صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

عید الفطر کی ماقبل شام صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

Posted On: 24 MAY 2020 5:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 24 مئی 2020 ۔ صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے عیدالفطر کی ماقبل شام شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ ہند نے کہا ہے کہ ’’عید الفطر کے موقع پر ملک و بیرون ملک آباد سبھی ہندوستانیوں کو میری مبارک باد اور نیک خواہشات۔ عیدالفطر رمضان کے مبارک مہینے کے دوران عبادات اور روزے کے اختتام کے بعد منائی جاتی ہے۔ یہ تہوار محبت، امن، بھائی چارہ اور خیرسگالی کے جذبات کی علامت ہے۔ اس موقع پر ہم سماج کے سب سے کمزور طبقات کی فکر کرنے اور ان کے سکھ دکھ میں حصے دار ہونے کی قدروں میں اپنی عقیدت کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔

آئیے کووڈ-19 وائرس کے ذریعہ پیدا شدہ غیرمعمولی بحران کی اس گھڑی میں ہم زکات کے جذبے کو آج اور شدت کے ساتھ فروغ دیں۔ ساتھ ہی ہم سماجی دوری سمیت ہر طرح کی احتیاط برتتے ہوئے محفوظ رہنے اور جلد ہی اس چیلنج سے عہدہ برآ ہونے کا عزم کریں۔

میری دعا ہے کہ عید کا یہ تہوار رحم دلی، احسان اور امید کی انسانی قدروں کو پوری دنیا میں پھیلائیں۔‘‘

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2773

 



(Release ID: 1626617) Visitor Counter : 656