PIB Headquarters

کووڈ 19پر پی آئی بی کی روزمرہ بلیٹن

Posted On: 12 MAY 2020 6:21PM by PIB Delhi

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015L3Z.png Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002N97X.jpg

کووڈ- 19 پر مشتمل پریس ریلیز، جو گذشتہ 24 گھنٹوں میں جاری کی گئی ہیں، فیلڈ افسران سے حاصل کردہ معلومات اور پی آئی بی کے ذریعہ کئے گئے صحیح تجزیات پر مشتمل ہیں۔

  • ملک میں اب تک کووڈ-19 کے 70756معاملے سامنے آئے ہیں،  ان میں سے 22455کا علاج کیا گیا ہے اور صحت یاب ہونے کی شرح 31.74فیصد رہی، جبکہ اس وائرس  سے 2293اموات ہوئی ہیں۔
  • گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3604نئے تصدیق شدہ معاملوں کی اطلاع ہے۔
  • مرض لاحق ہونے کا وقت جو گزشتہ 14 دن میں 10.9تھا، گزشتہ تین میں گھٹ کر 12.2 رہ گیا ہے۔
  • وزیر اعظم نےکووڈ-19 کے خلاف بھارت کی اس لڑائی میں آگے کی حکمت عملی کیا رہے گی ، اس بارے میں وزرائے اعلیٰ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اب کوشش یہ ہونی چاہئے کہ دیہی علاقوں میں کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکا جائے۔
  • آج صبح تک مختلف ریاستوں سے 542 ‘‘شرمک خصوصی’’ ریل گاڑیاں چلائی گئی ہیں۔
  • بھارتی ریلوے نے آج 8ریل گاڑیوں کے ساتھ مسافر ٹرین خدمات بحال کردی ہیں۔
  • گزشتہ 5 دن میں وندے بھارت مشن کے تحت 6037بھارتی شہریوں کو بذریعہ طیارے بیرون ممالک سے وطن واپس لایا گیا۔

نئی دہلی ،12مئی2020:


ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ - 19 سے نمٹنے کے لیے کی گئی تیاریوں اور اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ہماچل پر دیش، اترا کھنڈ، جموں و کشمیر  اور لداخ کے ساتھ رابطہ قائم کیا

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر اور  کے لیفٹیننٹ گورنرز، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے وزرائے اعلیٰ ساتھ آج ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ منعقد کی۔انہوں نے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مائیگرینٹ مزدوروں کے لوٹنے کی تعداد میں اضافے کی پیش نظر تمام واپس ہونے والے مزدوروں کی مؤثر نگرانی، مناسب جانچ، رابطے کا پتہ لگانے اور بروقت علاج پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں ، جو بیرون ممالک سے لوٹیں گے۔

12مئی 2020ء تک ملک میں 70756کیسوں کی اطلاع ہے، جس میں 22455 افراد کا علاج کیا گیا ہے اور 2293اموات  ہوئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3604 نئے تصدیق شدہ معاملوں کی اطلاع ہے اور 1538 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے، جبکہ مرض لاحق ہونے کا وقت جو گزشتہ 14 دن میں 10.9 تھا، جو گزشتہ تین میں دن میں گھٹ کر 12.2رہ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرح اموات 3.2 فیصد ہے اور صحت یاب ہونے کی شرح 31.74 فیصد ہے۔ ریاستوں کو یہ بات دوہرائی گئی ہے کہ غیر کووڈ لازمی صحت خدمات فراہم کرنے کو توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

برائے تفصیلات:

وزیراعظم نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کی

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کووڈ-19 کے خلاف بھارت کی اس لڑائی میں آگے کی حکمت عملی کیا رہے گی، اس بارے میں  پیر کو ملک میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دو رخی چیلنج کا سامنا ہے۔ ایک بیماری کی ترسیلی شرح کم کرنا اور دوسرا رفتہ رفتہ عوامی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان دونوں چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے تمام رہنما خطوط کا بھی پاس رکھنا ہوگا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اب کوشش  یہ ہونی چاہئے کہ دیہی علاقوں میں کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کے بعد کا دور مواقع بھی لائے گا، جس کا بھارت کو فائدہ بھی اٹھانا چاہئے۔ ہمیں سمجھنا چاہئے کہ کووڈ-19 کے  بعد بنیادی اعتبار سے دنیا تبدیل ہوگئی ہے۔ اب دنیا کورونا سے پہلے ہوگی۔انہوں نے کہا کہ زندگی کا نیا راستہ‘‘ جنم سے لے کر جگ تک’’ کے اصول پر ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سب کو نئی حقیقت کے لئے منصوبہ بندی کرنی چاہئے۔

برائے تفصیلات:

بھارتیہ ریلوے ملک بھر میں 12 مئی 2020 (09.30بجے) تک 542‘‘شرمک خصوصی’’ ٹرینیں چلائے گا

12 مئی 2020 تک کل 542 شرمک خصوصی ٹرینیں ملک بھر کی مختلف ریاستوں سے چلائی گئی ہیں، جن میں 448 ٹرینیں اپنی منزل تک پہنچ چکی ہیں اور 94 ٹرینیں اپنے اپنے راستے پر گامزن ہیں۔یہ 448 ٹرینیں مختلف ریاستوں میں اپنی اپنی منزل پر پہنچ گئی ہیں۔ ان ریاستوں میں آندھرا پردیش(ایک ٹرین)، بہار(117)، چھتیس گڑھ (ایک)، ہماچل پردیش(ایک)، جھارکھنڈ (27)، کرناٹک(ایک)، مدھیہ پردیش (38)،  مہاراشٹر(3)، اُوڈیشہ (29)، راجستھان(4)، تمل ناڈو(ایک)، تلنگانہ (2)، اترپردیش(221) اور مغربی بنگال (2 ٹرین) شامل ہیں۔ ٹرین میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں کی مناسب اسکریننگ کو یقینی بنایا گیا اور سفر کے دوران مسافروں کو مفت کھان اور پانی فراہم کرایا گیا۔

برائے تفصیلات:

مسافر ریل خدمات کی بحالی مرحلہ وار طریقے سے شروع  ہوئی

بھارتی ریلوے نے 8 ٹرینوں کے ساتھ مسافر ٹرین خدمات کی بحالی شروع کی۔مرحلے والے طریقے سے شروع کرتے ہوئے یہ ٹرینیں نئی دہلی، ممبئی ، ہاؤڑہ ، احمد آباد، پٹنہ اور بنگلورو سے روانہ ہوں گی۔نئی  دہلی سے بلاس پور کے لئے خصوصی ٹرین نمبر 02442  نےآج نئی دہلی ریلوے اسٹیشن اپنا سفر شروع کیا۔یہ پہلی خصوصی ٹرین ہے ، جو کووڈ-19 کی وجہ سے مسافر ٹرین خدمات معطلی کے بعد بحال ہوئی ہے۔ نئی دہلی سے آج  کل تین خصوصی ٹرینیں روانہ ہوں گی، جس میں 3400 سے زیادہ مسافر سوار ہوں گے، جبکہ نئی دہلی کے لئے دیگر شہروں سے کل پانچ خصوصی ٹرینیں روانہ ہوں گی۔  بھارتی ریلوے کی طرف سے یہ خصوصی ٹرین خدمات ‘’شرمک خصوصی ’’ٹرینوں کے علاوہ ہوں گی۔

7 مئی 2020ءتک وندے بھارت مشن کے تحت31 پروازوں میں 6037 بھارتی شہریوں کوبیرون ممالک سے وطن واپس لایا گیا

