صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دولت مشترکہ کے وزرائے صحت کی 32ویں میٹنگ میں شرکت کی


کووڈ-19 کے بندوبست کے لئے ہندوستان کی طرف سے کئے گئے بروقت ،معیاری اور سرگرم اقدامات اُجاگر کئے گئے

Posted On: 14 MAY 2020 6:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،14مئی2020: صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دولت مشترکہ کے وزرائے صحت کی 32ویں میٹنگ میں شرکت کی۔ اس میٹنگ کا موضوع تھا کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے دولت مشترکہ کی جانب سےکئے جانے والے مربوط اقدامات ۔

مرکزی وزیر صحت کا عالمی میٹنگ میں شرکت کے دوران بیان حسب ذیل ہے:

کووڈ -19 سے نمٹنے کے لئے دولت مشترکہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے سلسلے میں، میں کووڈ-19 کی وجہ سے ہوئے جانی نقصان پر اپنی طرف سے گہری تعزیت اور تشویش کا اظہار کرتا ہوں۔ ہم قیمتی جانوں کو بچانے میں صف اول کے بہت سے صحت خدمات فراہم کرانے والوں کے ساتھ ساتھ دیگر سماجی اداروں کے زبردست تعاون کو تسلیم کرتے ہیں۔

ہندوستان نے وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی طرف سے زبردست سیاسی عزم کے ساتھ کووڈ-19 کے بندوبست کے سلسلے میں اقدامات کئے ہیں۔ جناب مودی کی رہنمائی کووڈ-19 سے نمٹنے کی ہماری کوشش پوری طرح سرگرم رہی ہے اور یہ انتہائی معیاری بھی ہے۔

ہندوستان نے داخلے کے پوائنٹ پر نگرانی سمیت تمام ضروری بروقت اقدامات کئے ہیں۔ بیرون ملکوں سے بھارتی شہریوں کو بحفاظت وطن واپس لایا گیا ہے۔ بیماری کی نگرانی کے نیٹ ورک کے ذریعے کمیونٹی میں نگرانی بڑھائی گئی ہے، صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کیا گیا ہے۔ صحت کے اسٹاف کی تربیت اور صلاحیت سازی کی گئی ہے۔اپنے بندوبست کی کوششوں کے حصے کے طورپر اس بیماری کو ایک دوسرے سے نہ لگنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

اس عالمی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دنیا کے سب سے بڑے لاک ڈاؤن کے نفاذ میں ہمارا مقصد یہ ہے کہ اس بیماری کو پھیلنے سے پوری طرح روکا جائے تاکہ جانوں کا تحفظ ہو سکے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ  ہمارا صحت کا نظام اس بیماری کو پھیلنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہو۔ ہم زندگی بچانے کے ساتھ ساتھ روزی روٹی کا انتظام کررہے ہیں اور اس لئے لاک ڈاؤن کے دوران ہم لازمی اشیاء کی خدمات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

ہمارے وزیر اعظم نے 265 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کے ایک اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا ہے، تاکہ معاشی بحالی میں مدد ملے سکے ، ساتھ ہی ساتھ ہماری آبادی کے محروم طبقوں کو مدد حاصل ہو۔ ہم آہستہ آہستہ ان علاقوں میں بندشیں کم کررہے ہیں، جہاں ہم نے اس بیماری پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مستقبل کی تیاریوں کے لئے ترقی پذیر ملکوں ، خصوصاً کم ترقی یافتہ ملکوں کی اہم صلاحیتوں کو بنانا اور انہیں مستحکم کرنا انتہائی اہم ہے۔

ہندوستان ایسا پہلا ملک ہے، جس نے کووڈ-19 کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ایک ٹھوس  عالمی کارروائی کرنے کی اپیل کی۔ہم نے وسط مارچ میں اپنے خطوں میں سارک لیڈروں کی ایک میٹنگ  طلب کی تھی، جس میں مل کر ساتھ چلنے، الگ تھلگ نہ رہنے ، اشتراک کرنے اور خوف نہ پیدا کرکے تیاری کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔یہ ایسے عوامل ہیں، جس سے اس بحران سے ہندوستان کے نمٹنے کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔

ہندوستان نے اس بحران کے وقت تقریباً ضرورت مند ملکوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں ہائیڈروکسی کلوروکوئن جیسی لازمی دوائیں فراہم کیں۔

اس عالمی وبا ء کے اسباب پر کام کرنا ضروری ہے اور اس کی ترسیل پر قابوپانے  اور اس بیماری کے دوبارہ  پیدا نہ ہونے کے علاوہ دواؤں کی دریافت بھی ضروری ہے۔

یہ بھی بہت ضروری ہے کہ تمام موجودہ طبی مصنوعات اور ٹیکنالوجی چاہے وہ موجودہ ہو یا نئی، تک سبھی کی رسائی ہو اور یہ سستی قیمت پر دستیاب ہو۔

اسے کووڈ -19 سے نمٹنے کے لئے ایک منصفانہ اور مساوی ڈھنگ سے دستیاب کرانا چاہئے۔

ہندوستانی سائنسداں ٹیکے اور دواؤں کی دریافت پر کام کررہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ وہ سستی تشخیص والی کِٹس بھی تیار کررہے ہیں اور حکومت ہند کو سرگرم تعاون کے سلسلے میں زندگی بچانے والے مختلف آلات بھی تیار کررہے ہیں۔

ہمیں اپنے بہترین طور طریقے ایک دوسرے کو فراہم کرنے کے علاوہ آپس میں ایک دوسرے سے تعاون کرنے کی ضرورت ہے اور ایسے اختراعی طور طریقے تلاش کئے جائیں، جس سے کووڈ-19 کے بعد کے دور میں نئے خطرات اور چیلنجوں سے نمٹا جاسکے۔

 

 

*************

م ن۔ح ا۔ ن ع

(U: 2530)



(Release ID: 1624036) Visitor Counter : 182