کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
لاک ڈاؤن کے پیش نظر ایچ آئی ایل (انڈیا )لمٹیڈ افریقی ملکوں سے بڑے آرڈر کی منتظر
Posted On:
12 MAY 2020 1:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،12مئی2020: کووڈ -19لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والے زبردست لاجسٹک اور دیر چیلنجوں کے باوجود کیمیکلز اور فرٹیلائزرس کی وزارت کے کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمے کے تحت پی ایس یو ایچ آئی ایل (انڈیا) لمٹیڈ ملک میں زرعی برادری کے لئےجراثیم کش دواؤں کی مناسب سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ وہ افریقی ملکوں سے ڈی ڈی ٹی کی برآمد کے بڑے آرڈرز کی بھی منتظر ہے۔
ایچ آئی ایل انڈیا لمٹیڈ نے آنے والے مہینوں میں اس خطے میں ملیریا کے کیسز میں اضافے کے بارے میں صحت کے عالمی ادارے ڈبلیو ایچ او کی طرف سے جاری کی گئی وارننگ کے پیش نظر ڈی ڈی ٹی کی سپلائی کے لئے 10ساؤدرن افریقن ڈیولپمنٹ کمیونٹی ایس اے ڈی سی کو خط تحریر کیا ہے۔
ملک میں 7 مئی تک لاک ڈاؤن مدت کے دوران ایچ آئی ایل انڈیا لمٹیڈ نے 120.40 ایم ٹی، ڈی ڈی ٹی ٹیکنکل ، 226.00 ایم ٹی ڈی ڈی ٹی 50 فیصد، ڈبلیو ڈی پی، 85.00ایم ٹی، مالاتھیون ٹیکنکل 16.38ایم ٹی، ہل گولڈ اور 27.66 ایم ٹی فارمولیشنز تیار کئے ہیں، تاکہ زرعی برادری لاک ڈاؤن کی شدت کا احساس نہ کرسکے۔اس کے علاوہ مالاتھیون ٹیکنکل کی پیداوار بھی ٹِڈی کے کنٹرول کے پروگرام کےلئے جاری ہے۔ راجستھان اور گجرات میں ٹِدی کے کنٹرول کے پروگرام کے لئے زراعت کی وزارت کو مالاتھیون ٹیکنکل کی سپلائی جاری ہے۔ این وی بی ڈی سی پی سپلائی آرڈر کے مطابق ڈی ڈی ٹی 50 فیصد ، ڈبلیو ڈی پی(30 ایم ٹی) اُڈیشہ کو روانہ کی گئی ہے۔
ایچ آئی ایل کے مینوفیکچرنگ یونٹس اس سلسلےمیں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیزر کے مطابق زیادہ سے زیادہ افرادی قوت کے ساتھ اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کام کاج کررہے ہیں۔تمام یونٹوں میں سینیٹیائزیشن کی سطح بڑھائی گئی ہے اور تمام کام کی جگہوں ، پلانٹس، ٹرکوں اور بسوں کو وقتاً فوقتاً سینیٹائز کیا جارہا ہے، جو فیکٹری میں داخل ہوتے ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے دوران کمپنی نے کل 278.82لاکھ روپے کا سازو سامان فروخت کیا۔ اس میں ایگرو کیمیکلز ، کھاد اور بیج کی فروخت بھی شامل ہے۔آن لائن ٹینڈر کا عمل اور خریداری کی سرگرمیاں انجام بھی دی جارہی ہیں۔
*************
م ن۔ح ا۔ ن ع
(U: 2469)
(Release ID: 1623238)
Visitor Counter : 205
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam