PIB Headquarters

کووڈ 19پر پی آئی بی کی روزمرہ بلیٹن

Posted On: 13 MAY 2020 7:14PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015L3Z.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002N97X.jpg

کووڈ- 19 پر مشتمل پریس ریلیز، جو گذشتہ 24 گھنٹوں میں جاری کی گئی ہیں، فیلڈ افسران سے حاصل کردہ معلومات اور پی آئی بی کے ذریعہ کئے گئے صحیح تجزیات پر مشتمل ہیں۔

  • وزیر اعظم  نے آتم نربھر بھارت کے لئے ایک واضح اپیل کی ہے۔ 20 لاکھ کروڑ روپے کے ایک خصوصی پیکیج کا اعلان کیا۔
  • وزیر خزانہ نے کووڈ-19 سے نبردآزما ئی کے لئے بھارت کی معیشت میں تعاون دینے کے لئے کاروبار خصوصاً بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کو راحت  دینے اور سہولت فراہم کرنے کے لئے بہت سے اقدامات کا اعلان کیا۔
  • ملک میں اب تک کووڈ-19 کے 74281 تصدیق شدہ معاملوں کی اطلاع ہے۔ ان میں سے 24386 مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے اور اس وائرس سے 2415 اموات ہوئی ہیں۔
  • گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-19 کے 3525نئے معاملوں کی اطلاع ہے۔
  • اب تک کووڈ-19 کے لئے 18 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ٹسٹ کئے گئے ہیں۔
  • یکم جون سے سی اے پی ایف کینٹین اور اسٹورز میں صرف ملک میں تیار کردہ مصنوعات ہی فروخت ہوں گی۔
  • گزشتہ 6 دن میں وندے بھارت مشن کے تحت 43 اِن باؤنڈ پروازوں میں 8503بھارتی شہریوں کو بیرون ممالک سے وطن واپس لایا گیا ہے۔
  • اب تک 642شرمک خصوصی ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نئی دہلی ،13مئی2020:

وزیر اعظم نے آتم نر بھر کے لئے واضح اپیل کی:وزیر اعظم نے 20 لاکھ کروڑ روپے کے خصوصی اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے منگل کے روز قوم سے خطاب کیا ۔ کووڈ-19 جیسی عالمی وبا سے نبردآزما یا لڑتے ہوئے مارے جانے والوں کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے ابھرنے والے بحران کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ لیکن اس لڑائی میں ہمیں نہ صرف اپنا تحفظ کرنا ہے ، بلکہ اس سے نمٹتے ہوئے آگے بڑھتے رہنا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کو 21ویں صدی میں لے جانے کے خواب کو پورا کرنے کے لئے جس راستے کو یقینی بنانا ہے، وہ یہ کہ معیشت میں خود کفالت حاصل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خود کفیل ہندوستان 5 ستونوں پر کھڑا ہوگا اور یہ 5 ستون ہے، معیشت  ،بنیادی ڈھانچہ، نظام، 21 ویں صدی پر مبنی ٹیکنالوجی کا بندوبست، فعال آبادی  اور مانگ۔ وزیر اعظم نے ایک خصوصی اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا اور آتم نربھر بھارت کے لئے ایک واضح اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیکیج جو کووڈ-19 بحران کے دوران حکومت کی جانب سے کئے گئے سابقہ اعلانات اور آر بی آئی کے ذریعے کئے گئے فیصلوں کے ساتھ کیا گیا ہے،20 لاکھ کروڑ روپے مالیت کا ہے، جو ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی) کے تقریباً10 فیصد کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیکیج آتم نر بھر بھارت کے اُصول میں زبردست مدد گار ثابت ہوگا، جس کی بے حد ضرورت ہے۔

برائے تفصیلات

12 مئی 2020ء کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا قوم سے خطاب کا انگریزی ترجمہ

برائے تفصیلات

وزیر خزانہ نے کووڈ-19 سےنبردآزما ئی کے دوران بھارتی معیشت کو فعال بنانے کے لئے کاروبار خصوصاً بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں(ایم ایس ایم ای)کو راحت اور قرض کی سہولت کے لئے اقدامات کا اعلان کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ZM8W.png

 

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج ایسے اقدامات کا اعلان کیا ، جس سے دوبارہ کام کاج شروع ہوسکے۔ملازمین اور آجروں ، کاروبار خصوصاً بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتیں پھر سے اپنی سرگرمیاں شروع کرسکیں اور پیداوار دوبارہ شروع کرسکیں۔ جبکہ مزدوروں کو سود مند روزگار کی طرف مائل کیا جاسکے۔ غیر بینکنگ مالیاتی اداروں(این بی ایف سی) کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں  ہاؤسنگ ، مالیاتی کمپنیوں، ایچ ایف سی، بہت چھوٹی مالیاتی سیکٹر اور بجلی کے سیکٹر کو بھی کھول دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کاروبار میں ٹیکس کی راحت ، سرکاری خریداری میں ٹھیکے داروں کو ٹھیکے داری ، وعدوں سے راحت اور مکان بنانے کی صنعت کے سیکٹر کے لئے بھی راحت کا احاطہ کیا گیا ہے۔

برائے تفصیلات

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ-19کے بندوبست کے لئے کئے گئے اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لینے کی خاطر پنجاب کے ساتھ رابطہ قائم کیا

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے پنجاب کے وزیر صحت کے ساتھ ویڈیوکانفرنس کے ذریعے ایک میٹنگ منعقد کی۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ 13مئی 2020ء تک ملک میں کورونا وائرس کے 74281 معاملے سامنے آئے، جن میں 24386افراد کا علاج کیا گیا اور 2415افراد کی اس وائرس سے موت ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3525 نئے تصدیق شدہ کیسز میں اضافہ ہوا ہے ، جبکہ مرض لاحق ہوانے کا وقت جو  گزشتہ 14 دن میں 11، گزشتہ تین دن میں گھٹ کر 12.6 رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرح اموات 3.2 فیصد ہے اور صحت یاب ہونے کی شرح 32.8 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل تک آئی سی یو میں کووڈ-19 کے ایسے مریضوں کی شرح 2.75 فیصد ہے، جو زیر علاج ہیں ، 0.37 فیصد مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں اور 1.89 فیصد مریضوں کو  آکسیجن کے سہارے رکھا گیا ہے۔اب تک مجموعی طورپر کووڈ-19 کے 1856477 ٹسٹ کئے گئے ہیں، جبکہ کل 94708نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ پنجاب نے آیوشمان بھارت –صحت اور فلاحی مرکز کو چلانے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔یہ ذیابیطس (ڈائبٹیز)، ہائپرٹینشن  اور تین عام کینسر (اورل ، پستان اور سرویکس) کے ساتھ لوگوں کی اسکریننگ کےلئے مزید استعمال کی جاسکتی تھی۔اس کے علاوہ بڑے پیمانے پر کمیونٹی کے لئے جامع ابتدائی حفظان صحت  خدمات کی توسیع کےلئے استعمال کی جاسکتی تھی۔

برائے تفصیلات

یکم جون 2020ء سے صرف ملک میں ہی تیار شدہ مصنوعات سینٹرل  آرمڈ پولس فورسیز(سی اے پی ایف)کی کینٹینوں اور ملک بھر کے تمام اسٹورز میں فروخت کی جائیں گی۔

وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا ہے  کہ یکم جون 2020ء سے ملک میں تیار ہونے والی مصنوعات صرف ملک بھر کے اسٹور اور سینٹرل آرمڈ پولس فورسیز کی تمام کینٹینوں میں ہی فروخت ہوں گی۔ خریداری کی کل قدر تقریباً 2800کروڑ روپے ہوگی۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی سی اے پی ایف کے تقریباً 10 لاکھ اہلکاروں کے 50 لاکھ کنبوں کے افراد ملک میں تیار ہونے والی مصنوعات استعمال کریں گے۔وزیر داخلہ نے ملک کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی ملک میں ہی تیار کی جانے والی مصنوعات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور ان مصنوعات کے لئے دیگر لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ یہ خاموش رہنے کا وقت نہیں ہے، بلکہ اس بحران کو ایک موقع میں تبدیل کرنے کا وقت ہے۔

