صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے اترپردیش، اڈیشہ اور مغربی بنگال میں  کووڈ-19 کی روک تھام کے لئے کئے گئے انتظام اور تدارکی اقدامات پر نظرثانی کی


دیگر ریاستوں سے آنے والے مہاجر مزدوروں کے سلسلے میں معقول قرنطائن انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ ایس اے آر آئی ؍آئی ایل آئی معاملات کے لئے نمونہ حاصل کرنے اور جانچ کرنے کے مکمل عمل میں اضافہ درکار ہے

Posted On: 07 MAY 2020 5:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 7 ؍مئی، 2020،صحت اور کنبہ بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے اترپردیش کے وزیر صحت جناب جے پرتاپ اور اڈیشہ کے وزیر صحت جناب نبا کشور کے ساتھ صحت و کنبہ بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے اور مرکز اور ریاستوں کے سینئر افسران کی موجودگی میں  ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا اہتمام کیا۔ اس میٹنگ کے اہتمام کا مقصد تینوں ریاستوں میں کووڈ-19 کے انتظام اور اس کے تئیں مستعدی، کی گئی کارروائی اور پوری صورتحال پر غوروخوض کرنا تھا۔

 

ابتدا میں ڈاکٹر ہرش وردھن نے ملک میں کووڈ-19 کے وبائی مرض سے نمٹنےکے سلسلےمیں تمام ریاستوں کی لگن کی ستائش کی۔ انہوں نے کہاکہ 7مارچ 2020 کو ملک میں 52،952معاملات سامنے آئے تھے اور ان میں سے 15،266افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔ 1،783اموات رونما ہوئی ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں 3561نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے اور اضافہ ہوا ہےاور اس میں سے 1084مریض شفایاب ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کے موازنے میں بھارت بہتر صورتحال میں ہے، کیونکہ یہاں شرح اموات 3.3فیصد ہے اور 28.83فیصد لوگ شفایاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی سی یو میں 4.8فیصد مریض ہیں، 1.1فیصد وینٹی لیٹر پر ہیں اور 3.3فیصد مریض جو مثبت پائے گئے ہیں ، انہیں آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ملک میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ ہواہے اور 337سرکاری تجربہ گاہوں کے ذریعے روزانہ 95ہزار جانچ کی جا رہی ہے۔ 118نجی تجربہ گاہیں بھی اس کام میں مصروف ہیں۔ مجموعی طور پر کووڈ-19 کے سلسلے  میں اب تک 1357442نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

 

انہوں نے مطلع کیا کہ تاحال ایسے 180 اضلاع ہیں، جہاں 7 سے کم دنوں میں کوئی ایک بھی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ 180 اضلاع میں 7سے 13 دنوں میں  کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے اور 164اضلاع کے سلسلے میں 14سے 20دنوں کے اندر کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے اور 136اضلاع میں گزشتہ 21سے 28 دنوں کے درمیان کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ 13ایسی ریاستیں ہیں، جن سے تاحال کسی ایک بھی کورونا مریض کی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ انڈمان نکوبار جزائر، اروناچل پردیش، چھتیس گڑھ، گوا، جھارکھنڈ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، کیرالہ، لداخ، منی پور، میگھالیہ، میزورم اور اڈیشہ سے گزشتہ 24 گھنٹےمیں کسی بھی کیس کے لاحق ہونے کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔ دمن اور دیو، سکم اور ناگالینڈا ور لکشدیپ میں تاحال ایک بھی ایسا کیس نہیں پایا گیا ہے۔

 

ڈاکٹر ہرش وردھن نے  اترپردیش میں آگرہ، کانپور، میرٹھ، سہارنپور، گوتم بدھ نگر، لکھنؤکے ڈی ایم حضرات اور اڈیشہ میں بالیشور، گنجم، جاجپور کے ڈی ایم حضرات سے گفت و شنید کی ہے اور ان اضلاع میں کووڈ-19 کے انتظام کے لئے جو اقدامات کئے گئے ہیں ان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

 

صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کی سکریٹری محترمہ پریتی سودن، صحت و کنبہ بہبود کے افسر بکار خاص جناب راجیش بھوشن، اے ایس اینڈ ایم ڈی (این ایچ ایم)، کی محترمہ وندنا گُرنانی ، صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر منوہر اگنانی ، این سی ڈی سی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ایس کے سنگھ، اترپردیش کے صحت کے پرنسپل سکریٹری جناب امت موہن پرساد ، اڈیشہ کے صحت کے پرنسپل سکریٹری جناب نکنج ڈھال، این ایچ ایم ، مغربی بنگال کےمشن ڈائرکٹر ڈاکٹر سمتر موہن نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن۔ک ا۔

U-2368


(Release ID: 1622099) Visitor Counter : 174