حکومت ہند نے7 مئی 2020ء کووندے بھارت مشن شروع کیا ہے۔ بھارتی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لئے یہ ایک سب سے بڑی پہل قدمی ہے۔ اس مشن کے تحت شہری ہوائی بازی کی وزارت  خارجہ  اور ریاستی سرکاروں کے ساتھ تال میل کررہی ہے، تاکہ بھارتیوں کو وطن واپس لایاجاسکے۔ایئر انڈیا اپنی ذیلی ایئر انڈیا ایکسپریس کے ساتھ کل 64 پروازیں چلا رہی ہے۔ ایئرانڈیا کے ذریعے 42 اور ایئر انڈیا ایکسپریس کے ذریعے 24 پروازیں چلائی جارہی ہیں۔ یہ پروازیں 12 ملکوں کے لیے ہیں، جن میں امریکہ، برطانیہ، بنگلہ دیش، سنگاپور، سعودی عرب، کویت، فلپائنس، متحدہ عرب امارات اور ملیشیا شامل ہیں۔ ان 64 پروازوں کے ذریعے پہلے مرحلے میں 14 ہزار 800 بھارتی شہری وطن واپس آگئے ہیں۔

برائے تفصیلات:

وزیر اعظم نے نرسوں کے عالمی دن پر نرسوں کے تئیں اظہار تشکر کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر نرسوں کے تئیں اظہار تشکر کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا ” نرسوں کا عالمی دن ہمارے سیارے کو صحت مند رکھنے کے لئے چوبیسوں گھنٹے کام کرنے والی غیر معمولی نرسوں کے تئیں اظہار تشکر کرنے کا ایک خاص دن ہے۔ فی الحال وہ کووڈ۔ 19 کو شکست دینے کی سمت میں بیحد اچھا کام کر رہی ہیں۔ ہم نرسوں اور ان کے کنبوں کے بیحد ممنون ہیں۔’’

برائے تفصیلات:

نرسوں کا عالمی دن منایاگیا

نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تقریبات کی صدارت کی۔یہ سال کافی اہمیت کا حامل بھی ہے، کیونکہ صحت کے عالمی ادارے ڈبلیو ایچ او نے نرس اور مِڈ وائف کے سال کے طورپر قرار دیا ہے۔ کئی لاکھ نرسوں کے اس ایوینٹ کے لئے آن لائن جوڑا گیا ہے۔

نرسوں اور اس سے جڑی دیگر پیشہ ور افراد کے کام اور بے لوث خدمت کی ستائش کرتے ہوئے اور انہیں حفظان صحت فراہم کرنے کے نظام کی مضبوط اور کلیدی ستون قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ آپ کے کام کی گہرائی اور سنجیدگی کو محض لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا اور نہ اس کی تشریح کی جاسکتی ہے، نہ آپ کے عزم کو محض الفاظ میں بیان کیا جاسکتا ہے۔آپ کی جانفشانی زخموں پر  مرحم رکھنے کی سرگرم کوشش ، مہربانی کے لئے آپ سبھی کا شکریہ اور آپ نے ہمیشہ مریضوں کو پہلے ترجیح دی ہے، چاہے صورتحال کیسی کیوں نہ ہو۔ انہوں نے جاری عالمی وباء کے دوران ان کے انتھک اور مسلسل کام کے لئے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

برائے تفصیلات:

حکومت نے گاندھی امن انعام 2020 کے لئے نامزدگیوں کی موصولی کی آخری تاریخ آگے بڑھاکر 15 جون 2020 کردی ہے

وزارت ثقافت ہر سال گاندھی امن انعام دینے کے لئے نامزدگیاں طلب کرتی ہے۔ نامزدگی گاندھی امن انعام کے لئے نامزدگیاں مقررہ ضابطوں کے مطابق کرنی ہوں گی جو کہ حکومت ہند کی وزارت ثقافت کی ویب سائٹ www.indiaculture.nic.in پر دستیاب ہیں۔

برائے تفصیلات:

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ایسوچیم کے ذریعہ منعقدہ ہند- بنگلہ دیش “ورچوول کانفرنس ”سے خطاب کیا۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ آج یہاں کہا کہ کووڈ۔ 19 کے بعد ایک نئی صورتحال پیدا ہوگی اور معیشت، تجارت ،سائنسی تحقیق اور کئی شعبوں میں نئی پیش رفت کے امکانات پیدا ہوں گے۔

برائے تفصیلات:

ٹیکنالوجی مراکز  اب ریئل ٹائم کوانٹی ٹیٹو مائیکروپی سی آر سسٹم کے مینوفیکچرنگ کے اہم پرزے تیار کر رہے ہیں

بھوبنیشور، جمشیدپور اور کولکاتہ میں قائم بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت سے وابستہ ٹیکنالوجی مراکز اے ایم ٹی زیڈ، وشاکھاپٹنم کے لیے ریئل ٹائم کوائنٹی ٹیو مائیکرو پی سی آر سسٹم کے اہم پرزے تیار کر رہے ہیں۔یہ مشین کووڈ-19 کی جانچ کا نتیجہ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں(جبکہ معمول کی جانچ کا نتیجہ کم از کم 24 گھنٹے لیتا ہے) فراہم کرسکتی ہے اور اسے ایک پرائیویٹ ایم ایس ایم ای کارخانے نے تیار کیا ہے۔

برائے تفصیلات:

سی ایس آئی آر – قومی ایرو اسپیس لیباریٹریز(این اے ایل) واقع بنگلورو میں کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے 36 دنوں کے اندر مخصوص بی آئی پی اے پی غیر انویسیو وینٹی لیٹر ‘سووتھ وایو ’ بنایا

یہ نظام این اے بی ایل کی جانب سے مستند قرار دیا گیا ہے اور سختی سے اس کی بایو میڈیکل جانچ کی گئی ہے۔

دراصل بی آئی پی اے پی غیر انویسیو وینٹی لیٹر ایک مائیکرو کنٹرول پر مبنی کنٹرول نظام ہے، جو وائرس پھیلنے کے اندیشے کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

برائے  تفصیلات:

ایم ایس ایم ای کی وزارت نےچمپئنز پورٹل لانچ کیا

ایم ایس ایم ای کی وزارت کی ایک بڑی پہل قدمی کے تحت چیمپئنس پورٹل www.Champions.gov.inلانچ کیا گیا ہے، جو اصلاً ٹیکنالوجی کے تابع کنٹرول رول کے انتظام پر مشتمل اطلاعاتی نظام ہے۔ اس نظام کے تحت آئی سی ٹی ٹولز کا انتظام کیا گیا ہے، تاکہ ایم ایس ایم ای کو قومی اور عالمی سطح پر سرکردہ شراکت داروں کے شانہ بشانہ آگے بڑھنے کے لئے مہمیز کیا جاسکے۔

برائے تفصیلات

بی پی پی آئی نے پی ایم کئیرز فنڈ میں 25 لاکھ روپے کا تعاون کیا

برائے تفصیلات:

یہ اطلاعات پی آئی بی کے  فیلڈ دفاتر سے حاصل کی گئی ہیں

  • چندی گڑھ: چندی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر نے دوسرے شہروں میں پھنسے ہوئے مزدوروں یا لوگوں کی آمدو رفت کے لئے خصوصی ‘‘شرمک ٹرینوں’’ کا انتظام کرنے میں انتظامیہ کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ مسافروں کو مناسب کھانا اور پانی مہیا کیا گیا تھا اور سارا خرچ انتظامیہ نے برداشت کیا، جس کی قیمت بھی شامل ہے۔
  • پنجاب: پنجاب حکومت نے ایک ماہ سے دہلی میں پھنسے ہوئے 336 پنجابیوں کو واپس لانے کے لئے پنجاب روڈ ویز کی 13 بسیں روانہ کیں، جن میں فی الحال گرودوارہ مجنوں کا ٹیلہ میں مقیم افراد بھی شامل ہیں۔ پنجاب واپس آنے والے تمام افراد کو کووڈ-19 پر صحت کے پروٹوکول کے مطابق لازمی قرنطائن  سے گذرنا ہے۔ سرکاری اداروں اور نجی تاجروں نے خریداری کے 26 ویں دن پنجاب میں 150918 میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی ہے۔سرکاری ایجنسیوں نے150771 میٹرک ٹن  خریداری کی اور نجی تاجروں(آڑھتیوں)کے ذریعہ 147 میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی۔
  • ہریانہ: عالمی وباء کووڈ- 19 کے ذریعہ پیدا ہونے والے مخصوص حالات کے سبب ریاست میں پھنسے ہوئے مہاجر مزدوروں اور مزدوروں کی پریشانی سے ہمدردی کرتے ہوئے ، ہریانہ حکومت نے بے گھر مہاجر مزدوروں کو ان کے آبائی ریاستوں میں بھیجنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ گذشتہ روز ، ریواڑی کے 1208پھنسے ہوئے دیگر ریاستوں کے زرعی مزدور اور امبالا چھاؤنی کے 1188 تارکین وطن مزدور اپنے اہل خانہ کے ساتھ خصوصی شریمک ٹرینوں کے ذریعہ روانہ ہوئے۔
  • ہماچل پردیش: وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت سرمایہ کی  اخراجات میں کمی نہیں کرے گی ، لیکن اسی کے ساتھ ہی حکومت غیر پیداواری اور بے جا اخراجات کو روکنے کے ذریعہ کفایتی اقدامات اپنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے  ریاست میں مکھیہ منتری شہری آجیوکا گارنٹی یوجنا شروع کی ہے، تاکہ  شہری علاقوں میں ہر گھر کو 120 دن کی یقینی غیر ہنرمند روزگار فراہم کرایا جاسکے۔
  • کیرالہ: کیرالہ حکومت سڑک اور ریل کے ذریعہ ریاست میں پریشانی سے پاک داخلے کے لئے مفصل رہنما اصول جاری کئے ہیں۔ پاس کے بغیر آنے والوں کو لازمی طورپر ادارہ جاتی قرنطینہ سے گزرنا ہوگا۔ کیرالہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر غیر ملکو ں سے وطن واپس آنے والے ان لوگوں کوقرنطینہ میں رکھے جانے کے سلسلے میں وضاحت پیش کرے، جو مرکز اور ریاست کی طرف سے جاری کئے گئے رہنما خطوط کے درمیان تضاد  پر عمل کرنے کے بعد ریاست لوٹیں گے۔ خلیج میں آج 5 کیرالہ کے پانچ افراد کی  کووڈ-19 سے موت ہو گئی۔ آج رات کو خلیج سے ریاست آنے والی چار امدادی پروازیں ہیں۔ مالدیپ سے آنے والا دوسرا جہاز 202 پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو آج شام کوچی لائے گا ۔ ریاست میں ابھی تک کووڈ -19 کے سرگرم 27 معاملات زیر علاج ہیں اور ریاست میں 34 ہاٹ اسپاٹس ہیں۔
  • تمل ناڈو: بہار کے لئے 1140 پھنسے ہوئے مزدوروں پر مشتمل خصوصی ٹرین آج سے تریونیلویلی سے روانہ ہوگی۔ کُمبکونم مارکیٹ کو اس وقت سیل کردیا گیا ، جب ایک ڈرائیور کے ٹسٹ کے بعد  کووڈ- 19 کی علامت پائی گئی۔ ریاست اس وقت کووڈ- 19 کے علاج کے لئے خصوصی طور پر اسپتالوں کے قیام کے لئے نجی اثاثوں کی نشاندہی کرنے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔ حکومت نے تمام راشن کارڈ ہولڈرز کو ماہ  جون کے لئے مفت راشن دینے کے واسطے 219 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ پلازما تھیراپی کے لئے ٹرائل مدراس میڈیکل کالج میں شروع ہوگئی ہے۔ اب تک کل کیسز 8002 ، سرگرم معاملات5895، 53 کی اموات ہوگئی اور 2051 کواسپتالوں سے  چھٹی  دی گئی۔چنئی میں سرگرم کیسز4371 ہیں۔
  • کرناٹک: آج 42 نئے کیس رپورٹ درج  ہوئے۔ ہاسن ضلع میں جو گرین زون میں ہے ، پہلی بار 5 کیس رپورٹ درج  ہوئے۔ آج تک کے معاملات کی تعداد میں باگل کوٹ 15 ، دھارواڈ 9 ، ہاسن 5 ، بنگلورو 3 ، یاداگری میں 2 ، بیدر اور جنوبی کنڑا میں دو دو اور چکابلہ پور ، منڈیا ، بیلاڑی کلبرگی میں ایک ایک۔ اب تک کل معاملات 904 ، اموات 31 اور 426 افراد کو چھٹی دے دی گئی ہے۔ آج وزیر اعلیٰ نے کووڈ-19 بحران کے دوران محکمہ خزانہ کے  عہدیداروں کے ساتھ ریاست کی مالی صورتحال کے حوالے سے ایک میٹنگ کی۔
  • آندھرا پردیش: ریاست نے دارالحکومت وشاکھاپٹنم منتقل کرنے سے متعلق ہائی کورٹ میں حلف نامہ داخل کیاہے۔ ایس سی ای آر ٹی نے سرکاری اسکولوں میں انگریزی میڈیم متعارف کرانے کے حق میں آندھرا پردیش حکومت کو 58 صفحات پر مشتمل رپورٹ پیش کی۔ تازہ ترین 33 واقعات رپورٹ ہوئے۔ 10730 نمونے جانچنے کے بعد پچھلے 24 گھنٹوں میں 58کو چھٹی دے دی گئی اور ایک کی موت کی اطلاع ہے۔ مجموعی معاملات 2051 تک  بڑھے ہیں۔ سرگرم معاملات: 949 ، صحت یاب معاملے: 1056، اموات: 46۔ وہ اضلاع جن میں سب سے زیادہ واقعات ہیں: کرنول (584) ، گنٹور (387)، کرشنا (346)، چٹور (131)، اننت پور (115)، نیلور (111)۔
  • تلنگانہ: حیدرآباد سے برطانیہ جانے والی چوتھی وندے بھارت مشن کی پرواز منگل کی صبح سویرے331 مسافروں کے ساتھ شہر کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری۔ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لئے بسوں میں سیٹوں کی گنجائش کو کم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ کل تک مثبت کیس 1275 ، سرگرم کیسز 444 ،صحت یاب ہونے کے بعد 801 کو چھٹی دی گئی اور 30 کی موت ہوگئی۔
  • مہاراشٹر: آج تک کووڈ- 19 مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 23401 ہے۔ ممبئی میں ، پہلے کیس کی اطلاع کے ٹھیک دو ماہ بعد ممبئی میں گنتی 14355 رہی۔ ریاست میں پولیس اہلکاروں میں کووڈ-19 کے انفیکشن میں اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک 106 افسران اور 901 کانسٹیبل اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ ناگپور میں کووڈ-19 کے معاملات 300 تک جا پہنچے ہیں۔ آج دو مزید کیسز  کی اطلاع ہے۔ اورنج سٹی(ناگپور) میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک چار اموات کی اطلاع ہے۔
  • گجرات: ریاست کے محکمہ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 347 نئے مثبت کیسزاور 20 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ اب ریاست میں کووڈ-19 کے کیسز کی تعداد8541 ہے اورگجرات میں کووڈ-19 سے متعلق  513 افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔ ان نئے مثبت کیسز میں سے 268 احمد آباد میں ، 29 ودوڈرا میں ، 19 سورت میں اور 10 گاندھی نگر میں ہیں۔
