PIB Headquarters

کووڈ-19 پر پی آئی بی کی روز مرہ بلیٹن

Posted On: 17 MAY 2020 6:28PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010FBL.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026028.jpg

کووڈ-19 پر مشتمل پریس ریلیز ، جو 24 گھنٹوں میں جاری کی گئی ہیں، فیلڈ افسران سے حاصل کردہ معلومات اور پی آئی بی کے ذریعہ کئے گئے صحیح تجزیات پر مشتمل ہیں۔

 

 

 

*ملک میں اب تک کووڈ-19 کے 90927 معاملوں کی اطلاع ہے، جن میں سے 34109 لوگوں کا علاج کیا جاچکا ہے اور صحت یاب ہونے کی شرح 35.5 فیصد ہے۔ اس وائرس سے 2872 افراد کی موت ہوئی ہے۔

*گزشتہ 24 گھنٹے میں 4987 نئے تصدیق شدہ کیسوں کی اطلاع ملی ہے۔

*ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے فاصلہ برقرار رکھنے اور بہتر عادات واطوار علاج کا بہترین متبادل ہے۔

*وزیر خزانہ نے آتم نربھر بھارت ابھیان کی آخری قسط کے تحت سات شعبوں کے لئے سرکاری اصلاحات اور مضبوط بنانے  سے جڑے اقدامات کا اعلان کیا۔

*این ڈی ایم اے نے تمام ریاستوں میں مائیگرینٹ مزدوروں کی بلا روک ٹوک آمد ورفت کو آسان بنانے کے لئے ایک آن لائن ڈیش بورڈ تیار کیا ہے۔

*مائیگرینٹ مزدوروں کو مفت غذائی اجناس فراہم کرنے کے لئے آتم نربھر بھارت اسکیم شروع ہوگئی ہے۔

*ریلوے تمام ضلعوں سے شرمک خصوصی ٹرینیں چلانے کے لئے تیار ہے۔

Text Box: *ملک میں اب تک کووڈ-19 کے 90927 معاملوں کی اطلاع ہے، جن میں سے 34109 لوگوں کا علاج کیا جاچکا ہے اور صحت یاب ہونے کی شرح 35.5 فیصد ہے۔ اس وائرس سے 2872 افراد کی موت ہوئی ہے۔
*گزشتہ 24 گھنٹے میں 4987 نئے تصدیق شدہ کیسوں کی اطلاع ملی ہے۔
*ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے فاصلہ برقرار رکھنے اور بہتر عادات واطوار علاج کا بہترین متبادل ہے۔
*وزیر خزانہ نے آتم نربھر بھارت ابھیان کی آخری قسط کے تحت سات شعبوں کے لئے سرکاری اصلاحات اور مضبوط بنانے  سے جڑے اقدامات کا اعلان کیا۔
*این ڈی ایم اے نے تمام ریاستوں میں مائیگرینٹ مزدوروں کی بلا روک ٹوک آمد ورفت کو آسان بنانے کے لئے ایک آن لائن ڈیش بورڈ تیار کیا ہے۔
*مائیگرینٹ مزدوروں کو مفت غذائی اجناس فراہم کرنے کے لئے آتم نربھر بھارت اسکیم شروع ہوگئی ہے۔
*ریلوے تمام ضلعوں سے شرمک خصوصی ٹرینیں چلانے کے لئے تیار ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنا اور بہتر عادات واطوار ہی اِس علاج کی بہترین دوا ہے۔ ہماری صحت یاب ہونے کی شرح 37.5 فیصدہوگئی ہے اور اب تک 22 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

اب جبکہ ملک لاک ڈاؤن 3.0 سے بالکل نکلنے جارہا ہے، ایسے میں صحت وخاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ گزشتہ 14 دن میں معاملات کے دوگنا ہونےکی شرح جو پہلے 11.5 دن تھی، اب بہتر ہوکر گزشتہ 3 دن میں 13.6 دن ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرح اموات کم ہوکر 3.1 فیصد ہوگئی اور صحت یاب ہونے کی شرح بہتر ہوکر 37.5 فیصد ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ (کل کے اعداد وشمار کے مطابق ) کووڈ-19 کے مریضوں کی تعداد آئی سی یو میں 3.1 فیصد، وینٹی لیٹر پر 0.45 فیصد اور آکسیجن سپورٹ پر 2.7 فیصد ہے۔ ملک میں 17 مئی 2020 تک کورونا کے کل 90927 معاملے درج کئے گئے ہیں، جن میں 34109 افراد کا علاج کیا گیا ہے اور وہ ٹھیک ہوگئے ہیں، جبکہ 2872 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں اس وائرس کے 4987 نئے تصدیق شدہ مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ جب ہندوستان میں حالات معمول پر آجائیں گے، تب بھی صابن سے لگاتار کم سے کم 20 سکینڈ تک ہاتھوں کو دھونا یا الکوہل پر مبنی سینٹائزر لگانا، عوامی مقامات پر نہیں تھوکنا، اپنے کام کی جگہ کو سینٹائز کرنا، لگاتار چھوئی جانے والی سطح جیسے ٹیبل کی سطح کو صاف کرنا، عام جگہوں پر خود کے ساتھ ساتھ دوسروں کی حفاظت کے لئے ہمیشہ چہرے کو ڈھک کر رکھنےکے لئے فیس کور کا استعمال کرنا، مناسب صاف ستھری ہوا لینے کو یقینی بنانا جیسے اقدامات پر دھیان دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھناہمارے پاس دستیاب سب سے زیادہ سود مند سماجی ٹیکہ ہے اور یہ بہترین دوا ہے۔ لہٰذا یہ ضروری ہے کہ دوسروں سے بات کرتے ہوئے دو گز دوری کو یقینی بنایا جائے۔

برائے  تفصیلات:

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1624705

وزیر خزانہ نے آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت سات شعبوں میں سرکاری اصلاحات اور اقدامات کا اعلان کیا۔

سرکاری اصلاحات اور تعاون کی سمت میں اٹھائے گئے اقدامات کے پانچویں اور آخری مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے محترمہ نرملا سیتارمن نے روزگار فراہم کرنے ، کاروباریوں کو تعاون دینے ، کاروبار کو آسان بنانے اور ریاست کی سرکاروں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت کے سیکٹروں کے لئے سات اقدامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ ان میں روزگار فراہم کرنے کے لئے ایم جی نریگا کے تحت مزید 40 ہزار کروڑ مختص کیا جانا شامل ہے۔ اس کے علاوہ مستقبل میں عالمی وبا کے لئے ہندوستان کو تیار کرنے کی خاطر عوامی صحت اور صحت کی دیگر اصلاحات میں سرمایہ کاری بڑھانا، کووڈ کے بعد حصہ داری ، برابری کے ساتھ ٹکنالوجی پر مبنی تعلیم، آئی بی سی سے متعلق اقدامات کے ذریعہ ، کاروبار کو مزید تقویت دی جائے گی۔ کمپنیوں کے قانون کی غیر فوجداری کو ختم کرنا، کارپوریٹ کے لئے کاروبار کو آسان بنانا اور ایک نئے اور خود کفیل بھارت کے لئے سرکاری سیکٹر کی صنعتی پالیسی وغیرہ شامل ہے۔ انہوں نے صرف 21-2020 کے لئے ریاستوں کی قرض کی حد 3 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1624661

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتارمن نے کووڈ-19 سے نمٹنے میں بھارت کی معیشت کو مستحکم اور سہارا دینے کے لئے آتم نربھر بھارت ابھیان کی پانچویں قسط کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1624651

وزیر خزانہ کی جانب سے آج کے اعلانات سے دیہی معیشت اور بنیادی ڈھانچے کو کافی زبردست استحکام ملے گا، ساتھ ہی ساتھ کروڑوں غریب اور مائیگرینٹ مزدوروں کو روزگار ملے گا:وزیر داخلہ

داخلی امور کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج کے اقتصادی پیکیج کے اعلانات کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے آج کے اعلانات آتم نربھر بھارت کے نظریے کو پورا کرنے میں زبردست طور پر مدد گار ثابت ہوگا۔یہ اقدامات صحت، تعلیم اور کاروباری سیکٹروں میں ایک بڑی تبدیلی ثابت ہوگی، جس سے کروڑوں غریب لوگوں کو روزگار ملے گا۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1624669

وزیر خزانہ نے ترقی کی ایک نئی کرن کا اعلان کیا۔ 8 سیکٹروں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے آتم نربھر بھارت کی راہ ہموار ہوگی

