کابینہ

کابینہ نے موجودہ جزوی قرض ضمانت اسکیم (پی سی جی ایس)میں ترامیم کو منظوری دی


اے اے کی ریٹنگ اور اس سے نیچے کے بانڈز یا کمرشیل پیپرز جب پی ایس بی کے ذریعے خریدے جائیں گے تو ان کے سلسلے میں پورٹ فولیو ضمانت کی فراہمی

Posted On: 20 MAY 2020 2:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،20مئی2020: مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اے اے ریٹنگ اور اس سے نیچے کے (ایک برس کی اصل ؍ابتدائی میچورٹی والے غیر درجہ بند پیپر سمیت)بانڈز یا تجارتی کاغذات کی خریداری کے سلسلے میں 20 فیصد تک کے پہلے خسارے کے لئے خود مختار پورٹ فولیو ضمانت کو اپنی منظوری دے دی ہے۔یہ تمام بانڈز یا پیپر جزوی قرض گارنٹی اسکیم (پی سی جی ایس)کی توسیع کے توسط سے این بی ایف سی اداروں؍ ایم ایف سی؍ چھوٹے مالیاتی اداروں کی جانب سے جاری کئے گئے ہوں گے اور اس کا اجراء سرکاری دائرہ کار کے بینکوں کے ذریعے عمل میں آیا ہوگا۔

کابینہ نے یکجا کئے گئے اثاثوں کی خریداری پر موجودہ پی سی جی ایس میں بھی ترامیم کو اپنی منظوری دی ہے، جو درج ذیل امور پر احاطہ کریں گے-

  • ایس ایم اے-1زمرے کے تحت رپورٹ کئے گئے این بی ایف سی ؍ ایچ ایف سی معاملات جو یکم اگست 2018ء سے قبل گزشتہ ایک برس کے دوران تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر زمرے کے تحت آتے ہوں۔اس سے قبل این بی ایف سی؍ ایچ ایف سی اس مدت کے دوران ایس ایم اے-1یا ایس ایم اے-2 کے سلسلے میں اس اسکیم کے تحت ان کے نامستحق ہونے کی بات کہی گئی تھی۔
  • خالص منافع کی کسوٹی میں اس طرح کی رعایت دی گئی ہے کہ اب متعلقہ این بی ایف سی؍ ایچ ایف سی نے کم از کم ایک مالی سال یعنی 18-2017، 19-2018 اور 20-2019 کے سال میں اس پر منافع حاصل کیا ہو۔ اس سے قبل این بی ایف سی؍ ایچ ایف سی نے کم از کم ایک مالی سال یعنی 18-2017 اور 19-2018 کے دوران خالص منافع حاصل کیا ہو۔
  • ابتدائی پولنگ ریٹ کی تاریخ سے قبل یعنی کم از کم چھ مہینے پہلے نئے اثاثے سمیت اثاثوں کی فراہمی کی تاریخ کے سلسلے میں رعایت۔ اس سے پہلے صرف 31مارچ 2019ء تک بہم پہنچایا گئے اثاثے اس اسکیم کے تحت مستحق قرار پاتے تھے۔
  • یکجا کئے گئے اثاثوں کی خریداری کے لئے اسکیم کو 30جون 2020ء سے توسیع دے کر اسے 31مارچ 2021ء تک کے لئے نافذ العمل بنایا گیا۔

موجودہ پی سی جی ایس کا اجراء 11دسمبر 2019ء کو عمل میں آیاتھا ، جس کی رو سے بی بی بی یا 100ہزار کروڑ روپے تک یا اس سے زیادہ کے یکجا کئے گئے اثاثوں کی خریداری کی صورت میں پی ایس بی کو لاحق ہونے والے اولین خسارے کا 10 فیصد حصہ خود مختار ضمانت کے طورپر فراہم کرایاگیا تھا۔ کووڈ-19 کے پھوٹ پڑنے کے بعد کاروباری سرگرمیوں پر لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا تھا اور اس کے لئے ضروری ہوگیا تھا کہ این بی ایف سی؍ ایچ ایف سی کو سہارا دینے کے لئے اضافی اقدامات کئے جائیں۔

 

********

 

م ن۔ ن ع

(U: 2656)


(Release ID: 1625403) Visitor Counter : 281