وزارت دفاع

مشن ساگر: آئی این ایس کیسری نے غذائی سامان مالدیپ کے حوالے کیا

Posted On: 12 MAY 2020 6:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12 مئی، 2020،  ‘مشن ساگر’ کے ایک حصے کے طور پر بھارتی بحریہ کا جہاز کیسری مالدیپ میں12 مئی 2020 کو مالدیپ ک بندرگاہ میں داخل ہوا۔ بھارت سرکار پڑوسی غیر ملکوں کو امداد فراہم کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں آئی این ایس کیسری 580 ٹن خوراک کا سامان مالدیپ کے لوگوں کے لیے لے کر گیا ہے۔ علاقے میں کووڈ-19 کی وبائی بیماری اور ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کے ضابطوں کو دیکھتے ہوئے12 مئی 2020 کو سامان حوالے کرنے کی ایک اور نئی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں مالدیپ کے وزیر خارجہ جناب عبداللہ شاہد اور وزیر دفاع محترمہ ماریہ احمد دیدی نے شرکت کی۔ بھارت کی نمائندگی مالدیپ میں متعین بھارت کے ہائی کمشنر جناب سنجے سدھیر نے کی۔ مالدیپ کے وزیر خارجہ جناب عبداللہ شاہد نے بھارت کی طرف سے دستیاب کرائی امداد کی تعریف کی۔

اس جہاز کو بھیجا جانا ساگر کے پورے علاقے ساگر کی سکیورٹی اور ترقی نیز  پڑوسیوں کو ترجیح دینے  کے وزیر اعظم کے وژن کے عین مطابق ہے۔ ان دونوں معاملوں میں مالدیپ  کی حیثیت بہت نمایاں ہے۔ یہ مشن دفاع اور امور خارجہ کی وزارتوں اور بھارت سرکار کی مختلف ایجنسیوں کے مابین قریبی تعاون سے پیش رفت کر رہا ہے۔

مشن ساگر ، آپریشن سمندر سیتوکے بعد کی کارروائی ہے جس کا مقصد مالدیپ سمیت  بیرون ملک پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کو واپس لانا ہے۔ 8 اور 10 مئی 2020 کو آئی این ایس جلاشوا اور آئی این ایس مگر کے ذریعے کل ملا کر 900 بھارتی شہریوں کو واپس لایا گیا ہے۔

بھارت اور مالدیپ قریبی سمندری پڑوسی ہیں جن کے درمیان بہت مضبوط، خوشگوار دفاعی اور سفارتی تعلقات قائم ہیں۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/INSKesaridisembarkingFoodProvisions(5)784P.jpeg

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2476


(Release ID: 1623538) Visitor Counter : 218