وزیر خزانہ نے ہفتہ کو آتم نربھر بھارت کے ایک حصے کے کوشش کے طور پر رفتار دینے کے لئے پالیسی اقدامات کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے تیزی سے سرمایہ کاری کے لئے پالیسی اصلاحات کا بھی اعلان کیا ہے۔ سکریٹریوں کے بااختیار گروپ کے ذریعہ سرمایہ کاری کی تیزی سے منظوری ہوگی۔ پروجیکٹ ڈیولپمنٹ سیل ہر وزارت میں تشکیل دیا جائے گا، تاکہ قابل سرمایہ کاری پروجیکٹ تیار کئے جاسکیں۔ سرمایہ کاروں، مرکز اور ریاستی سرکاروں کے پاس تال میل کیا جاسکے۔ نئے چمپئن سیکٹروں کے فروغ کے لئے ترغیبات پر مبنی جو اسکیمیں مختلف سیکٹروں میں شروع کی جائیں گی، ان میں سولر پی وی مینوفیکچرنگ ایڈوانس سیل بیٹری اسٹوریج وغیرہ شامل ہیں۔ وزیر خزانہ نے کوئلہ، معدنیات، دفاعی پیداوار، شہری ہوابازی، بجلی کے سیکٹر، سماجی بنیادی ڈھانچے اور ایٹمی توانائی کے 8 سیکٹروں میں  ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا بھی اعلان کیا۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1624536

مرکزی وزیر داخلہ نے خزانہ کی مرکزی وزیر کے ذریعہ کئے گئے اس اعلان کی تعریف کی، جس میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو مرکزی وزیر خزانہ کے ذریعہ اعلان کئے گئے ڈھانچہ جاتی اصلاحی اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر خزانہ محترمہ سیتارمن کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے آج تاریخی فیصلے کئے، جو ہماری معیشت کو یقیناً مستحکم کرے گا اور آتم نربھر بھارت کی سمت ہماری کوششوں کو مزید مستحکم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا اصلاح، کارکردگی اور تبدیلی کا منتر پچھلے 6 سال سے ہندوستان کی غیر معمولی ترقی کی کنجی ہے۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1624519

مائیگرینٹ مزدوروں کو مفت کھانا یا غذائی اجناس فراہم کرنے کے لئے آتم نربھر بھارت اسکیم کا آغاز

آتم نربھربھارت پیکیج کے حکومت ہند نے فیصلہ کیا ہے کہ تقریباًان 8 کروڑ مائیگرینٹ مزدوروں کو دو مہینے یعنی مئی اور جون 2020 کے لئے پانچ کلو ماہانہ کی شرح سے مفت غذائی اجناس فراہم کرایا جائے گا، جن کا این ایف ایس اے یا ریاستی اسکیم پی ڈی ایس کارڈ کے تحت احاطہ نہیں کیاگیا ہے۔ اس اسکیم کے نفاذ کے لئے تقریباً 3500 کروڑ روپے کی کل لاگت کا تخمینہ ہے، جس کا خرچ حکومت ہند برداشت کرے گی۔ ا س اسکیم کے تحت ملک گیر سطح پر غذائی اجناس کی تقسیم 8 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) ہے۔ اس اسکیم کے تحت غذائی اجناس کی ڈلیوری فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے ذریعہ پہلے ہی شروع کی جاچکی ہے۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1624518

مرکزی حکومت کی طرف سے مختلف سیکٹروں اور نئی ایم ایس ایم ای کے لئے راحتی پیکیج صنعت کو زبردست استحکام بخشے گا: نتن گڈکری

بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں اور سڑک ٹرانسپورٹ وشاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے مختلف سیکٹروں ، شراکت داروں، نیز ایم ایس ایم ای لیبر وزراعت وغیرہ کے لئے راحتی پیکیج کا اعلان کیاگیا ہے اورایم ایس ایم ای کی نئی تشریح صنعت کو زبردست تقویت دے گی۔ انہوں نے ایم ایس ایم ای کی ریٹنگ کو کھوجنے کی ضرورت پر زور دیا اور شرکا سے کہا کہ وہ ایم ایس ایم ای کے لئے پیکیج کے حصے کے طور پر اعلان کردہ فنڈ کے مؤثر نفاذ کے لئے تجاویز پیش کریں۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1624700

مائیگرینٹ مزدوروں کی آمد ورفت کے بارے میں ایک مرکزی آن لائن فنڈ نیشنل مائیگرینٹ انفارمیشن سسٹم (این ایم آئی ایس) تیار، ریاستوں میں یہ مزدوروں کی بلا روک ٹوک آمد ورفت کو آسان بنائے گا، جسے این ڈی ایم اے نے تیار کیا ہے۔