  • راجستھان: آج (دوپہر 2 بجے تک) بتائے گئے مثبت کیسز  کی کل تعداد 68 ہے، جن میں سے 32 کیس اُدے پور سے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ مریض جے پور اور جودھ پور میں ہیں ، جبکہ اُدئے پور اب تیسری پوزیشن پر  آگیا ہے ۔ راجستھان میں اب کیسوں کی دوگنی شرح 18 دن رہ گئی ہے ، جس میں صحت یاب ہونے کی شرح60  فیصد ہوگئی ہے جو ایک حوصلہ افزا پہل۔ ریاست میں اب تک کووڈ-19 کے3988 مثبت کیسز  کی اطلاع ہے، جن میں سے 1551 سرگرم معاملے ہیں اور 2059 مریضوں کو چھٹی دے دی گئی ہے۔
  • مدھیہ پردیش: کل 171 نئے مثبت کیس رپورٹ ہوئے ، ریاست میں کووڈ-18 کیسز کی تعداد 3785 ہے۔ نئے کیسوں میں سے 30 کا تعلق بھوپال سے ہے ، جبکہ 81 کا اندور سے ہے۔
  • گوا: گوا خاص طور پر بین ریاستی سرکاری ٹررانسپورٹ کے سلسلے میں کچھ مزید نرمیاں دیکھنے کی امید کر رہا ہے ، کیونکہ وزیر اعلیٰ پرومود ساونت نے17 مئی کے بعد  جب لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ ختم ہوگا ،کچھ پابندیاں ختم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ گوا میں کووڈ-19 کا کوئی سرگرم معاملہ نہیں آیا ہے۔
  • اروناچل پردیش: وزیر صحت نے ناہرلاگون میں دوسرے کووڈ-19ٹیسٹ سینٹر کا افتتاح کیا۔ یہ ٹیسٹ ترونت کے ذریعے کیا جائے گا۔
  • آسام: بین الاقوامی نرسوں کے دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صف اول پر قائم رہتے ہوئے کووڈ-19 سے نمٹنے  میں نرسوں کی مستقل اور سرشار کوششوں نے انہیں کورونا وائرس کے خلاف ہماری لڑائی میں ریڑھ کی ہڈی بنا دیا ہے۔
  • منی پور: حکومت نے واپس آنے والوں کے انتظام کے لئے ہر ضلع میں سنٹرلائزڈ اسکریننگ سینٹر کھولنے کا حکم دیا ہے۔ ایسے  تمام افراد کو سرکاری مراکز میں سختی کے ساتھ 14 دن کے لئے قرنطائن کیا جائے گا، جن کے علامت نہیں پائی جائیں گی۔ فلو جیسی علامات والے افراد کو تنہائی وارڈ میں رکھ کر ان کی نگرانی کی جائے گی۔
  • میزورم: وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت اپنی ریاست  کے پھنسے ہوئے  لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔ حکومت کی مختلف انڈر ٹیکنگ سے تعاون کرنے کی درخواست کی۔
  • ناگالینڈ: دیما پور میں جفت طاق ضابطے کے پہلے دن تقریباً746 گاڑیوں پر جرمانہ کیا گیا، جس سے جرمانے کے طورپر1.41  وصول ہوئے۔
  • سکم: بلیک کیٹ ڈویژن کے جی او سی میجر جنرل ، آر سی تیواری نے سکم کے گورنر سے ملاقات کی اور انہیں فوج کی جانب سے پیشگی احتیاطی تدابیر اور حفاظتی پروٹوکولز کے بارے میں بتایا، جس کے نتیجے میں سکم میں مسلح افواج کے اہلکاروں کے درمیان کووڈ-19 کےایک بھی پازیٹیو معاملے نہ ہونے کا یقین دلایا۔

FACT CHECK

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004TRDX.jpg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0057EGO.jpg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0064UYV.jpg

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007NHN3.jpg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008FL1T.jpg

********

 

م ن۔ ح ا۔ ن ع

 

(U: 2489)



(Release ID: 1623771) Visitor Counter : 242