگہداشت میں ایکٹیو معاملات کی تعداد 73560 ہے۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی امور پر سبھی قابل اعتبار اور تازہ ترین اطلاعات، رہنما ہدایات اور مشورے کے لئے مستقل طور پر درج ذیل کو دیکھیں:

https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر فون کریں۔

کووڈ-19 پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے:

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf

 

 

 

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2777

 



(Release ID: 1626642) Visitor Counter : 181