ریلوے کی وزارت
انڈین ریلویز نے ریاستی اتھارٹیز کو کووڈ کیئر سینٹر فراہم کرانے کی کوششیں تیز کیں
انڈین ریلویز میں کووڈ کیئر سینٹر کے طور پر 5231 ریلوے کوچز تیار
کووڈ کیئر سینٹرس فراہم کرانے کے لئے 215 اسٹیشنوں کی شناخت کی گئی
ان 215 اسٹیشنوں میں ریلویز85 اسٹیشنوں میں صحت دیکھ ریکھ سہولتیں فراہم کرائے گا
130اسٹیشنوں میں ریاستوں سے درخواست کی جائے گی کہ اگر وہ اسٹاف اور ضروری ادویات فراہم کرانے کے لئے رضامند ہوں تو کووڈ کیئر کوچز انہیں فراہم کرائے جاسکتے ہیں
انڈین ریلویز کووڈ کیئر سینٹرز میں پانی، بجلی ، مرمت ، کیٹرنگ اور سکیورٹی کے کام انجام دے گا
مرکز کی جانب سے ریاستی حکومتوں کے لئے رہنما خطوط جاری کئے گئے
ریلویز نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور دیگر اداروں کے مشورے سے رہنما خطوط تیار کئے
انڈین ریلویز نے کووڈ ۔ 19 کے چیلنج کو پورا کرنے کے لئے 2500 سے زیادہ ڈاکٹراور 35000 نیم طبی اسٹاف کو کام میں تعینات کیا
مشکل حالات میں قومی سپلائی چین کو برقرار رکھتے ہوئے انڈین ریلویز نے کووڈ کے خلاف حکومت ہند کی کوششوں میں تعاون کے لئے اہم رول ادا کررہا ہے
انڈین ریلویز اپنے صف اول کے ملازمین کی حفاظت کے لئے اپنے پی پی ای تیار کررہا ہے
Posted On:
07 MAY 2020 3:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 7 مئی 2020، ریلوے کی وزارت نے اپنے 5231 کوچز کو کووڈ کیئر سینٹروں میں تبدیل کیا ہے۔ ان کوچز کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق بہت ہلکے معاملات میں کووڈ کیئر سینٹرز کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ان کوچز کو ایسے علاقوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے جہاں پر مشتبہ اور تصدیق شدہ کووڈ معاملات کے آئسولیشن کے لئے ریاست کے پاس سہولیات ختم ہوگئی ہوں اور اسے مزید سہولتوں کی ضرورت ہو۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعہ جاری کئے گئے رہنما خطوط ( درج ذیل لنک میں دیئے گئے ہیں)۔
کووڈ کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے انڈین ریلویز حکومت ہند کے صحت دیکھ ریکھ کوششوں میں تعاون کے لئے پوری کوشش کررہا ہے۔
انڈین ریلویز نے ریاست کو 5231 کووڈ کیئر سینٹر فراہم کرانے کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں۔ زونل ریلویز نے کوارنٹین سہولت کے لئے کوچز کو تبدیلی کی ہے۔
ان 215 اسٹیشنوں میں سے85 اسٹیشنوں میں ریلویز صحت دیکھ ریکھ سہولتیں فراہم کرائے گا۔ 130اسٹیشنوں کے معاملے میں ریاستوں سے درخواست کی جائے گی کہ اگر وہ اسٹاف اور ضروری ادویات فراہم کرانے کے لئے رضامند ہوں تو کووڈ کیئر کوچز انہیں فراہم کرائے جاسکتے ہیں۔ انڈین ریلویز میں واٹرنگ اور چارجنگ سہولت کے ساتھ 158 اسٹیشن تیار رکھے ہیں اور 58 اسٹیشن واٹرنگ سہولت کے ساتھ ان کووڈ کیئر سینٹروں کے لئے تیار ہیں۔ (فہرست ضمیمہ اے کے طور پر دیئے گئے لنک میں ہے)۔
کووڈ کیئر سینٹرز کے علاوہ انڈین ریلویز کووڈ ۔ 19 چیلنج کو پورا کرنے کے لئے 2500 سے زیادہ ڈاکٹر اور 35000 نیم طبی اسٹاف تعینات کرے گا۔ اس سلسلے میں مختلف زونوں کے ذریعہ ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی عارضی بھرتی کی جاری ہی ہے۔ کسی بھی طرح کی ناخوشگوار صورتحال کے لئے کووڈ۔ 19 مریضوں کے علاج کے لئے شناخت کئے گئے اسپتالوں میں 33 اسپتال بلاک اور 17 مخصوص اسپتالوں میں تقریباً 5000 بیڈ تیار کئے جارہے ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے رہنما خطوط کے مطابق ریاستی حکومتیں ریلویز کو اپنی درخواستیں بھیجیں۔ ریلویز ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو یہ کوچز مختص کرے گا۔ ریلوے کے ذریعہ مختص کئے جانے کے بعد ضروری بنیادی ڈھانچے کے ساتھ مطلوبہ اسٹیشن پر ٹرین لگادی جائے گی اور ضلع کلکٹر / مجسٹریٹ یا ان کے کسی با اختیار شخص کے سپرد کی جائے گی۔ جہاں کہیں ٹرین لگائی جائے گی، وہاں پانی، بجلی ، ضروری مرمت، کیٹرنگ انتظامات اور حفاظت کا کام ریلوے کے ذریعہ کیا جائے گا۔
Link of Guidelines by Ministry of Health and Family Welfare:
Link of stations as Annexure A:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
(07-05-2020)
U-2350
(Release ID: 1621998)
Visitor Counter : 168
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam