صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ۔ انیس پر تازہ صورت حال

Posted On: 03 MAY 2020 4:19PM by PIB Delhi

حکومت ہند ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ساتھ مل کر پیشگی طور پر اور فعال طریق کار کو اپناتے ہوئے کووڈ۔ انیس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کی سمت میں متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ اعلیٰ سطح پر ان کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور ان پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج کا دورہ کیا تاکہ کوویڈ 19 کی روک تھام کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔ اس دورے کے دوران مرکزی وزیر نے ڈائریکٹر کے دفتر ، ایمرجنسی ، او پی ڈی ، سیمپلنگ سنٹر ، کوویڈ بلاک، اہم مقامات اور پہلی منزل ، ریڈ زون ایریا اور ڈاکٹروں اور صحت کارکنوں کی چینجنگ فیشلیٹی کا دورہ کیا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ آنکولوجی عمارت اور خصوصی کووڈ۔ انیس فیشلیٹی میں ڈاکٹروں اور صحت عملے کے لئے خود کو انفیکشن سے پاک رکھنے کے لئے خصوصی طور پر غسل، چینجنگ اور اسپرے کی سہولت مہیا کرائی گئی ہے۔ انہوں نے صورت حال سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے اپنے فرنٹ لائن صحت عملے سے دن میں دو بار بات کرنے کی کوششوں کی ستائش کی۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ہندوستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن 3.0 کی توسیع کی مدت( سترہ مئی دو ہزار بیس تک) پر سختی سے عمل کریں اور اسے کووڈ۔ انیس کے انفیکشن کی کڑی توڑنے کی ایک موثر کوشش سمجھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے ہم وطنوں سے کووڈ۔ انیس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا بائیکاٹ نہ کرنے اور کووڈ۔ انیس کے خلاف لڑائی جیتنے والے مریضوں کو بدنام نہیں کرنے کی اپیل کی۔

اب تک ، مجموعی طور پر 10،632 افراد ٹھیک ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 682 مریض ٹھیک پائے گئے۔ اس سے ہماری بہتری کی کل شرح 26.59٪ تک پہنچ گئی ہے۔ تصدیق شدہ کیسوں کی کل تعداد اب 39،980 ہے۔ کل سے ہندوستان میں کووڈ۔ انیس کے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد میں 2644 کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

کووڈ۔ انیس سے منسلک تکنیکی مسائل، رہنما خطوط اور مشوروں سے متعلق تمام مستند اور تازہ ترین معلومات کے لئے برائے مہربانی مستقل طور پر درج ذیل لنک دیکھیں۔

https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA

کووڈ۔ انیس سے متعلق تکنیکی سوالات

technicalquery.covid19[at]gov[dot]in

پر اور دیگر سوالات

ncov2019[at]gov[dot]in and @CovidIndiaSeva.

پر بھیجے جا سکتے ہیں۔

کووڈ۔ انیس سے متعلق کوئی سوال ہونے کی صورت میں سے براہ کرم وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کریں۔ : + 91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) ۔

کووڈ۔ انیس سے متعلق ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہیلپ لائن نمبر کی فہرست درج ذیل لنک پر دستیاب ہے:

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf

 

                                          ******                         **

 

م ن۔ن ا ۔م ف  

U: 2238



(Release ID: 1620814) Visitor Counter : 140