برائے تفصیلات

جناب نتن گڈکری نے ایم   ایس ایم ای ، گاؤن اور کوٹیج صنعت سیکٹر کے لئے وزیر اعظم کے اقتصادی پیکیج کا خیر مقدم کیا ، کہا کہ اس سیکٹر کو نئی بلندیوں تک لے جایا جائے گا

بہت چھوٹی، چھوٹ اور اوسط درجے کی صنعت(ایم ایس ایم ای)اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے 20 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے وزیر اعظم کے راحتی پیکیج کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی پیکیج کے ذریعے وزیر اعظم نے ایم ایس ایم ای ، گاؤں اور کوٹیج صنعت سیکٹر کی توقعات اور خواہشات کو پورا کیا ہے۔جناب نتن گڈکری نے کہا کہ زبردست وسائل کے ساتھ بر تر ٹیکنالوجی اور خام سازو سامان کے ساتھ ہندوستان تمام سیکٹروں میں جلد خود کفیل بن سکتا ہے۔

برائے تفصیلات

وندے بھارت مشن کے تحت 7 مئی 2020ء تک 43 پروازوں سے 8503بھارتی شہری بیرون ملکوں سے وطن واپس لوٹے

وندے بھارت مشن کے تحت 7 مئی2020ء کے بعد  سے 6 روز کے دوران ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کے ذریعے چلائی گئی 43 پروازوں  سے 8503 بھارتی شہری اپنے وطن واپس آئے۔ حکومت نے وند بھارت مشن شروع کیا ہے، جو بھارتی شہریوں کو وطن واپس لانے کی سمت ایک سب سے بڑی پہل قدمی ہے۔ یہ مشن 7 مئی 2020ء سے شروع کیا گیا ہے۔ ایئر انڈیا اپنی ذیلی ایئر انڈیا ایکسپریس کے ساتھ کل 64 پروازیں چلا رہا ہے، جن میں ایئر انڈیا کے ذریعے 42اور ایئر انڈیا ایکسپریس کے ذریعے 24پروازیں چلائی جارہی ہیں۔ یہ پروازیں 12ملکوں، امریکہ، برطانیہ، بنگلہ دیش، سنگا پور، سعودی عرب، کوویت ، فلپائنس ، متحدہ عرب عمارات  اور ملیشا کے لئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ان ملکوں سے 14800 بھارتی شہریوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

برائے تفصیلات

بھارت کے ریل محکمے نے 13 مئی 2020 تک پورے ملک میں 642 ‘‘شرمک اسپیشل’’ ٹرینیں چلائی ہیں

بھارتی ریلوے نے ملک بھر میں 13 مئی 2020ء تک 642 ‘‘شرمک خصوصی’’ ٹرینیں چلائی ہیں۔ اس نے 13 مئی 2020ء تک ملک کے مختلف حصوں سے جو 642 خصوصی ٹرینیں چلائی ، انہوں  نے اپنے اپنے مقامات پر پہنچ کر اپنا سفر مکمل کرلیا۔یہ 642 ٹرینیں مختلف ریاستوں میں پہنچی ہیں۔جن کی تفصیل اس طرح ہے: آندھراپردیش (3ٹرینیں)، بہار (169ٹرینیں)، چھتیس گڑھ (6ٹرینیں)، ہماچل پردیش (1ٹرین)، جموں وکشمیر (3 ٹرینیں)، جھارکھنڈ (40 ٹرینیں)، کرناٹک (1 ٹرین)، مدھیہ پردیش (53 ٹرینیں)، مہاراشٹر (3ٹرینیں)، منی پور (1 ٹرین)، میزورم (1ٹرین)، اڈیشہ (38 ٹرینیں)، راجستھان (8 ٹرینیں)، تمل ناڈو (1ٹرین)، تلنگانہ (1ٹرین)، تری پورہ (1ٹرین)، اترپردیش (301ٹرینیں)، اتراکھنڈ (4 ٹرینیں) اور مغربی بنگال (7 ٹرینیں)۔ٹرین میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں کی مناسب اسکریننگ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ سفر کے دوران مسافروں  کو مفت کھانا اور پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