سبھی ریاستوں میں پھنسے ہوئے مزدوروں کی بلا روک ٹوک اور خوش اسلوبی سے نقل وحمل کو آسان بنانے کے لئے این ڈی ایم ای نے ایک آن لائن ڈیش بورڈ این ایم آئی ایس تیار کیا ہے، جو مائیگرینٹ مزدوروں کی آمد ورفت کے بارے میں اطلاع حاصل کرنے کے علاوہ ان کی نقل وحمل کو بھی آسان بنائے گا۔یہ آن لائن پورٹل مائیگرینٹ مزدوروں کے بارے میں ایک مرکزی فنڈ برقرار رکھے گا اور ان کے آبائی مقامات تک ان کی بلا روک ٹوک سفر کو آسان بنانے کے لئے بین ریاستی مواصلات وتال میل میں مدد دے گا۔ اس کا ایک اضافہ فائدہ یہ ہے کہ یہ رابطے میں آنے والے لوگوں کا پتہ لگانے کی شکل میں بھی ہوگا، جو کووڈ-19 سے نمٹنے میں بھی سود مند ثابت ہوگا۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1624540

مائیگرینٹ مزدوروں کی محفوظ اور جلد آمد ورفت کو یقینی بنانے کے لئے ریلوے ملک بھر میں ریلوے سے جڑے تمام ضلعوں سے شرمک خصوصی ٹرینیں چلانے کے لئے تیار ہے

بھارتی ریلوے ملک میں ریلوے سے جڑے تمام ضلعوں سے خصوصی شرمک ٹرینیں چلانے کے لئے تیار ہے۔ ریلوے کے وزیر نے ملک کے ضلع کلکٹروں سے کہا ہے کہ وہ پھنسے ہوئے مزدوروں اور ان کی منزل کی فہرست تیار کریں اور اسے ریاست کے نوڈل افسروں کے ذریعہ ریلوے میں اپلائی کریں۔ ریلوے کے پاس ایک دن میں تقریباً 300 شرمک اسپیشل ٹرینیں چلانے کی صلاحیت  ہے، البتہ آدھے سے بھی کم اس وقت استعمال کی جارہی ہیں۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1624541

اوپی سمدر سیتو مرحلہ 2- آئی این ایس جلسوا مالدیپ سے 588 بھارتیوں کو وطن لایا

اوپی سمدر سیتو کے لئے تعینات کیاگیا آئی این ایس جلسوا مالدیپ سے بھارتیوں کو وطن واپس لانے کے لئے اپنا دوسرا سفر ختم کرتے ہوئے آج صبح کوچی بندرگاہ داخل ہوا۔ اِس جہاز میں کوچین کو ٹرسٹ کے سمدریکا خروج ٹرمنل پر 6 حاملہ خواتین سمیت 70 خواتین اور 21 بچوں کے ساتھ 588 بھارتی شہریوں کو اتارا۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1624668

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کووڈ کے بعد کی صورتحال کے بارے میں شمال مشرق کی 8 ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور سینئر افسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شمال مشرق کی 8 ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور سینئر افسروں کے ساتھ کووڈ-19 کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔  ایک گھنٹے طویل ویڈیو کانفرنس میٹنگ کے دوران اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ حکومتوں کے نمائندوں نے ملک کے مختلف حصوں سے مائیگرینٹ مزدوروں کی آمد رفت سے متعلق موجودہ صورتحال سے متعلق معلومات فراہم کی۔ انہوں نے وزیر اعظم کے 20 لاکھ کروڑ روپے کے اقتصادی پیکیج کے اثرات کے بارے میں بھی بتایا اور آنے والے دنوں میں دی جانے والی چھوٹ کے بارے میں بھی جانکاری دی۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1624538

یہ اطلاعات پی آئی بی کے فیلڈ دفاتر سے حاصل کی گئیں ہیں

  • اروناچل پردیش: مئی اور جون کے لئے پی ایم جی کے وائی کے تحت 200 میٹرک ٹن دالیں پہلے ہی دو گوداموں کو فراہم کرادی گئی ہیں۔ نیفڈ غیر راشن کارڈ ہولڈروں کے لئے جلد ریاست کو اضافی غذائی اجناس فراہم کرے گا۔
  • آسام:جورہاٹ ضلع کے وارڈ نمبر 3 سے 9 سالہ بچہ جو دلی سے آیا تھا، کووڈ-19 سے متاثر پایاگیا۔ آسام کے وزیر صحت نے ٹوئٹ کیا ہے کہ کل 96 کیسوں کی اطلاع ہے۔ 51 فعال کیس ہیں، 41 صحت یاب ہوئے ہیں، جبکہ 2 کی موت ہوئی ہے۔
  • منی پور: حکومت نے زراعت ایم ایس ایم ای اور ایم جی نریگا کاموں کے لئے چھوٹ کے ساتھ 31 مئی تک لاک ڈاؤن بڑھا دیا ہے۔ ٹسٹ کی  موجودہ بیک لاگ مکمل ہونے تک لوگوں کو سڑک کے ذریعہ ریاست میں داخل ہونےکی تازہ ترین اجازت نہیں دی گئی ہے۔
  • میگھالیہ: میگھالیہ سے کل 163 افراد گواہاٹی ریلوے اسٹیشن پہنچیں ہیں، جو گجرات میں پڑھ رہے تھے یا کام کررہے تھے۔
  • میزورم:تمل ناڈواور پڈوچیری میں پھنسے میزورم میں پرچپ ضلع کے 36 افراد ریاست پہنچ گئے ہیں اور انہیں ایک لوگیہ رہائشی اسکول ہاسٹل میں الگ تھلگ رکھا جارہا ہے۔
  • ناگالینڈ: ناگالینڈ کے 134 افراد جو منی پور میں پھنس گئے تھے، 6 بسوں میں گھر واپس آگئے۔
  • سکم: سکم کے پروجیکٹ ڈائریکٹر تعلیمی شعبے بھیم تھتل نے کہا ہے کہ فری لوڈیڈ تعلیمی مواد کے ساتھ لیپ ٹاپ اُن دور دراز کے علاقوں میں طلبا کو بھیجے جارہے ہیں جو لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن ایجوکیشن کلاسوں سے محروم رہ گئے تھے۔
  • چنڈی گڑھ: لاک ڈاؤن کی وجہ سے کچھ مائیگرینٹ مزدور رتھ یاتری، سیاح، طلبا اور دیگر افراد چنڈی گڑھ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان افراد کی بلا روک ٹوک نقل وحمل کے لئے چنڈی گڑھ انتظامیہ نے مناسب اقدامات کئے ہیں، تاکہ وہ بحفاظت اپنے گھروں کو واپس جاسکیں اور ان کے گھر واپسی کے سفر کو یقینی بنایا جاسکے۔ 16.05.2020 کو لداخ کے 166 افراد کی طبی جانچ کی گئی اور انہیں 7 خصوصی بسوں سے لیہہ کے لئے روانہ کیاگیا۔ اس سے پہلے 13.05.2020 کو 242 پھنسے ہوئے افراد کو لداخ بھیجا گیا تھا۔
  • پنجاب:  گزشتہ 4 روز سے نئے معاملوں میں گراوٹ کے پیش نظر پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے ریاست میں 31 مئی تک لاک ڈاؤن کے ساتھ سختی سے کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے، جبکہ محدود پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ شروع کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ تمام چھوٹ کی تفصیلات پیر تک اعلان کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن 4 کے لئے مرکز کی نئی گائیڈ لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے 10 لاکھ ماسک تیار کرنے کی ریاست کی آئی ٹی آئی کی طالبات کو مبارکباد دی۔
  • ہریانہ: وزیر اعلیٰ نے چھوٹے دکانداروں، کسانوں اور  مزدوروں کے فائدے کے لئے بہت سی فلاحی اسکیموں کو شامل کرنے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے  زرعی سیکٹر، منڈیوں کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت  اور سب کو چھت فراہم کرنے کے لئے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے 20 لاکھ کروڑ روپے کے بڑے اقتصادی پیکیج کے اعلان کا بھی خیر مقدم کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے بڑے اقتصادی پیکیج سے یقیناً ہریانہ میں ایم ایس ایم ای کو فائدہ حاصل ہوگا اور وزیر اعظم کا میک ان انڈیا کا وژن مزید مستحکم ہوگا۔
  • ہمارچل پردیش: وزیر اعلیٰ نے پنچایت پردھانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاستی سرکار کا دل سے تعاون کریں اور اسے اپنی مدد دیں، تاکہ کووڈ-19 سے متعلق لوگوں کو بیدار کیا جاسکے اور اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ لوگ جو ملک کے دوسرے حصوں سے یہاں پہنچے ہیں، قرنطینہ سے باہر نہ نکلیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پردھانوں کو ہوم قرنطینہ کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو باخبر کرنا چاہئے۔
