وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے کووڈ – 19 سے بھارتی معیشت کی لڑائی میں مدد کےلیے تجارت خصوصاً ایم ایس ایم ای سے متعلق راحت اور قرض کی مدد کے لیے اقدامات کا اعلان کیا

Posted On: 13 MAY 2020 6:39PM by PIB Delhi

 

ایم ایس ایم ای سمیت تجارت کے لیے  3 لاکھ کروڑ روپے کی کام کاج سے متعلق ہنگامی اثاثے کی سہولت

  • دباؤ میں کام کرنے والی ایم ایس ایم ای کے لے 20000 ہزار کروڑ روپے کا ذیلی قرض
  • فنڈز کی ایم ایس ایم  ای رقم کے ذریعے 50000 کروڑ روپے کا سرمایہ ڈالا گیا
  • ایم ایس ایم ای کی نئی تعریف اور  ایم ایس ایم ای کے لیے دیگر اقدامات
  • 200 کروڑ روپے تک کے  سرکاری ٹینڈرز کےلیے کوئی عالمی ٹینڈر نہیں
  • بزنس اور منظم شعبے کے کارکنوں کےلیے مزید تین مہینے  جون، جولائی اور اگست  2020 تک کی  تنخواہ کے لیے ملازمین کے پروویڈینٹ فنڈ کی مدد میں توسیع
  • مالکان اور ملازمین کے لیے  ای پی ایف تعاون میں تین مہینے تک 10 فیصد سے 12 فیصد تک ای پی ایف تعاون میں تخفیف  جس کا  اطلاع  ای پی ایف او میں شامل سبھی ادروں پر ہوگا
  • این بی ایف سی  / ایچ ایف سی / ایم ایف آئی کے 30000 کروڑ روپے کی نقد رقم سے متعلق خصوصی اسکیم
  • این بی ایف سی / ایم ایف آئی  کی ضمانتی رقوم کے لیے 45000 کروڑ روپے کی جزوی قرض گارنٹی اسکیم
  • ڈسکوم کے لیے 90000 کروڑ روپے کی نقد رقم ڈالی جائے گی
  • ٹھیکیداروں کو  ان کی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے چھ مہینے تک کی توسیع  کے ذریعے ان کو راحت دی گئی ہے جن میں ای پی سی کے سلسلے میں اور رعایتوں سے متعلق معاہدے بھی شامل ہیں۔
  • ریئل اسٹیٹ پروجیکٹوں کو راحت ، جس کے تحت سبھی رجسٹرڈ پروجیکٹوں کے لیے رجسٹریشن اور تکمیل کی تاریخ میں چھ مہینے تک کی توسیع کی جائے گی۔
  • تاجروں کے لیے ٹیکس میں راحت کیونکہ خیراتی ٹرسٹوں اور غیر کارپوریٹ تجارتوں اور پیشہ وروں کو زیر التوا انکم ٹیکس ریفنڈ فوری جاری کیے جائیں گے۔
  • مالی سال 21-2020 کی بقیہ مدت کے لیے "ٹیکس ڈڈکشن  ایٹ سورس" اور  "ٹیکس کلکٹیڈ  ایٹ سورس" کی شرحوں میں 25 فیصد کی تخفیف
  • ٹیکس سے متعلق مختلف عمل درآمد کے لیے مققرہ تاریخوں میں توسیع

ویزر اعظم جناب نریندر مودی نے کل 20 لاکھ کروڑ روپے کے ایک خصوصی مالی جامع پیکیج کا اعلان کیا جو بھارت کی جی ڈی پی کے دس فیصد حصے کے برابر ہے۔ انہوں نے ایک خود کفیل بھارت  کی بات کی ۔ انہوں نے آتم نربھر بھارت کے پانچ ستونوں معیشت، بنیادی ڈھانچے،  نظام، آبادی سے متعلق متحرک  اعداد و شمار اور مانگ کا ذکر کیا۔

 خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ سیتا رمن نے آج ایک پریس کانفرنس میں اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کل  قوم سے اپنے خطاب میں ایک جامع خاکے کا ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کافی زیادہ غور و خوض کے بعد وزیراعظم نے خود یقین دہانی کرائی کہ کووڈ – 19 سے نمٹنے میں اقتصادی پیکیج کے حصے کے طور پر وسیع پیمانے پر صلاح مشورہ کیا  جائے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت  وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مشورے حاصل کرتی رہی ہے اور وہ اس سلسلے میں ایک ذمہ دار حکومت ہے۔ لہذا کچھ اصلاحات کرنی ضروری تھی جو 2014 سے لے کر اب تک کی جاتی رہی ہیں۔

اس سلسلے میں آج مندرجہ بالا اقدامات کیے گیے ہیں۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔   

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 2502


(Release ID: 1623856) Visitor Counter : 403