برائے تفصیلات

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی ) نے لاک ڈاؤن کے دوران ریاستوں اور مرکز کے زیر انتطام علاقوں کو تقریباً160 لاکھ میٹرک ٹن ایل ایم ٹی غذائی اجناس تقسیم کیا ۔

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے پاس ملک کی ضرورت کا وافر اسٹاک موجود ہے۔ یکم مئی 2020ء تک ملک میں غذائی اجناس کے اسٹاک کی صورتحال 642.7لاکھ میٹرک ٹن تھی، جن میں چاول 285.03لاکھ میٹرک ٹن تھا اور گیہوں 357.7لاکھ میٹرک ٹن تھا۔ 12 مئی 2020ء تک مختلف اسکیموں کے تحت 159.36 لاکھ میٹرک ٹن غذائی اجناس جاری کیا گیا، ریاستی حکومتوں نے این ایف ایس اے کے تحت 60.87لاکھ میٹرک ٹک غذائی اجناس اٹھایا ، جو تقریبا ً ڈیڑھ ماہ کی ضرورت کے برابر ہے۔ مزید 79.74 لاکھ میٹرک ٹن پی ایم جی کے اے وائی  کے تحت تقسیم کے لئے اٹھایا گیا  ہے، جبکہ کل 120 لاکھ میٹرک ٹن مختص کیا گیا تھا، جو دو ماہ تک  تقسیم کئے جانے کے برابر ہے۔

برائے تفصیلات

ملک بھر میں غذائی اجناس کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے ایف سی آئی کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات

برائے تفصیلات

مشن ساگر:آئی این ایس کیسری جہاز  نےمالدیپ کو خوراک پہنچائی

مشن ساگر کے حصے کے طورپر بھارتی بحری جہاز کیسری 12 مئی 2020ء کو مالدیپ کی بندرگاہ مالے میں داخل ہوا۔ حکومت ہند دوست ملکوں کو مدد فراہم کررہی ہے اور اس سمت میں  اس آئی این ایس کیسری مالدیپ کے عوام کیلئے 580ٹن خوراک اور کھانے پینے کا سامان لے کر جا رہا ہے۔

برائے تفصیلات

مودی حکومت اپنے ملازمین کے تئیں پرعزم ہے اور ان کی شکایتوں کا ایماندارانہ ڈھنگ سے ازالہ کررہی ہے: ڈاکٹر جتندر سنگھ

کووڈ-19 جیسی عالمی وباء کے دوران ایک منفرد پہل کے تحت مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ڈی او پی ٹی، ڈی اے آر پی جی اور ڈی او پی پی ڈبلیو کے محکموں کے سیکشن افسروں کے سطح کے اہلکاروں اور عملے کے ساتھ بات چیت کی۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت اپنے ملازمین کی بہبود کے تئیں پرعزم ہے اور اس نے ہمیشہ بہت زیادہ احساس اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے بہبود کے لئے فکر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 بحران کے دوران گھر سے کام کرنے کا ایک صحت مند نظام چلایا جارہا ہے۔ صرف 33 فیصد عملے کی دفاتر میں موجودگی ہے اور یہ کام کے تئیں ماحول دوست ہونے کا ایک بڑا ثبوت ہے۔

برائے تفصیلات

جناب نتن گڈکری نے مقامی خام سامان کا استعمال کرتے ہوئے مینوفیکچرنگ اکائیوں کے لئے زرعی ، ماہی پروری اور جنگلات سے جڑی ایم ایس ایم ای پر زور دیا