  • کیرالہ: ریاست کے وزیر خزانہ نے ریاستوں کے لئے قرض کی حد میں اضافہ کرنے کے مرکز کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یا تو شرائط کو واپس لیا جانا چاہئےیا ان پر ریاستوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست کو اس بات کی اجازت دی جانی چاہئے کہ وہ مرکزی بجٹ سے اپنی  آمدنی کا 5 فیصد قرض لے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی ایریئرس پوری طرح کلیئر کی جانی چاہئے اور ایم جی نریگا کے تحت اجرتیں ایڈوانس میں ورکروں تک پہنچی چاہئے۔ آج مالدیپ میں پھنسے 580 بھارتی شہری کوچی پہنچے۔ ان میں سے 568 کیرالہ سے ہیں۔ آج شام دیر میں خلیج سے دو پروازیں آئیں گی۔ کل ریاست میں کووڈ-19 کے مزید 11 کیسیز کی تصدیق ہوئی ہے۔
  • تمل ناڈو:تمل ناڈو میں لاک ڈاؤن 31 مئی تک بڑھا دیاگیا ہے۔ 25 ضلعوں میں پبلک ٹرانسپورٹ پھر سے شروع ہوگیا ہے، جبکہ چنئی سمیت 12 دیگر ضلعوں میں بندشیں جاری رہیں گی۔ ناگا پٹنیم میں چنئی راشن کی دکان کے دو ملازمین کا ٹسٹ کئے جانے کے بعد یہ پایا گیا کہ ان میں کووڈ کی علامت ہیں۔ اس طرح اِس ضلع میں ایسے افراد کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔ کل تک کل معاملوں کی تعداد 10585 تھی، جبکہ مرنے والے افراد کی تعداد 74 اور 3538 کو چھٹی دے دی گئی تھی۔ چنئی میں فعال کیسوں کی تعداد 5939 ہے۔
  • کرناٹک: وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ آتم نربھر بھارت کے تحت آج کئے گئے اعلان سے ریاست کو فائدہ ہوگا اور اس سے روزگار کے مواقعوں میں بھی اضافہ ہوگا۔معدنیات کے سیکٹروں میں پالیسی تبدیلی سے ریاست کی معدنیات کی پالیسی مکمل ہوگی اور بغیر کسی ارچن کے کانکنی کی سرگرمیاں جاری رکھی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج رات 12 بجے تک کووڈ-19 کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔  ریاست میں مصدقہ کیسوں کی کل تعداد 1146 ہوگئی ہے، جبکہ 497 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں اور 37 کی موت ہوئی ہے۔
  • آندھرا پردیش: ریاست پڑوسی ریاستوں کے مائیگرینٹ مزدوروں کو مفت سفری سہولت فراہم کرے گا۔ مائیگرینٹ مزدوروں کو ان کے گھر واپس پہنچانے کے بارے میں سرکلر جاری کیاگیا ہے۔ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لاٹھی چارج نہ کریں۔ تنخواہ میں کٹوتی کے خلاف آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔  25 نئے کیسیز کی اطلاع ہے اور پچھلے 25 گھنٹے میں ایک شخص ہلاک ہوا اور 103 کو چھٹی دے دی گئی ہے۔ اب کل کیسوں کی تعداد 2230 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 1433 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں اور 50 کی اموات ہوئی ہے۔
  • تلنگانہ: 168 ہندوستانی مسافر ایئر انڈیا کی خصوصی پرواز کے ذریعہ شکاگو سے حیدر آباد پہنچ گئے ہیں۔  یہ جہاز وندے بھارت مشن کے حصہ کے طور پر اتوار کو صبح سویرے پونے پانچ بجے اترا تھا۔ تلنگانہ میں کووڈ-19 کے مریضوں کی تعداد 1509 ہوگئی ہے۔ حالیہ دنوں میں تلنگانہ لوٹنے والے 52 مائیگرینٹ مزدوروں کا اس وائرس کا ٹسٹ کیاگیا ہے۔

 


PIB FACTCHECK

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0043UJJ.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005JU57.png

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006OGEX.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007C2IM.jpg

 

 

 

 

……………………………………………………………………………………………………..

 

م ن، ح ا، ع ر

U-2612


(Release ID: 1625107) Visitor Counter : 223