وزارات ثقافت

وزیر اعظم نریندر مودی آج بدھ پرنیما کے موقع پر آن لائن ویسک  عالمی تقریبات سے خطاب کیا


اس آن لائن دعائیہ پروگرام میں پوری دنیا کے بودھ سنگھوں  کے سربراہان نے شرکت کی

یہ پروگرام کووڈ – 19 کے متاثرین اور پیش پیش رہنے والے جانبازوں کے اعزاز میں عالمی دعائیہ ہفتے کے طور پر  وقف کیا گیا

Posted On: 07 MAY 2020 5:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  07  مئی 2020  / وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے آج بدھ پورنیما کے موقع پر اان لائن ویسک عالمی تقریبات سے خطاب کیا۔  ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  جناب پرہلاد سنگھ پٹیل ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت  ا(ٓزادانہ چارج ) اور اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو نے بھی اس تقریب میں آن لائن شرکت کی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے کلیدی خطبے میں کہا کہ بھگوان بدھ کی زندگی تعلیمات اور پیغام پوری دنیا میں آج بھی لوگوں کی زندگیوں کو مالا مال بنا رہا ہے۔ ان کا پیغام کسی ایک صورتحال یا موضوع کے لیے محدود نہیں ہیں ۔ وقت بدل جاتا ہے ،صورتحال بدل جاتی ہے، سماج کی کارکردگی بدل جاتی ہے لیکن بھگوان بدھ کا پیغام ہماری زندگیوں میں جاری رہتی ہے۔ بدھ  محض ایک نام نہیں ہے بلکہ وہ ایک مقدس خیال ہے۔ایک ایسا خیال جو ہر انسان کے دل میں چھلکتا ہے اور انسانیت کی رہنمائی کرتا ہے۔  

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دوستو بھگوان بدھ کا ہر ایک لفظ  اور ہر ایک خیال انسانیت کی خدمت کے لیے بھارت کے عزم کو دوہراتا ہے۔ بدھ بھارت کی روشن خیالی اور بھارت کی خود کی پہچان دونوں کا مظہر ہے۔ خود کی پہچان کے ساتھ بھارت پوری انسانیت اور پوری دنیا کے لیے کام کرتا رہے گا۔ بھارت کی ترقی دنیا کی ترقی میں ہمیشہ مددگار رہے گی۔

جناب نریندر مودی کی پوری تقریر کے لیے براہ کرم مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں:

https://pib.gov.in/PressReleseDetailm.aspx?PRID=1621741

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  ثقافت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے بدھ پورنیما کے موقع پر  ہر ایک کو مبارکباد دی اور وزیراعظم جناب نریندر مودی کے تئیں اظہار تشکر کیا جنھوں نے 2015 میں بدھ پورنیما کو  قومی تقریب کے طور پر منانے کی پہل کی تھی۔  جناب پٹیل نے کہا کہ بھگوان بدھ نے ہمیں محبت اور عدم تشدد کی طاقت دکھائی ۔ بھگوان بدھ پوری دنیا کو یہ سیکھاتے ہیں کہ عدم تشدد علم کی زبان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان بدھ دنیا کو محبت کی طاقت کے بارے میں سکھاتے ہیں۔ جناب پٹیل نے اپنی تقریر میں بھگوان بدھ کی تعلیمات کی مثال دی۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت آزادانہ چارج اور اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب کرن ریجیجو نے کہا "مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ دنیا بھر کے لوگ کووڈ - 19 کے دوران بدھ پورنیما منانے کے لیے ایک کنبے کی طرح  آن لائن جمع ہوئے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ یہ واسودیو کٹمبکم  کی بہترین مثال ہے  جس کے معنی ہیں  کہ دنیا ایک کنبہ ہے۔"

حکومت ہند کی  ثقافت کی وزارت نے بین الاقوامی بدھسٹ فیڈریشن آئی بی سی کے اشتراک میں جو بودھوں کی عالمی مرکزی  تنظیم ہے ، اِس آن لائن دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا، جس میں دنیا بھر کے بودھ سنگھوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ بدھ پورنیما کی تقریبات پوری دنیا میں کووڈ – 19 وبا کے اثرات کی وجہ سے آن لائن جلسوں کی شکل میں منعقد کی جا رہی ہیں۔ ان تقریبات کو کووڈ – 19کے متاثرین اور پیش پیش رہنے والے جانبازوں کے اعزاز میں عالمی دعائیہ ہفتے کے طور پر  وقف کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر دعائیہ تقریبات کو مہا بودھی مندر ، بودھ گیا  مُل گندھا کُٹی بہار ، سارناتھ، بھارت، پرینیروان استوپا ، کشی نگر بھارت، سیکریڈ گارڈن ، لُمبنی نیپال ،  مقدس اور تاریخی انورادھا پورا، عمارت سری لنکا میں روگن ویلی ، مہاسیہ ، بودھ ناتھ، سوئمبھو ، نموستوپہ ، نیپال اور دیگر بودھ جگہوں پر بھی رواں نشر کی گئیں۔

اس پروگرام کا رواں نشریا فیس بک لائیو ، آئی بی سی سوشل میڈیا ہینڈل اور منڈل موبائل ایپ کے یو ٹیوب پر بھی پیش کیا گیا۔

اس پروگرام کو بھارت، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، بھوٹان ، کمبوڈیا، چیک جمہوریہ، فرانس، جرمنی ، انڈونیشیا، جاپان ، جنوبی کوریا، میانمار، منگولیا، ملیشیا، نیپال، روس، سری لنکا، سنگاپور، تائیوان، ویتنام اور دیگر ملکوں میں بڑے پیمانے پر لوگوں نے دیکھا۔

ویسک بدھ پورنیما کو تین طریقے سے رحمت والا دن سمجھا جاتا ہے۔ جیسا کہ اس دن تتھاگت گوتم بدھ کی پیدائش ، روشن خیالی  اور مہاپری نروان کے طور پر منایا جاتا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔    

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 2361


(Release ID: 1622038) Visitor Counter : 242