مرکزی وزیر نے یہ بات دہرائی ہے کہ آلودگی سے پاک نئی ایکسپریس شاہراہیں صنعت کے لئے ایک موقع فراہم کرتی ہیں، تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ صنعتی کلسٹر اور لاجسٹکس پارکس میں مستقبل کی سرمایہ کاری ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو غیر مرکوز بنانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور ملک کے دیہی، قبائلی اور پسماندہ علاقوں پر توجہ دی جائے۔

برائے تفصیلات

قبائلی امور کے وزیر نے قبائلی لوگوں کی روزی روٹی اور انہیں تحفظ سے متعلق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جناب ارجن منڈا نے نظر ثانی شدہ کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر جنگلات کی پیداوار کی خریداری  میں اضافہ کرکے قبائلی لوگوں کی روزی روٹی کا انتظام کرنے میں تعاون دینے کے لئے ریاستوں کو مبارکباد دی ہے۔ قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے ان ریاستوں میں وزیر اعظم کے ون دھن یوجناکے کام کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلیوں کی پیداوار کو عالمی منڈی تک جوڑنے کے لئے ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے۔ جناب ارجن منڈا نے ان قبائلی مائیگرینٹس اور طلباء کے لئے ریاستوں کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ، جو کووڈ-19کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

برائے تفصیلات

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کووڈ-19 سے متعلق جموں و کشمیر اور لداخ میں انتظامات اور جموں کے لئے مستقبل ٹرین خدمات کی بحالی کا جائزہ لیا

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں  پھنسے ہوئے افراد کی واپسی ، کووڈ-19 کے تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کی خاطر جموں و کشمیر اور لداخ کے تمام ضلعوں کے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے ان انتظامات پر بھی غورو خوض کیا ، جو ‘‘شرمک خصوصی’’ ٹرینوں کے ذریعے پہنچنے والے مسافروں کے لئے انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بدھ  سے جموں کے لئے مستقل ٹرین خدمات کی بحالی کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

برائے تفصیلات

ہریانہ نے دسمبر 2022ء تک تمام دیہی گھروں کو نل کے کنکشن فراہم کرنے کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں

ریاستی حکومت نے ‘‘جل جیون مشن ’’ کے تحت 20-2019 کے دوران ایک لاکھ 50 ہزار نل کے کنکشن فراہم کئے ہیں۔ اب ریاستی حکومت دسمبر 2022ء تک 100 فیصد تک نل کنکشن فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جبکہ یہ منصوبہ 25-2024تک پورا کیا جانا ہے۔اس طرح وہ اس قومی مقصد کو 25-2024سے پہلے ہی حاصل کرلے گی۔ ایسا کرکے ہریانہ ان عام ریاستوں میں شامل ہوجائے گا، جن کا ہر دیہی گھر میں نل کنکشن فراہم کرنے کا نشانہ ہے۔ وزیر اعلیٰ کی طرف سے حال ہی میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمے کا ڈیش بورڈ لانچ کیا گیا ہے۔ کووڈ-19 جیسی عالمی وباء کے اس بحرانی دور میں  دیہی علاقوں میں نل کنکشن فراہم کرنے کی اس طرح کی کوششوں سے یقیناً خواتین اور لڑکیوں کی خاص طورپر زندگی بہتر ہوگی اور انہیں ایک باوقار زندگی گزارنے کا موقع حاصل ہوگا اور ان کی مشکلات بھی کم ہوں گی اور انہیں تحفظ بھی حاصل ہوگا۔

برائے تفصیلات

جموں و کشمیر دسمبر 2022ء تک ہر گھر میں نل کا پانی فراہم کرے گا

موجودہ سال کے دوران ریاست تین ضلعوں گاندر بل، سری نگر اور ریاسی کے تمام 5ہزار گاوؤں میں صد فیصد نل کا پانی فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔جے جے ایم کے تحت ہر گھر میں نل کے پانی کی سپلائی کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے کل پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کو اپنا منصوبہ پیش کرتے ہوئے مرکز کے زیر انتظام  علاقے کے افسروں نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 18 لاکھ 17 ہزار گھر ہیں، ان میں سے 5لاکھ 75 ہزار گھروں کو پہلے ہی فنکشنل ہاؤس ہولڈ ٹیپ کنکشن (ایف ایچ ٹی سی)فراہم کیا گیا ہے، باقی گھروں کو جموں و کشمیر 21-2020ء تک نل کنکشن فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار ہے۔

برائے تفصیلات

کووڈ-19 کے بعد مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی ٹرانسفارمیشن ، کووڈ-19 کے چیلنج پر قابو پانے میں اشتراک اور تحقیق کو صنعت کے قریب لائے جانے کی ضرورت ہے

ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر سائنس ٹیکنالوجی اور ریسرچ ٹرانسلیشن (ری اسٹارٹ)کے ذریعے معیشت میں پھر سے جان سے متعلق دو روزہ ڈیجیٹل کانفرنس کا اہتمام کیاگیا تھا، جس میں کووڈ-19 جیسی عالمی وباء کے بعد مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی ٹرانسفارمیشن اور اشتراک کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور اس بات کو بھی اجاگر کیا گیا کہ موجودہ چیلنج پر قابو پانے میں تحقیق  کو صنعت کے قریب لایاجاناچاہئے۔

برائے تفصیلات

سیاحت کی وزارت نے ‘‘دیکھو اپنا دیش’’سیریز کے تحت اُڈیشہ-بھارت کے بہترین راز ہائے سربستہ کے عنوان سے  18ویں ویبی نار کا اہتمام کیا

برائے تفصیلات

بھاگلپور اسمارٹ سٹی کووڈ-19 عالمی وباء سےنمٹنے کے لئے اختراعی ٹیکنالوجیکل اقدامات کا استعمال کرتی ہے۔

برائے تفصیلات

یہ اطلاعات پی آئی بی کے  فیلڈ دفاتر سے حاصل کی گئی ہیں

  • کیرالہ:امور خارجہ کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے کہا ہے کہ وندے بھارت مشن کے دوسرے مرحلے  میں کیرالہ کے لئے 336 سروسز کو کرایے پر حاصل کیا گیا ہے۔وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی پرائیویٹ ایئرلائن نے ایئر انڈیا کے مقابلے میں کم تر لاگت یا کلی طورپر مفت طورپر غیر مقیم ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لئے رابطہ نہیں قائم ۔خلیج سے دو پروازیں آج رات کوچی پہنچ جائیں گی۔ ریاست نے ایک خصوصی محصول کے طورپر شراب پر 10 سے 35 فیصد کا اضافی ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ کووڈ-19 پر قابو پانے کے اقدامات کے لئے رقم اکٹھا کی جاسکے۔17 مئی  کو لاک ڈاؤن  کے تیسرے مرحلے ختم ہونے کے بعد شراب کی فروخت شروع ہوگی، جبکہ برطانیہ میں کیرالہ کا ایک اور شہری کووڈ-19 کی بیماری سے چل بسا۔
  • تمل ناڈو:پڈوچیری میں فیکٹری ورکرز کا کووڈ-19 کا ٹسٹ مثبت پایا گیا، جبکہ کیسوں کی تعداد بڑھ کر چار ہوگئی ہے۔ ہائی کورٹ نے تمل ناڈو سرکار کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر طبی صف اول کے ورکروں کے لئے پی پی ای کی سپلائی پر ایک اسٹیٹس رپورٹ داخل کریں۔صنعتی ادارے سخت ماحول میں کام کرنے کی رکاوٹوں کی شکایت کرتے ہوئےریاست میں مزدوروں کے قوانین میں ترامیم چاہتے ہیں۔ 1100 سے زیادہ مسافر ، جو تمل ناڈو میں خصوصی ٹرینوں سے پہنچ رہے ہیں، ان کی آرٹی-پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے۔ اس کے علاوہ کل کیسوں کی تعداد 8718 ہوگئی ہے،جبکہ 61 لوگوں کی اس وائرس سے موت ہوگئی ہے اور 2134 کو چھٹی دے دی گئی ہے ،جبکہ چنئی میں فعال کیسوں کی تعداد 4882 ہے۔
  • کرناٹک:آج بارہ بجے تک 26 نئے معاملوں کی اطلاع ہے۔بیدر 11، ہاسن 4، اتراکنڑ، کلبرگی، وجے پورا اور دیون گری میں دو دو اور بنگلو ر دکشن کنڑ، بیلاری میں ایک ایک کیس کی اطلاع ہے۔ آج کلبرگی میں ایک شخص کی موت ہوئی۔ اب کل کیسوں کی تعداد 951 ہوگئی ہے۔ اب تک 32 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں اور442 افراد کو چھٹی دے دی گئی ہے۔ ریاستی حکومت غیر منظم سیکٹر کےلئے کووڈ-19 راحت پیکیج کا اعلان کرے گی۔
  • آندھرا پردیش:ریاست کچھ رعایت کے دوران 18 مئی سے پبلک ٹرانسپورٹ بس سروس شروع کرے گی۔ ریاست میں اب تک 2.1لاکھ کووڈ -19 ٹسٹ کئے ہیں۔ویزیا نگرم میں اور مغربی گوداوری ضلعوں میں پرائیویٹ کالجوں میں  جلد دو مزید ٹیسٹ لیب  قائم کئے جائیں گے۔پچھلے 24 گھنٹے کے دوران48 تازہ کیسوں کی اطلاع ہے، 86 کی چھٹی دے دی گئی ہے اور ایک کی موت ہوگئی ہے۔کل کیس بڑھ کر 2137 ہوگئے ہیں اور فعال کیسوں کی تعداد948 اورصحت یاب ہونے کی تعداد 1142 اور47کی اموات ہوئی ہیں۔
  • تلنگانہ:ریاستی حکومت نے آن لائن آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ(او پی ڈی) سروس، ای –سنجیونی کا آغاز کیا ہے۔اس سے پہلے یہ سروس تجرباتی بنیاد پر ایک محدود پیمانے پر شروع کی گئی تھی اور اب یہ پوری طرح کام کررہی ہے۔کل شام تک مثبت کیسوں کی کل تعداد 1326 تھی، جبکہ 822 مریضوں کو چھٹی دی گئی ، 32 کی موت ہوگئی اور فعال کیسوں کی تعداد 472 ہے۔
  • اروناچل پردیش: ریاست نے ناہر لاگن میں اپنا دوسرا کووڈ-19 ٹسٹنگ سینٹر حاصل کرلیا ہے۔ ٹرونیٹ مشینوں کے ذریعے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔یومیہ 20نمونوں کی اسکریننگ کی گنجائش ہے۔
  • آسام:ایک مریض کا کووڈ-19 سے متعلق آج  ایم ایم جی ایچ میں  ٹسٹ کیا گیا ، جس میں اس وائرس کی کوئی علامت نہیں پائی گئی اور اس کے بعد اسے چھٹی دے دی گئی۔صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد اب 39 ہوگئی ہے، آسام کے وزیر صحت نے  اس سلسلے میں ٹوئٹ کیا ہے۔ دہلی سے 163 طلباء ،چنئی سے 24کینسر کے مریض آج گوہاٹی پہنچ گئے۔ انہیں 14 دن تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
  • منی پور:1141پھنسے ہوئے منی پوری لوگ آج ایک خصوصی ٹرین  کے ذریعے چنئی سے جیری بام  ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے ہیں، انہیں مخصوص ادارہ جاتی اور کمیونٹی سینٹر میں 14 دن تک لازمی طورپر قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
  • میزروم: ریاست نے کووڈ-19 وباء کے پھیلنے کی وجہ سے ریاست کے باہر پھنسے ہوئے لوگوں کی مستقل واپسی کے لئے ایس او پی جاری کیا ہے۔
  • ناگالینڈ: ریاستی حکومت ٹرینوں کے ذریعے پھنسے ہوئے  لوگوں کی واپسی کے لئے اخراجات برداشت کرے گی۔ کووڈ-19 سے متعلق بااختیار کمیٹی نے ایک تفصیلی منصوبہ تشکیل دیا ہے۔
  • میگھالیہ:کوہیما ضلع انتظامیہ نے آبائی ضلعوں کے لئے 4221 پھنسے ہوئے مقامی شہریوں کی از سر نو آباد کرنے یعنی(ری لوکیشن) کو آسان بنایا ہے۔
  • سکم:دیہی ترقیات کے محکمے نے ریاست بھر میں ایم جی نریگا، پی ایم اے وائی اور پی ایم جی ایس وائی کے تحت لاک ڈاؤن کے دوران  کام کاج پھر سے شروع کردیا ہے، جس سے دیہی مزدوروں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
  • مہاراشٹر:کووڈ-19 کے 1026 نئے معاملوں کی اطلاع ہے، جبکہ 339مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں اس وائرس سے 53 اموات ہوئی ہیں۔ریاست میں کووڈ-19 معاملوں کی کل تعداد 24427ہوگئی ہے۔اس دوران مہاراشٹر حکومت نے مرکز سے  سینٹرل آرمڈ پولس فورسیز کی 20 کمپنیوں کے لئے کہا ہے، تاکہ ریاستی پولس فورسیز کی مدد ہوسکے ، جو کافی تھک گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے پیر کووزیر اعظم کے ساتھ اپنے ویڈیو لنک میٹنگ کے دوران اس بارے میں ذکر کیا تھا۔
  • گجرات:گجرات میں کووڈ-19 کے کیسوں کی کل تعداد 8903 ہوگئی ہے، جبکہ 362 نئے کیسوں کی اطلاع ہے۔ کل بھی 24 اموات ہوئی تھیں۔ ریاست کے 135 سے زیادہ میونسپل علاقوں میں صنعتی سرگرمیاں پھر شروع ہوگئی ہیں۔ تقریباً 8لاکھ مزدور کام کررہے ہیں۔ تین لاکھ مائیگرینٹ مزدور گجرات سے اپنی اپنی آبائی ریاستوں کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔
  • راجستھان :راجستھان میں کووڈ-19 کے مریضوں کی تعداد 4000سےتجاوز کرگئی ہے۔ آج  دو بجے تک راجستھان کے صحت کے محکمے کی طرف سے تازہ ترین اطلاع کے مطابق کووڈ-19 کے معاملوں کی کل تعداد 4173 ہے۔ آج 152 نئے کیسوں کی اطلاع ہے۔ جے پور میں 49 نئے کیس آئے ہیں، جبکہ اُدے پور سے 22، جالور سے 28 اور پالی سے 24 کیس کی اطلاع ہے۔ راجستھان کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کووڈ-19 کے انفیکشن سے گاؤں کو بچانے کے لئے قرنطینہ ریاست کا سر فہرست ایجنڈ ا ہے۔ ریاست میں ہر روز 25 ہزار ٹسٹ کئے جائیں گے۔
  • مدھیہ پردیش:مدھیہ پردیش میں 201 نئے مثبت معاملوں کی اطلاع ہے، اس طرح ریاست میں کووڈ-19 کے معاملوں کی تعداد 3986 ہوگئی ہے۔ اندور سے 81 کیسوں کی اطلاع ملی ہے، بھوپال سے 30، اوجین سے 27، کھنڈوا سے 20 کیسوں کی اطلاع ملی ہے۔ 864 میں سے 535 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد چھٹی دے د ی گئی ہے۔ حکومت نے آن لائن صحت کی جانچ کے لئے ای-سنجیونی پورٹل شروع کیا ہے۔سنجیونی ایک مربوط ٹیلی میڈیسن پروجیکٹ ہے، جو حکومت ہند کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی طرف سے شروع کیا گیا ہے اور اسے ریاستی حکومتوں کی طرف سے نافذ کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005VPYJ.jpg

 

 

********

م ن۔ ح ا۔ ن ع

(U: 2536)


(Release ID: 1624099) Visitor Counter : 343