وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے جاپان کے وزیر دفاع سے کووڈ- 19کے خطرے کو کم کرنے پر غوروخوض کے لئے فون پر بات کی

Posted On: 08 MAY 2020 5:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8مئی 2020/ وزیردفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے آج جاپان کے وزیر دفاع  جناب  تارو کونو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں وزرائے دفاع نےکووڈ- 19 وبائی مرض کے خلاف اپنے اپنے  متعلقہ ردعمل پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب  راج ناتھ سنگھ نے جناب کونو تارو کو  کووڈ- 19 کے خلاف بین الاقوامی کوششوں میں ہندوستان کی شراکت سے آگاہ کیا اور وبائی مرض کے خلاف عالمی جنگ میں باہمی تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ ہندوستان - جاپان خصوصی اسٹریٹیجک اور عالمی شراکت داری دونوں ممالک کے لئے ایک اچھی بنیاد فراہم کرتی ہے جس کے تحت اس سلسلے میں دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں جس کے بعدکووڈ- 19 کے بعدآنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہوسکیں گے۔

دونوں وزرا نے ہند- جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کے فریم ورک کے تحت دوطرفہ سلامتی تعاون کے اقدامات کو آگے بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-2376



(Release ID: 1622373) Visitor Counter : 158