امور داخلہ کی وزارت
وزیر خزانہ کے آج کے اعلانات سے ہماری دیہی معیشت اور بنیادی ڈھانچے کو بہت زیادہ فروغ ملے گا اور ساتھ ہی کروڑوں غریب افراد اور مہاجرمزدوروں کو روزگار فراہم ہو گا: وزیر داخلہ
معاشی پیکیج، صحت ، تعلیم اور کاروباری شعبوں میں بڑی تبدیلی لائے گا: امت شاہ
کووڈ۔ انیس سے نمٹنے میں وزیر اعظم مودی کی قیادت نے کئی ترقی یافتہ ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے: وزیر داخلہ
Posted On:
17 MAY 2020 4:20PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج کے معاشی پیکیج کے اعلانات کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا ’’ مودی حکومت کے ذریعہ کئے گئے آج کے اعلانات آتم نربھر بھارت کے خیال کو پورا کرنے کی سمت میں ایک طویل سفر طئے کریں گے۔ یہ اقدامات صحت ، تعلیم اور کاروباری شعبوں میں بڑی تبدیلی لائیں گے جس سے کروڑوں غریب افراد کو روزگار ملے گا‘‘۔
دیہی ہندوستان کے لئے مختص کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا ’’ مودی سرکار کے ذریعہ منریگا کے تحت 40،000 کروڑ کی اضافی تخصیص سے نہ صرف غریب اور مہاجر مزدوروں کے لئے روزگار پیدا کرنے میں مدد فراہم ہو گی بلکہ اس سے پائیدار ذریعہ معاش کے اثاثے بھی تیار ہوں گے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ہماری دیہی معیشت اور بنیادی ڈھانچے کو بہت فروغ ملے گا۔
وزیر داخلہ نے کووڈ۔ انیس سے نمٹنے میں وزیر اعظم مودی کی قیادت کی ستائش کی اور کہا کہ اس نے متعدد ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا "وزیر اعظم نے ہندوستان کے صحت شعبے کو مضبوط بنا کر اور اس کی اصلاح کرکے مستقبل میں ہندوستان کو ایسے وبائی مرض کے لئے تیار کرنے کا عزم کیا ہے۔ مودی حکومت نے ہر ضلع میں انفیکشس ڈیسیزیز ہسپتال بلاکس بنانے ، لیب نیٹ ورک اور نگرانی کو مستحکم کرنے اور تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ہندوستان کے صحت اخراجات میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ دور اندیشی ہندوستان کو طبی شعبے میں آگے لے جائے گی‘‘۔
پبلک سیکٹر انٹرپرائز پالیسی پر نظر ثانی کرنے کے فیصلے، آئی بی سی سے متعلق اقدامات کے ذریعہ ایز آف ڈوئنگ بزنس میں مزید بہتری پر توجہ مرکوز کرنے اور کمپنیز ایکٹ سے مجرمانہ التزامات ہٹانے پر جناب شاہ نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے آتم نربھر بھارت کی سمت میں وزیر اعظم مودی کے مستقبل کے ویژن اور ان کی عہدبستگی کا پتہ چلتا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی حکومت نے ریاستوں کے قرض لینے کی حد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے انہیں چار اعشاریہ اٹھائیس لاکھ کروڑ کے اضافی وسائل حاصل ہوں گے۔ ریاستوں کو پہلے ہی دیئے گئے دیگر فنڈز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز اپریل میں ٹیکسوں کی منتقلی کے توسط سے چھیالیس ہزار اڑتیس کروڑ، محصول کے خسارہ گرانٹ کے بارہ ہزار تین سو نوے کروڑ اور ایس ڈی آر ایف فنڈ ز کی شکل میں گیارہ ہزار کروڑ روپئے پہلے ہی دے چکا ہے۔
*************
م ن۔ن ا ۔م ف
(17-05-2020)
U: 2591
(Release ID: 1624825)
Visitor Counter : 189
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam