ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے، 12 مئی 2020 سے چنندہ پسنجر ٹرینیں چلائے گی
اس کی شروعات 15 جوڑی ٹرینوں کے ساتھ ہوگی، یہ نئی دہلی اسٹیشن سے اسپیشل ٹرینوں کے طور پر چلائی جائیں گی
یہ ریل گاڑیاں ڈبرو گڑھ، اگرتلہ، ہاوڑہ، پٹنہ ، بلاس پور، رانچی، بھونیشور ، سکندر آباد، بنگلورو، چنئی، ترووننتاپورم ، مڈگاؤں، ممبئی سینٹرل، احمد آباد اور جموں توی کو جوڑیں گی
Posted On:
10 MAY 2020 8:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10مئی 2020/ بھارتی ریلوے نے 12 مئی 2020 سے آہستہ آہستہ مسافر (پسنجر) ریل گاڑیوں کو دوبارہ چلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کی شروعات 15 جوڑی ریل گاڑیوں (واپسی سفر سمیت کل 30 ریل گاڑیاں) کے ساتھ کی جائے گی۔ یہ ریل گاڑیاں نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے خصوصی ٹرینوں کے طور پر چلائی جائیں گی، جو ڈبرو گڑھ، اگرتلہ، ہاوڑہ، پٹنہ ، بلاس پور، رانچی،بھونیشور ، سکندر آباد، بنگلور ، چنئی ، ترواننتاپورم، مڈگاؤں ، ممبئی ، سینٹرل، احمد آباد اور جموں توی کو جوڑیں گی۔
ا س کے بعد بھارتی ریلوے نئے راستوں پر اور زیادہ خصوصی ریل گاڑیاں چلائے گی، جن کی کل تعداد کووڈ-19 کیئر سینٹر کے لئے 20 ہزار کوچوں کو ریزرو رکھنے اور پھنسے ہوئے تارکین کے لئے شرمک اسپیشل کے طو رپر 300 ٹرینوں تک چلانے کا ہدف یقینی بنانے کے لئے کافی تعداد میں کوچوں کو ریزرو رکھنے کے بعد دستیاب کو چوں پر منحصر ہوگی۔
ان ٹرینوں میں ریزرویشن کے لئے بکنگ 11 مئی کو شام 7 بجے سے شروع ہوگی اور صرف آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ (https://www.irctc.co.in/).پر دستیاب ہوگی۔ ریلوے اسٹیشنوں پر واقع ٹکٹ بکنگ کاؤنٹر بند رہیں گے اور بکنگ کاؤنٹر پر کوئی بھی ٹکٹ (پلیٹ فارم ٹکٹ سمیت) جاری نہیں کیا جائے گا۔ صرف مصدقہ کنفرم ٹکٹ والے مسافروں کو ہی ریلوے اسٹیشنوں میں داخل ہونے کی اجازت ملے گی۔ مسافروں کو فیس کوریا ماسک لگانا لازمی ہوگا اور صرف انہیں مسافروں کو ہی ریل گاڑی میں چڑھنے کی اجازت ہوگی اور ٹرینیں کے ڈپارچر چھوٹنے کے وقت انہیں اپنی اسکریننگ کرانی ہوگی اور صرف انہیں مسافروں کو ٹرین میں چڑھنے کی اجازت ہوگی جن میں اس بیماری کی کوئی بھی علامت نہیں ہوگی۔ ٹرینوں کو چلائے جانے کے پروگرام سمیت تفصیلی معلومات مناسب وقت پر الگ الگ جاری کی جائیں گی۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-2427
(Release ID: 1622876)
Visitor Counter : 763
Read this release in:
Manipuri
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada