امور داخلہ کی وزارت

سردار پٹیل نیشنل یونٹی ایوارڈ کیلئے نامزدگیاں مدعو کرنے کی آخری تاریخ میں 30؍جون 2020 تک کی توسیع

Posted On: 04 MAY 2020 10:00AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 4 ؍مئی، 2020،حکومت ہند نےسردارپٹیل کی جانب سےبھارت کے اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے فراہم کئے گئے تعاون کے اعتراف میں  سردار ولبھ بھائی پٹیل کےنام سے سردار پٹیل نیشنل یونٹی ایوارڈ تشکیل دیا ہے۔

اس ایوارڈ کےتحت  اس شعبے میں  افراد یا اداروں کے ذریعے کئےگئے قابل ذکر اور باعث ترغیب   ایسے کاموں کا اعتراف کیاجاتا ہے، جن سے مضبوط اور متحد بھارت کے نظریے کو فروغ ملتا ہو۔

اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن 20؍ستمبر 2019 کو جاری کیا گیا تھا، جس میں اس ایوارڈ کے لئے نامزدگیاں ؍ سفارشات طلب کی گئی تھیں۔ اس ایوارڈ سے متعلق تمام تر تفصیلات درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں:

www.nationalunityawards.mha.gov.in

فیصلہ کیا گیا ہےکہ مذکورہ پورٹل کے توسط سے آن لائن طور پر مطلوب نامزدگیوں کی آخری تاریخ بڑھا کر 30جون 2020 کر دی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن۔ک ا۔

U- 2256



(Release ID: 1620831) Visitor Counter : 134