نیتی آیوگ
بااختیار گروپ 6 نے کووڈ-19 سے نمٹنے کی بھارت کی کوششوں میں سی ایس اوز؍ این جی اوز؍ صنعتی شراکت داروں؍بین الاقوامی تنظیموں کو شامل کیا
Posted On:
04 MAY 2020 4:56PM by PIB Delhi
- چونکہ ملک کووڈ-19 جیسی عالمی وباء سے بری طرح متاثر ہے اور اس کے زبردست چیلنج کا سامنا کررہا ہے۔ ایسے میں بااختیار گروپ6(ای جی6)سول سوسائٹی تنظیموں ، این جی اوز، ترقی پسند شراکت داروں، صنعتی شراکت داروں اور بین الاقوامی تنظیموں کو تحفظ فراہم کرنے میں ایک کلیدی رول ادا کررہا ہے۔یہ گروپ حکومت ہند کی طرف سے تشکیل دیا گیا ہے اور نیتی آیوگ کے سی ای اوکی صدارت میں یہ گروپ قائم ہوا ہے۔اس کا مقصد بھارت سرکار کے ساتھ تال میل قائم کرنا ہے۔
بااختیار گروپ 6نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتاب کانت، پی ایس اے کے ڈاکٹر وجے راگھون ، این ڈی ایم اے کے ممبر کمل کشور، سی بی آئی سی کے ممبر سندیپ موہن بھٹناگر، اے ایس ایم ایچ اے کے انل ملک، وزارت خارجہ کے اے ایس وکرم دوریسوامی، وزارت خارجہ کے اے ایس پی ہریش، وزیر اعظم کے دفتر میں جے ایس گوپال باگلے، پی ایم او کے دفتر میں ڈی ایس ایشوریہ سنگھ ، کیبنٹ سیکریٹریٹ کے ڈی ایس ٹینا سونی کی قیادت میں تشکیل دیا گیا ہے۔نیتی آیوگ کے ایس ڈی جی کے مشیر سنیُکت سمادر کے ذریعے ای جی 6 کے کام کاج کی نگرانی کی جاتی ہے۔ اس گروپ کو 15 سے زیادہ میٹنگوں میں سی ایس اوز، این جی اوز ڈیولپمنٹ پارٹنرز ، اقوام متحدہ ایجنسیوں اور صنعتی انجمنوں کی زبردست خدمات حاصل ہے اور اس نے ان گروپوں کو شامل کیا ہے۔
- سی ایس اوز، این جی اوز اور ڈیولپمنٹ پارٹنرز:پورے جذبے اور احترام کے ساتھ معاشرے کا نظریہ
بااختیار گروپ چھ،92000 ہزار سی ایس اوز؍این جی اوز کو یکجا کرنے میں کامیاب ہوا ہے، جو ایک منفرد ریکارڈ ہے، تاکہ ان کی طاقت اور وسائل بروئے کار لایا جاسکے، جنہیں اہم سماجی سیکٹروں ، تغذیہ، صحت ، صفائی ستھرائی، صحت میں مہارت حاصل ہے اور کمیونٹی میں زبردست پہنچ بھی حاصل ہے۔ اس گروپ نے92000 سے زیادہ این جی اوز ؍ سی ایس اوز قائم کئے ہیں، ان سے اپیل کی ہے کہ وہ ہاٹ اسپاٹ کی نشان دہی کرنے اور رضاکار تعینات کرنے ، شہر میں رہنے والے غریب کنبوں،دوسرے شہرو ں کے مزدوروں، روز اجرت پانے والے مزدوروں اور بے گھر سمیت محروم لوگوں کو لازمی خدمات فراہم کرنے میں ریاستی سرکاروں اور ضلع انتظامیہ کی مدد کریں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے اور اس وباء کی روک تھام کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مدد کریں۔
- تمام چیف سیکریٹریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ریاستی سطح کے نوڈل افسروں کی تقرری کریں، تاکہ تمام این جی اوز کے ساتھ تال میل قائم کیا جاسکے اور ان کے مسائل حل کئے جاسکیں۔
- تمام این جی اوز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 21؍22فی کلو گرام کی رعایتی شرح سے ایف سی آئی گوداموں سے غیر محدود مقدار میں چاول اور گیہوں اٹھائیں اور تقسیم کریں، تاکہ ملک میں کوئی بھی بھوکا نہ رہ جائے۔
- آرزومند اضلاع پروگرام :اجتماعی حل میں مقامی شکل دینا
نیتی آیوگ کی قیادت میں آرزو مند ضلع پروگرام ملک کے 112سب سے پسماندہ(آرزومند )ضلعوں میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو اُوپر اُٹھانے میں انتہائی کامیاب رہا ہے۔اب تک 112آرزو مند ضلعوں میں تقریباً 610 کیسز ہیں۔ان میں سے 6 ضلعوں میں پہلا کیس 21 اپریل کے بعد سامنے آیا۔اہم ہاٹ اسپاٹ بارہمولہ(62)، نوح (57)، رانچی(55)، وائی ایس آر(55)، کُپواڑہ(47) اور جیلسمیر (34) ہیں۔
نیتی آیوگ نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اقدام کئے ہیں کہ یہ اضلاع کووڈ-19 کوپھیلنے سے روکنے کے قابل بن سکیں۔
- بین الاقوامی تنظیمیں:مقامی کوششوں کے لئے عالمی نیٹ ورکس کو تقویت دینا
بااختیار گروپ 6 نے مختلف یو این ایجنسیوں کو منظم کیا ہے اور ہندوستان کے لئے یواین ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر اور ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، یو این ایف پی اے، یواین ڈی پی، آئی ایل او، یو این ویمن ، یواین- ہیبی ٹاٹ، ایف اے او، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ملک کے سربراہوں کے ساتھ زبردست اشتراک کے ذریعے مختلف ریاستوں اور وزارتوں کے تال میل سے بروقت جوابی ایکشن پلان تیار کرنے میں ان کے لئے سہولت پیدا کیا ہے۔ہندوستان میں اقوام متحدہ نے ایک مشترکہ جوابی منصوبہ تیار کیا ہے، جسے لازمی جزو کے طورپر کووڈ -19 کے علاج، اس کے روک تھام اور لازمی اشیاء کی سپلائی کے ساتھ با اختیار گروپ6 کو پیش کردیا گیا ہے۔
گروپ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کو شامل کررہا ہے، جس کے 40 ہزار رضاکار 500 سے زیادہ ضلعوں میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ کام کررہے ہیں۔
- صنعت اور اسٹارٹ اَپ کے ساتھ مصروفیت:عوامی فلاح کے لئے نجی شعبے کی دخل اندازی
بااختیار گروپ6 اور نیتی آیوگ کووڈ-19کے بندوبست کے اقدامات کو تیز کرنے اور انہیں آسان بنا کر اس بحران پر قابو پانے کے لئے نجی سیکٹر کے شعبوں کی طاقت کو بڑھانے اور اشتراک کرنے کے لئے انٹر فیس بن گیا ہے۔
- صحت کی دیکھ بھال کے نجی سیکٹر کا رول :صحت کی دیکھ بھال کے نجی سیکٹر پیچیدہ صورتحال کے باوجود صلاحیتیں پیش کرکے اس بحران سے نمٹنے میں حکومت کے ساتھ شراکت داری کرنے کے تئیں پوری طرح عہد بستہ ہے۔مینوفیکچرنگ کمپنیاں آگے آ رہی ہیں اور بڑے پیمانے پر آلات تیار کرنے کے لئے اپنے پلانٹ، مشینری اور ہنر مند افراد قوت کا استعمال کررہی ہے۔
- راحت اور باز آباد کاری میں غیر صحتی سیکٹر کی دخل اندازی:با اختیار گروپ6 نے ریاستی اور مقامی سطحوں پر مقامی انتظامیہ کے اشتراک سے راحت سے متعلق دخل اندازی کو ہموار کرنے کے لئے سی آئی آئی ، ایف آئی سی سی آئی اور نیسکام جیسی صنعتی انجمنوں کو شامل کرنے میں کلیدی ادا کیا ہے۔
- آروگیہ سیتو:ٹیلی میڈیسن فیچر کے ساتھ سب سے بڑی شرکت کرنے والی رسک اسسمنٹ موبائل پلیٹ فارم
بااختیار گروپ 6 نے تمام سی ایس او، این جی او، بین الاقوامی تنظیموں اور انڈسٹری شراکت داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی کارروائیوں کے دوران سرگرمی سی آروگیہ سیتو پلیٹ فارموں کا استعمال کریں۔یہ دنیا کی سب سے تیز ابھرتی ہوئی موبائل ایپلی کیشن ہے اور اس کے شروع ہونے کے چند دن بعد ہی گوگل پلے اسٹور میں 80 ملین سے زیادہ انسٹالیشن ہے۔ اس ایپلی کیشن سے لوگ دوسروں کے ساتھ بات چیت کرکے کووڈ-19 کے انفیکشن کا پتہ لگا سکتے ہیں۔
یہ اب آن لائن ٹیلی میڈیسن اور میڈیکل کنسلٹیشن(کال اینڈ ویڈیو)، ہوم لیب ٹیسٹ اور ای-فارمیسی لائے گی۔نیتی آیوگ اور پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر، گورنمنٹ آف انڈیا کی قیادت میں یہ نیا فیچر آروگیہ سیتو مِتر تیار کیا گیا ہے۔آروگیہ سیتو مِتر کے پاس تنظیموں ، صنعتی، کولیشن اور اسٹارٹ اَپ کی رضاکارانہ شراکت داری ہے۔
- پی پی ای اور ٹسٹنگ کِٹس
با اختیار گروپ 6 بہت سے شراکت داروں کو شامل کرنے میں بھی سرگرم رہا ہے، جنہوں نے مفت کووڈ-19سے متعلق آلات فراہم کی ہیں۔
- آر ٹی پی سی آر ٹسٹنگ کِٹس-ٹیما سیک (ٹی ای ایم اے ایس ای کے)فاؤنڈیشن کی طرف سے 70 ہزار کِٹ فراہم کئے گئے ہیں۔
- آر ٹی پی سی آر ٹسٹنگ کِٹس-بی ایم جی ایف فاؤنڈیشن کی طرف سے 30 ہزار کِٹس یوپی اور بہار کو دیئے گئے ہیں۔
- ان آلات میں ترقی کرنے والے شراکت داروں اور ڈاکٹروں کے ذریعے 3 لاکھ این-95 اور 5لاکھ سرجیکل ماسک بھی شامل ہے۔
*************
م ن۔ح ا۔ ن ع
(U: 2280)
(Release ID: 1621170)
Visitor Counter : 293
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Urdu
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam