وزارتِ تعلیم

انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر نے دسویں اوربارہویں جماعتوں کے بقیہ/ باقی رہ گئے امتحانوں کی تاریخوں کا اعلان کیا

Posted On: 18 MAY 2020 5:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18مئی 2020/ انسانی وسائل کی ترقی کےمرکزی زیر جناب  رمیش پوکھریال نشنک نے آج نئی  دہلی میں سی بی ایس  ای کی دسویں اوربارہویں جماعتوں کے باقی رہ گئے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔  جناب  پوکھریال نے بتایا کہ دسویں جماعت کے امتحانات صرف شمال مشرقی دلی کے طلبا کے لئے منعقد کی جائیں گی، جبکہ  بارہویں جماعت کے امتحانات شمال مشرقی  دلی سمیت ملک  بھر کے  طلبا کے لئے  منعقد کی جائیں گی۔ تمام امتحانات صبح دس بجکر 30 سے  دوپہر ایک بج کر 30 منٹ کے درمیان  ہوں گے۔

  اس سے قبل، 5 مئی کو ایک ویبنار میں طلبا کے ساتھ بات چیت کے دوران جناب پوکھریال نے کہا تھا کہ سی بی ایس ای کی دسویں اور بارہویں جماعت کے باقی امتحانات یکم تا 15 جولائی کےدرمیان  منعقد کئے جائیں گے۔

 اس موقع پر جناب پوکھریال نے کہا کہ  امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کرتے وقت انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت اس کے لئے مکمل طور پر پرعزم تھی کہ اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے گا کہ طلبا کو امتحانات کی تیاری کے لئے کافی وقت ملے اور  اب طلبا  اپنی تیاری پر پوری طرح توجہ مرکوز کرپائیں گے۔ انسانی وسائل کے فروغ کے  مرکزی وزیر نے کہا کہ ہم نے سی بی ایس ای  کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ و ہ امتحان کا انقعاد کرتے وقت سماجی فاصلے کا دھیان رکھیں،  تاکہ طلبا اور اساتذہ کی صحت کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے امتحان کے لئے طلبا کو نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

************

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-2616



(Release ID: 1625030) Visitor Counter : 169