عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مودی حکومت اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کے تئیں پابند عہد ہے اور ان کی شکایات کا ازالہ معقول طریقے سے کیا جارہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
13 MAY 2020 4:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13 مئی 2020 ۔ کووڈ کی وبا کے دوران منفرد اور اپنی نوعیت کا پہلا قدم اٹھاتے ہوئے شمال مشرقی خطے کی ترقی (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج انٹرایکٹیو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تینوں محکموں – ڈی او پی ٹی، ڈی اے آر پی جی اور ڈی او پی پی ڈبلیو - کے سیکشن آفیسر سطح کے سبھی افسروں اور ملازمین کے ساتھ بات چیت کی۔
بات چیت کا آغاز کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کے تئیں پابند عہد ہے اور اس نے ہمیشہ ان کی بھلائی کے لئے انتہائی حساسیت کے ساتھ فکرمندی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کووڈ-19 کے بحران کے دوران دفاتر میں محض 33 فیصد ملازمین کی حاضری کے ساتھ گھر سے کام کرنے کے انتہائی صحت مند نظام پر عمل کیا جارہا ہے اور یہ کام کے مطابق ماحول کا بہت بڑا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اس چیلنج بھرے لمحات میں وزارت کے سینئر افسر اپنے ملازمین کو خطرات میں ڈالے بغیر سامنے آکر قیادت کررہے ہیں۔ انھوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ محکموں کے آؤٹ پٹ (انجام دیئے گئے کام) میں اضافہ ہوا ہے اور ورک کلچر کو کہیں بھی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملازمین اور افسروں کو یقین دلایا کہ لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی ان کے پروموشن سمیت جملہ شکایات کا خیال رکھا جائے گا، تاہم انھوں نے کہا کہ 400 سے زیادہ پروموشن کے آرڈر اس سال جنوری میں پہلے ہی جاری کئے جاچکے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کام کے اس نئے عمومی ماحول میں اس طرح کے کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی خبر خیریت دریافت کرنا اور اگر ان کی کوئی شکایت ہو تو اس کا انتہائی حساسیت کے ساتھ اضافہ کرنا تھا۔ انھوں نے کہا کہ عملے کی وزارت نے دیگر وزارتوں کے کام کاج کے لئے ضابطے طے کئے ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر وزارتیں بھی اسی طرح کی کانفرنس منعقد کرنے کی تحریک حاصل کریں گی۔
اس میٹنگ میں ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری ڈاکٹر چھترپتی شیواجی، ڈی او پی ٹی کے سکریٹری ڈاکٹر سی چندرامولی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 2497
13.05.2020
(Release ID: 1623694)
Visitor Counter : 214
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam