کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر لاک ڈاؤن کے دوران واٹس ایپ اور ای-میل پر آرڈر قبول کر رہے ہیں تاکہ ادویہ کی بہم رسانی کا راستہ ہموار ہو سکے
Posted On:
05 MAY 2020 12:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 5 ؍مئی، 2020،کیمیاوی اشیاء اور کیمیاوی کھادوں کی وزارت کے تحت کام کرنے والے ایسے بہت سے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر (پی ایم بی جے کے)، ہیں جو واٹس ایپ اور ای-میل پر ادویہ کےلئے آرڈر قبول کر رہے ہیں۔پہلے سے اپلوڈ کی گئی تشخیصی ادویہ کی بنیاد پر دوائیں مریضوں کے دروازے تک پہنچائی جاتی ہیں۔ یہ ایک نیا طریقۂ کار ہے اور اس کی مدد سے ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے استفادہ کنندگان آسانی سے دوائیں حاصل کر سکتے ہیں۔ پی ایم بی جے کے، کی ستائش کرتے ہوئے کیمیاوی اشیا اور کیمیاوی کھادوں کے وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے کہا ہے کہ یہ بات ازحد مسرت افزا ہے کہ متعدد پی ایم بی جے کے، سوشل میڈیا پلیٹ فارموں مثلاً واٹس ایپ جیسے ذرائع سمیت جدید مواصلاتی ذرائع کا استعمال کر رہے ہیں،جن کا مقصد ضرورتمندوں تک ضروری ادویہ کی بہم رسانی میں تیزی لانا اور بہتر اور مؤثر خدمات فراہم کرانا ہے۔
پی ایم بی جے کے، پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے کے)کے تحت کام کر رہے ہیں۔ فی الحال ملک کے 726اضلاع میں 6300پی ایم بی جے کےقابل استطاعت قیمتوں پر عمدہ کوالٹی کی حامل دواؤں کو ضرورتمندوں تک پہنچانے میں مصروف عمل ہیں۔ یہ تمام تر ادویہ ایک اوسط کے لحاظ سے 50سے 90 فیصد تک سستی ہوتی ہیں۔ ماہ اپریل 2020 میں ملک بھر میں 52کروڑروپے کی بقدر ادویہ سپلائی کی جا چکی ہیں۔
اس کے علاوہ انڈیا پوسٹ کے ساتھ بھی سپلائی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ دوردراز علاقوں میں واقع اسٹوروں تک سپلائی پہنچائی جا سکے۔
اس کے علاوہ کیمیاوی اشیا اور کیمیاوی کھادوں کی وزارت کے تحت مصروف عمل بیورو آف فارما آف انڈیا (بی پی پی آئی)، سرکاری دائرہ کار کی صنعت ہے۔ یہ صنعت فارماسیوٹیکلس محکمے کے تحت کام کرتی ہے۔ اس نے فروخت کاروں کو طے شدہ تاریخ کے اندر ادائیگیاں کی ہیں اور خام مواد اورلاجسٹکس کے راستے میں حائل مسائل کو حل کر رہی ہے۔
ہر ریاست کےلئے بی پی پی آئی افسروں کی اپنے کام کے لئے وقف ٹیم تشکیل دی گئی ہے تاکہ یہ ٹیم لاک ڈاؤن کے نتیجے میں سپلائی کے راستے میں آنے والی دقتوں اور دشواریوں کا خاتمہ کر سکے۔
جن اوشدھی گودام پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور عملے کے لئے اندرون خانہ رہائشی انتظامات کئے گئے ہیں۔
صارفین اور اسٹور مالکان سے متعلق کسی بھی مسئلے کا حل نکالنے کے لئے بی پی پی آئی کے ہیلپ لائن نمبر فراہم کئے گئے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران ضروری ادویہ کی سپلائی کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لئے بی پی پی آئی نے ماہ اپریل میں 178 تیزی سے حرکت کرنے والی ادویہ کے لئے خریداری آرڈر جاری کئے ہیں، جن کی کم از کم خردہ قیمت 186.52کروڑروپے کے بقدر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U- 2284
(Release ID: 1621159)
Visitor Counter : 226
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Urdu
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam