صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ۔ 19 کے بارے میں اپ ڈیٹ


ہندوستان میں ایک لاکھ کی آبادی میں کووڈ کے محض 7.9 معاملے پائے گئےہیں جبکہ دنیا میں ایک لاکھ کی آباد میں کووڈ معاملوں کی تعداد 62.3 ہے
صحت یابی کی شرح 39.6 فیصد ہوئی

Posted On: 20 MAY 2020 6:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  20 مئی 2020،     کووڈ۔ 19 کے معاملے میں مرحلے وار پہلے سے  احتیاط  کرنے  اور  فعال نظریئے  کے ذریعہ حکومت ہند  کووڈ۔ 19 کی روک تھام ، کنٹیمنٹ  اور بندوبست کے لئے  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ساتھ کئی اقدامات کررہی ہے۔ ان اقدامات کا   اعلی ترین سطح پر مستقل طریقے سے  جائزہ لیا جارہا ہے اور مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

ہندوستان کووڈ۔ 19 کی رفتار اور اس کے اثرات کو کم کرنے میں نسبتاً کامیاب رہا ہے،جیسا کہ کووڈ۔ 19 معاملوں کے اعداد و شمار میں دیکھا جاسکتا ہے۔ عالمی سطح پر  فی لاکھ آبادی میں کووڈ ۔ 19 معاملوں تعداد 62.3 ہے جبکہ ہندوستان میں فی لاکھ آبادی میں  کووڈ معاملوں کی تعداد محض 7.9 ہے۔ اسی طرح  فی لاکھ آبادی میں اموات کا معاملہ ہے۔اس سلسلے میں عالمی اوسط  4.2 ہے، جبکہ ہندوستان میں  اموات کی شرح  محض 0.2 ہے۔ اموات کے نسبتاً کم اعداد و شمار سے  معاملات کی وقت پر شناخت اور  ان کا کلینکل بندوبست کا  پتہ چلتا ہے۔

کلینکل بندوبست اور صحتیابی پر توجہ مرکوز کئے جانے کے نتیجے میں  صتحیابی کی شرح  میں بہتری نظر آتی ہے۔ آج تک  39.6 فیصد سے بھی زیادہ تصدیق شدہ مریض  صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 42298 ہوگئی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس بیماری کا علاج ہوسکتا ہے اور ہندوستان کے ذریعہ اختیار کئے گئے  کلینیکل بندوبست پروٹوکول  موثر ہیں۔  صحت یاب ہونے والوں کے اعداد شمار میں دیکھا گیا ہے کہ  بندوبست میں آنے والے تمام فعال معاملوں میں تقریباً 2.9 فیصد کو  آکسیجن  کی  سپورٹ  ضرورت ہے،  زیر بندوبست تقریباً 3 فیصد فعال  معاملوں میں  آئی سی یو سپورٹ  کی ضرورت ہے اور  زیر بندوبست فعال معاملوں میں  0.45 فیصد  کو  وینٹی لیٹر سپورٹ کی ضرورت  ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہندوستان کووڈ کے لئے مخصوص  ہیلتھ  انفرا اسٹرکچر کو  بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق  تکنیکی معاملات  کے بارے میں تمام مستند اور  اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط  اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں :  visit: https://www.mohfw.gov.in/   اور  @MoHFW_INDIA

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھtechnicalquery.covid19[at]gov[dot]in   اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019[at]gov[dot]in اور@CovidIndiaSeva .   کو بھیجیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں  براہ کرم  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  کے ہلیپ لائن نمبر +91-11-23978046  یا 1075 (ٹول فری)  پر  رابطہ کریں۔ کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے  ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر بھی دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-2690

                          



(Release ID: 1625810) Visitor Counter : 173