وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے کورونا جانبازوں کی خدمات کے تئیں مسلح افواجوں کی سلامی پر ان کی تعریف کی

Posted On: 03 MAY 2020 7:33PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  03  مئی 2020  / رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے آج مسلح افواجوں کی کوششوں کو سراہا ہے کہ انہوں نے اُن کورونا جانبازوں کو سلامی دینے کے لیے زمین ، سمندر، اور ہوا پر پورے ملک میں مختلف جگہوں پر سینکڑوں سرگرمیوں کا مظاہرہ کیا جو وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں لگاتار اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا  "مسلح فوجوں نے آج  وبا کے خلاف کام کرنے والے کورونا جانبازوں کے تئیں تشکر کے اظہار کے لیے آج بہت سے پروگراموں کا انعقاد کیا۔ پیش پیش رہنے والے یہ جانباز  کووڈ – 19 سے نمٹنے میں بھارت کی سبھی کوششوں میں اس کی حوصلہ افزائی کے لیے قابل ستائش کام کر رہے ہیں۔ "

بھارتی فضائیہ ، بحریہ اور ساحلی محافظوں کی طرف سے فلائی پاسٹ کیے جانے اور اسپتالوں پر پھولوں کی پتیاں برسائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں کووڈ – 19 سے لائح خطرات پر قابو پانے میں ملک کے عزم اور اتحاد کو سلام کیا ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے طبی پیشہ وار افراد ، پولیس عملے اور پیش پیش رہنے والے دیگر جانبازوں کے تئیں اظہار تشکر کرنے کے لیے بہت سی سرگرمیوں کے ذریعے خصوصی اقدامات پر مسلح فوجوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پوری قوم چنوتیوں کی اس گھڑی میں متحد ہے۔

ڈاکٹرس ، نرسیز ، صفائی ستھرائی والے عملے ، پولیس عملے میڈیا کے افراد اور لازمی خدمات  اور سپلائی برقرار رکھنے میں مصروف دیگر بہت سے افراد سمیت ان کورونا جانبازوں نے کووڈ – 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے قومی کوششوں میں لگاتار مدد دی ہے۔ یہ جانباز روزانہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی زندگیاں داؤں پر لگا رہے ہیں کہ بجلی اور پانی ہر ایک کو دستیاب رہے، سڑکیں صاف ستھری رہیں، کھانے کی بہت سی چیزیں دستیاب رہیں، کوئی مریض علاج سے محروم نہ رہے، نظم و ضبط برقرار ہے اور جو بھارتی افرادبیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں انہیں واپس لایا جائے اور ان کی دیکھ بھال کی جائے۔

مسلح فوجوں نے آج بھارت کے  کورونا جنگجوؤں کو منفرد فوجی انداز میں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ سری نگر سے تیرواننتا پورم تک اور ڈبرو گڑھ سے کچھ تک فوج نے پولیس میموریل پر گل دائرہ نذر کرنے، صحت سے متعلق پیشہ وروں  اور ایمرجنسی سپلائی دینے والے افراد کی عزت افزائی کرنے جیسی مختلف سرگرمیاں انجام دیں۔ سبھی ریاستوں کے 100 سے زیادہ قصبوں میں اسپتالوں کا دورہ کیا گیا ۔ اس سلسلے میں پورے ملک میں فوجوں نے مقامی سطح پر کارکردگی انجام دیں اور فوجی بینڈ کے ساتھ فوج کی ٹیموں نے چھوٹی اور بڑی تعداد میں یہ خدمات انجام دیں۔ فوجی بینڈز نے کورونا کی روک تھام کرنے میں  پیش پیش رہنے والے قوم کے جانبازوں  کو خراج تحسین کے طور پر وطن پرستی پر مبنی دھنیں بجائیں۔

دلی ، کولکاتہ، چنئی، بینگلورو، بھوپال ، آگرہ ، امرتسر ، بیلگام، رانی کھیت ، پتھوراگڑھ اور کئی میٹروپولیٹن شہروں  کے بڑے اور چھوٹے قصبوں میں فوج ، بحریہ اور بھارٹی فضائہ اور ساحلی محافظوں نے  اسپتال جا کرخراج تحسین پیش کیا۔ ان سرگرمیوں کا آغاز مقامی پولیس میموریلز پر گل دائرہ نذر کرنے کے ساتھ کیا گیا۔ یہ  ایک ایسا موقع تھا جس کی مثال صحیح معنوں میں پہلے کبھی نہیں ملتی۔ اس موقعے پر فوجی اپنے باوردی ساتھیوں کے  کے ساتھ ایک دوسرے کے قریب آئے ۔ پورے ملک اور تمام ہم وطن اس زبردست سلامی سے محجوز ہوئے اور سوشل  میڈیا پر مسلح فوجوں کے تئیں  نیک خواہشات اور محبت کا اظہار کیا۔

مسلح فوجوں نے دیگر بہت سے پروگراموں کا بھی انعقاد کیا۔ جیسے بھارٹی فضائیہ کے جنگجو اور ٹرانسپورٹ طیاروں کا فلائی پاسٹ جو ملک کے طول عرض میں پیش کیا گیا۔ بھارتی فضائیہ ، بھارتی بحریہ اور ساحلی محافظوں کے ہیلی کاپٹروں نے کووڈ مریضوں کا علاج کرنے والے اسپتالوں پر پھولوں کی پتیاں برسائی۔ فوج اور بھارتی فضائیہ کے  بینڈز نے کووڈ اسپتالوں کا دورہ کیا اور کورونا جانبازوں کے  تئیں اظہار تشکر کے طور پر دھنیں بنائیں۔

جنگجو طیاروں کی ترکیبیں دلی کے باشندوں نے اپنی چھتوں سے دیکھی۔ ان طیاروں میں سخوئی – 30 ایم کے آئی،  جیگوار  نے حصہ لیا۔ یہ فلائی پاسٹ راج پاتھ اور دلی کے چاروں طرف کیا گیا۔ اس کے علاوہ ثأ 130  جے ہرکیول ٹرانسپورٹ طیارے نے بھی این سی آر سیکٹر پر پرواز کی۔

بحریہ اور آئی سی جی کے جہاووں نے  بحری جہازوں نے منتخب جگہوں پر کرتب، سمندری کنارے سے کچھ دور کرتب دکھائے۔  آج رات 25 مقامات پر بحری جہازوں میں چراغاں کیا جائے گا۔ یہ چراغاں ملک کی کی پوری ساحلی پٹی پر کیا جائے گا۔ جس میں دور دراز کی جگہیں انڈمان و نکوبار جزیروں ، لکشدیپ اور منی کوئے  کے دور دراز کے علاقے بھی شامل ہیں۔

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 2241



(Release ID: 1620924) Visitor Counter : 201