وزیراعظم کا دفتر

ملک مغربی بنگال اور اڈیشہ کے ساتھ کندھے سےکندھا ملا کر کھڑا ہے:وزیراعظم

Posted On: 21 MAY 2020 3:03PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 21 ؍مئی، 2020،سمندری طوفان امفن کی تباہ کاری  کے مناظر ملاحظہ کر نے کے بعد  وزیراعظم نے تمنا کی ہےکہ مغربی بنگال اور اڈیشہ میں صورتحال جلد از جلد معمول پر آ جا ئے۔

 

اپنے ذریعے کئے گئے ٹوئیٹس کے ایک سلسلے کے تحت وزیراعظم نے کہا ہے کہ اس وقت میرے احساسات و خیالات اڈیشہ کے عوام کے ساتھ ہیں، جب ریاست بہادری کے ساتھ سمندری طوفان امفن کے اثرات سے نبردآزما ہے۔ حکام بنیادی سطح پر متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کےلئے کام کر رہے ہیں۔ میری دعا ہے کہ صورتحال جلد از جلد معمول کے مطابق بحال ہو جائے۔

 

این ڈی آر ایف کی ٹیمیں سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔ سرکردہ افسران صورتحال کی قریبی نگرانی میں مصروف ہیں اور مغربی بنگال حکومت کے ساتھ قریبی تال میل بنا کر کام کر رہے ہیں۔

 

متاثرہ افراد کو امداد کی بہم رسانی کے عمل میں کسی طرح کی فروگزاشت سے کام نہیں لیا جائے گا۔

 

مغربی بنگال کے مناظر میرے سامنے ہیں اور میں سمندری طوفان امفن کی تباہ کاری ملاحظہ کرتا رہا ہوں۔اس چنوتی بھرے وقت میں پورا ملک مغربی بنگال کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے اور اپنی یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ میں ریاست کے عوام کی خیروعافیت کےلئے دعا گو ہوں۔ صورتحال کو معمول پر لانے کےلئے کوششیں جاری ہیں۔

 


 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

 

U-2705

                      


(Release ID: 1625772) Visitor Counter : 161