صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کے بندوبست میں مدد دینے کے لیے مرکزی ٹیمیں ریاستوں کو بھیجی جارہی ہیں

Posted On: 09 MAY 2020 9:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9 مئی، 2020،         صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت نے اُن 10 ریاستوں، جہاں کورونا وائرس  تیزی سے پھیلا ہے/ پھیل رہا ہے، مرکزی ٹیمیں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ٹیمیں متعلقہ ریاستوں کے صحت کے محکموں کو کووڈ-19 کے پھیلاؤکے بندبست میں آسانیاں فراہم کریں گی۔

یہ ٹیمیں صحت وخاندانی فلاح وبہبود کی وزارت کے ایک سینئر اہلکار، جوائنٹ سکریٹری سطح کے نوڈل افسر اور ایک عوامی صحت کے ماہر پر مشتمل ہوں گی۔ یہ ٹیم متعلقہ ریاستوں کے اضلاع/ شہروں کے اندر متاثرہ علاقوں میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اقدامات پر عمل درآمد کے معاملے میں ریاستوں کے صحت کے محکمے کی مدد کریں گی۔ یہ ٹیمیں مندرجہ ذیل ریاستوں کو بھیجی جارہی ہیں:۔

1۔ گجرات

2۔ تمل ناڈو

3۔ اترپردیش

4۔ دہلی

5۔ راجستھان

6۔ مدھیہ پردیش

7۔ پنجاب

8۔ مغربی بنگال

9۔ آندھرا پردیش

10۔ تلنگانہ

یہ ٹیمیں عوامی صحت کے ماہرین کی اُن 20 مرکزی ٹیموں کے علاوہ ہیں جو پہلےاُن اضلاع میں بھیجی جاچکی ہیں جہاں کووڈ-19 کے زیادہ کیس ہوئے ہیں۔

اعلیٰ سطح کی ایک ٹیم کو حال ہی میں ممبئی بھیجا گیا ہے تاکہ وہ کووڈ-19 کے بندوبست کے سلسلے میں ریاستی کوششوں میں مدد کرے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U: 2404


(Release ID: 1622661) Visitor Counter : 218