صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

دنیا بھر میں فی لاکھ آبادی پر اموات کی شرح4.1رہی ہےاور ہندستان میں یہ اعدادوشمار فی لاکھ آبادی پر 0.2 ہے


اب تک،24 لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے

Posted On: 19 MAY 2020 3:43PM by PIB Delhi

تازہ صورتحال

 گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران ،علاج سے کل2350 کووڈ -19  مریض  ٹھیک ہوچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی  ٹھیک ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 39،174 ہوگئی ہے۔ مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح  38.73 فی صد ہوچکی ہے۔ مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح میں مسلسل  سدھار ہورہا ہے۔

 ہندستان میں فی الحال کووڈ-19 کے 58،802 سرگرم معاملے ہیں۔ یہ تمام   معاملے   انتہائی نگہداشت طبی د یکھ ریکھ کے معاملے ہیں۔  ہندستان کے اعدادوشمار  ابھی تک فی لاکھ آبادی پر 0.2 موتوں کا ہے جبکہ پوری دنیا میں فی لاکھ آبادی پر اموات کی شرح 4.1 ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی صورتحال رپورٹ-119 میں  ایسے ممالک کی فہرست دی گئی ہے جہاں فی لاکھ آبادی پر سب سے زیادہ موتیں  ہورہی ہیں۔

یہ فہرست اس طرح ہے:

ممالک

کل اموات

فی لاکھ اموات

دنیا

3,11,847

4.1

امریکہ

87180

26.6

برطانیہ

34636

52.1

اٹلی

31908

52.8

فرانس

28059

41.9

اسپین

27650

59.2

برازیل

15633

7.5

بیلجیئم

9052

79.3

جرمنی

7935

9.6

ایران

6988

8.5

کناڈا

5702

15.4

نید ر لینڈ

5680

33.0

میکسیکو

5045

4.0

چین

4645

0.3

ترکی

4140

5.0

سویڈن

3679

36.1

ہندستان

3163*

0.2

 

*19 مئی 2020  تک کے تازہ ترین اعدادوشمار

ہندستان میں موازنتاً  اموات کے معاملات میں کمی کے اعدادوشمار ، بروقت اور وقت رہتے ہوئے مرض کی شناخت کرنے اور اس کے لئے مناسب علاج کے انتظام کے اقدامات کو ظاہر کرتے ہیں ۔

ٹیسٹنگ (جانچ)

ملک میں کل ریکارڈ تعداد میں 1،08،233 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اب تک کل 24،25،742 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

جنوری  میں،  ملک میں کووڈ-19 کی جانچ کے لئے جہاں محض ایک لیبارٹری تھی، وہیں  اب اس میں 385 سے زیادہ  سرکاری لیبارٹریز  اور 158 پرائیوٹ لیبارٹریز  کو ملا کر جانچ کرنے کی صلاحیت میں بہت  زیادہ اضافہ کیا جاچکا ہے۔ تمام مرکزی   لیبارٹریوں ، ریاستوں کے میڈیکل کالجوں، پرائیوٹ میڈیکل کالجوں اور پرائیوٹ شعبے کے ساتھ  باقاعدہ  شراکت داری کے ذریعہ  ملک میں جانچ  /ٹسٹ  کرنے کی صلاحیت میں توسیع کی گئی ہے۔  ٹرونیٹ  او سی بی این اے اے ٹی جیسی  دیگر  جانچ مشینوں کو بھی  جانچ کے کام میں تیزی لانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔

میڈیکل جیسے 14 اہم میڈیکل  انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ، ملک  بھر میں لیبارٹریز کو وافر یا مناسب  حیاتیاتی  تحفظ معیارات اور الحاق  کو یقینی  بنانے کے لئے کیا جارہا ہے۔ لیبارٹریوں میں جانچ  ساسان کی مسلسل سپلائی کی جارہی ہے اور اسے یقینی بنائے رکھنے  کے لئے سامان  کی سپلائی  یا تقسیم کے لئے 15 ڈپو بنائے گئے ہیں۔ متعدد ہندستانی کمپنیوں کو ایسے جانچ سامان کے پروڈکشن کےمدد دی جارہی ہے، جنہیں پہلے بیرون ممالک سے درآمد کیا جاتا تھا۔ اس سے ملک بھر میں جانچ سامان کی بغیر کسی رکاوٹ کے سپلائی  کرنے میں مدد ملی ہے۔

 صحت اور خاندانی  بہبود کی وزارت کی نئی رہنما ہدایات:

 صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے کووڈ-19 جانچ سے متعلق  ترمیم شدہ رہنما ہدایات  جاری کی ہیں۔ پہلے جاری کئے گئے معیارات  کے علاوہ اس میں کووڈ-19  کے موثر کنٹرول اور اس میں کمی کے لئے صف اول پرتعینات صحت کارکنان، تمام  اسپتالوں میں بھرتی مریضوں جن میں آئی ایل آئی علامات فروغ ہوتی ہیں اور بیماری کے 7 روز کے اندر خاص علامات  دکھائی  دینے والے مریضوں او ر تارکین کے لئےبھی جانچ کی سہولت  کی توسیع کی گئی ہے۔

 مزید تفصیلات کے لئے درج ذیل آن لائن پتوں پر رابطہ  کریں۔

https://www.mohfw.gov.in/pdf/Revisedtestingguidelines.pdf

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے کام کے مقامات پر کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے لئے رہنما  ہدایات جاری کی ہیں۔ کام کےمقام پر اگر انفیکشن  کاکوئی مشتبہ  یا تصدیق شدہ معاملہ سامنے آتا ہے تو اس سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں ان رہنما ہدایات میں جانکاری دی گئی ہے۔

https://www.mohfw.gov.in/pdf/GuidelinesonpreventivemeasurestocontainspreadofCOVID19inworkplacesettings.pdf

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے کووڈ-19 وبا کی حالت میں دانتوں کے ڈاکٹروں کے لئے بھی رہنما ہدایات جاری کی ہیں کیونکہ دانتوں کے ڈاکٹروں اور ان کے معاون کے ساتھ ساتھ مریضوں میں  کووڈ-19 کے پھیلنے کا بڑا خطرہ ہے۔ اس سلسلہ میں تفصیلی رہنما ہدایات یہاں دیکھی جاسکتی ہیں۔

https://www.mohfw.gov.in/pdf/DentalAdvisoryF.pdf

یہ رہنما خطوط (کارکنان/اہلکاروں اور وزیٹرس) کے ذریعہ کووڈ سے بچاؤ کے بنیادی  تدابیر اقدام کی شکل میں ہر وقت دیکھے جاسکتے ہیں۔ان میں انفیکشن  ہونے کی صورت میں اس کے انتظام کے ساتھ  انفیکشن  سے پاک کئے جانے کے عمل کی تفصیلی معلومات دی گئی ہے۔

ذاتی صفائی، ہاتھوں کی صاف رکھنا اور سانس لینے کی آداب جیسی احتیاطی تدابیر  سےمتعلق  موثر معاشرتی بیداری کو یقینی بنانا، چہرے  کو ڈھکنا اور معاشرتی فاصلے کو فروغ دینا، وبائی مرض کے موجودہ دور میں بہت اہم ہے۔

کووڈ-19 سے متعلق  تکنیکی معاملات پر تمام مصدقہ او رتارہ ترین  معلومات، رہنما ہدایات اور مشورے کے لئے باقاعدگی سے اس ویب سائٹ پر رابطہ کریں۔

https://www.mohfw.gov.in/.

کووڈ-19 سے متعلق  تکنیکی معلومات کےلئے اس  پتے پر ای میل  کریں:echnicalquery.covid19[at]gov[dot]in

اور دیگر کسی طرح کی معلومات کے لئےncov2019[at]gov[dot]in  ۔ پر میل کریں اور ٹوئٹر پر جانکاری کے لئے@CovidIndiaSeva.   پر  کریں۔

کووڈ-19  کے بارے میں کسی بھی طرح کےمعلومات کے لئے براہ کرم صحت اور خاندانی  بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر  23978046-11-91+یا  ٹول فری نمبر 1075 پر کال کریں۔ کووڈ-19 کے لئے ریاستوں /مرکز  کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبر https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر دستیاب ہیں۔

****************

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-2637



(Release ID: 1625265) Visitor Counter : 195