صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 پر وزرا کے گروپ کی 15ویں میٹنگ منعقد؛ میٹنگ میں کووڈ-19 کے بندوبست کی موجودہ صورتحال، تیاریوں اور کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا


مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے زیادہ متاثرہ علاقے کے بندبست اور وائرس سے مرنے والے معاملے کے بندوبست پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا

Posted On: 15 MAY 2020 3:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،15مئی2020: کووڈ-19 سے متعلق وزرا کے گروپ کی اعلیٰ سطح کی15 ویں میٹنگ آج یہاں نرمان بھون میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کی صدارت صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی ڈاکٹر ہرش وردھن نے کی۔میٹنگ میں شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نتیہ آنند رائے، جہاز رانی اور کیمیکل و کھادوں کے وزیر مملکت جناب منسکھ لال منڈویا اور صحت و خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے بھی موجود تھے۔ اس میٹنگ میں ڈیفنس اسٹاف کے سربراہ جناب بپن راوت  بھی موجود تھے۔

میٹنگ میں  عالمی اور ملکی سطح پر کووڈ-19 کے معاملوں کی موجودہ صورتحال پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کیا گیا۔ دنیا بھر میں کووڈ-19 کے تصدیق شدہ معاملوں کی کل تعداد 4248389 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اس وائرس سے 294046لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور اموات کی شرح 6.92فیصد پر ہے، جبکہ ہندوستان میں کووڈ-19 کے تصدیق شدہ معاملے کی کل تعداد 81970 ہے، جبکہ مرنے والوں کی کل تعداد 2649 ہوگئی ہے اور اموات شرح 3.23 فیصد ہے۔ اب تک 27920 لوگوں کا علاج کیا جا چکا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 1685مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔اس طرح صحت یاب ہونے کی کل شرح 34.06 فیصد ہے۔ اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ لاک ڈاؤن کا اثر دوگنی شرح پر دیکھا گیا ہے، جو لاک ڈاؤن سے پہلےہفتے میں 3.4دن تھا، جبکہ گزشتہ ہفتہ میں یہ 12.9 دن دتھا۔ اس طرح اس میں بہتر ی آئی ہے۔

وزرا ءکے گروپ نے  کووڈ-19 کے بندوبست کے پہلوؤں اور اسے قابو کرنے کی حکمت عملی پر گہرائی سے تبادلہ خیال  اور ساتھ ہی مرکز اور مختلف ریاستوں کی طرف سے کئے جارہے اقدامات پر بھی تبادلہ ہوا ہے۔وزارء کے گروپ کو بتایا گیا کہ ایسے 30میونسپل علاقے ہیں، جہاں کووڈ-19 کے 79فیصد معاملات ہیں۔وزراء کے گروپ نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ ان ریاستوں میں کووڈ -19سے نمٹنے کی حکمت عملی  پر زیادہ توجہ دی جائے ، جہاں تصدیق شدہ کیسوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے اور جہاں اس وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔وزراء کےگروپ نے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سامنےپیش آنے والے ان چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ، جوبیرون ممالک سے واپس آنے والے ہندوستانیوں اور ملک کے مختلف حصوں سے  اپنے آبائی شہروں اور گاؤں میں  واپس پہنچنے والے مائیگرینٹ مزدوروں کی وجہ  سے پیدا ہوئے ہیں۔

وزراء کے گروپ کو ملک میں بڑھتے ہوئے طبی بنیادی ڈھانچے کے بارے میں بھی بتایا گیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ آج تک کووڈ-19 کے 919 اسپتالوں، 2036کووڈ-ہیلتھ سینٹرز اور 5739کووڈ-19 کیئر سینٹرز میں8694سہولتیں دی گئی ہیں۔ انتہائی سنگین معاملوں کےلئے کل 277429 بستر، 29701 آئی سی یو بیڈ اور کیئر سینٹرز میں 515250آئیسولیشن بیڈ دستیاب ہے۔ آج کی تاریخ تک18855وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں، جہاں کووڈ-19 سے نمٹا جارہا ہے۔مرکز نے 84.22 لاکھ  این -95 ماسک اور 47.98لاکھ پی پی ای ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور سینٹرل انسٹی ٹیوشن کو بھی فراہم کیا گیا ہے۔ وزراء کے گروپ کو یہ بھی مطلع کیا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 3 لاکھ پی پی ای ملک میں ہی تیار کئے جاچکے ہیں اور تقریباً تین لاکھ این-95ماسک روزانہ کی بنیاد پر تیار کئے گئے ہیں۔

آئی سی ایم آر کے ڈی جی ڈاکٹر بلرام بھارگو نے وزراء کے گروپ کو بتایا کہ ملک میں جانچ کی صلاحیت  میں اضافہ ہوا ہے۔ 509 سرکاری اور پرائیویٹ لیباریٹریوں کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ ٹسٹ کئے جارہے ہیں۔ تقریباً 20 لاکھ ٹسٹ اب تک ملک میں کئے گئے ہیں۔ ٹسٹ کے لئے ایڈوانس مشینیں بھی خریدی گئی ہیں۔بیماری کے کنٹرول کے قومی سینٹر این سی ڈی سی کو کوباس(سی او بی اے ایس)6800 سے لیس کیا گیا ہے۔ٹسٹنگ کٹکس کی موجودہ فراہمی کافی ہے اور یہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو آئی سی ایم آر کے 15 ڈپوں کے ذریعے تقسیم کئے جارہے ہیں۔

وزراء کے گروپ کو مختلف ملکوں سے پروازوں کے ذریعے  بھارتی شہریوں کو واپس لانے کے سلسلے میں کی گئی تیاریوں کے لئے ریاستی حکومتوں کے اشتراک سے شہری ہوابازی کی وزارت اور وزارت خارجہ کی طرف سے کی گئی کوششوں کے بارے میں بھی مطلع کیا گیا۔

میٹنگ میں ایچ ایف ڈبلیو کی سیکریٹری محترمہ پریتی سودن ، ایچ ایف ڈبلیو کے او ایس ڈی ؍سیکریٹری راجیش بھوشن، شہری ہوابازی کے سیکریٹری پردیپ سنگھ کھرولا، کامرس کے سیکریٹری انوپ وادوان، آئی سی ایم آر کے ڈی جی پروفیسر بلرام بھارگو، آئی ٹی بی پی کے ڈی جی آنند سوروپ، وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری دامو روی، وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری انل ملک، اقتصادی امور کے اڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر سی ایس مہاپاترا، جوائنٹ سیکریٹری لو اگروال اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

 

********

 

م ن۔ ن ع

 (U: 2570)


(Release ID: 1624388) Visitor Counter : 244